Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»پاکستان کمیونٹی»پاکستان- ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

    پاکستان- ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید11اپریل , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    برہان قایا ترک کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں  پاکستان- ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان  قایا ترک کی جانب سے  ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر  کا اہتمام کیا گیا۔

    اس افطار ڈنر میں ترکیہ میں  پاکستان کے سفیر ڈاکٹر  یوسف  جنید  ،  پاکستانی سفارتکاروں ، سفارتخانہ پاکستان کے اسٹاف اور   انقرہ میں مقیم  پاکستانی  طلبا و طالبات کے علاوہ پاکستان کمیونٹی  کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    برہان قایا ترک کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

    افطار  ڈنر کی یہ  تقریب دراصل  ایک روایت کی حیثیت اختیار کرگئی ہے اور ایسوسی ایشن کے صدر برہان  قایا ترک  ہر سال بڑی باقاعدگی  سے اس کا اہتمام  اپنے شاپنگ مال  میں کرتے ہیں۔

    برہان قایا ترک جو اپنے آپ  کو ایک سچا پاکستانی اور لاہوری کہلوانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، لاہور ہی کی انجنئرنگ یونیورسٹی سے گریجویٹ  ہیں  اور انہیں پاکستانی کھانے بے حد پسند ہیں۔

    برہان قایا ترک کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

    افطار ڈنر  ہی کے موقع پر برہان قایا ترک نے وان  سے ایک بار پھر جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے ٹکٹ  پر پہلے نمبر پر  الیکشن لڑنے کی خوش خبری بھی سنائی ۔ کسی بھی حلقے سے پہلے نمبر پر  الیکشن لڑنے کا مطلب   سو فیصد کے لگ بھگ کامیاب ہونے کے امکانات کا   ہونا ہے۔ یاد رہے   برہان قایا ترک اس سے قبل ایک بار انقرہ سے اور دو بار  وان سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ  گزشتہ انتخابات میں انہوں نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    برہان قایا ترک کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

    اس موقع پر سفیر پاکستان اور پاکستان کے سفارتکاروں  نے بھی برہان قایا ترک کو الیکشن لڑنے اور ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے  نیک تمناوں  کا اظہار کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ کی بحری تاریخ کا سنہری حروف میں تحریر کردہ شاندار کارنامہ، ترکیہ نے دنیا پر اپنی بحری قوت کی مہر ثبت کردی

    ترکیہ نے دنیا میں اپنی طرزکاایسا بحری جہاز تیار کرلیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں

    Next Article

    اپریل کا تازہ ترین سروئے، صدارتی امیدواروں میں سے صدر ایردوان یا اپوزیشن رہنما کلِچ دار اولو میں سے آگے کون؟

    انتخابات سے قبل فضا ء کیسے بدل رہی ہے ؟فیصلہ پہلے مرحلے میں یا دوسرے میں؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ترکیہ کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کو نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا

    11ستمبر , 2026

    آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی نئی سفیر مقرر، جلد انقرہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی

    9ستمبر , 2026

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    5ستمبر , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کی ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی سے ملاقات صنعتی و تکنیکی شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال

    کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ترکیہ کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کو نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا

    آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی نئی سفیر مقرر، جلد انقرہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کی ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی سے ملاقات صنعتی و تکنیکی شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال

    12ستمبر , 2026

    کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ترکیہ کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کو نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا

    11ستمبر , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.