Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»تعلیم»کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ترکیہ کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کو نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا

    کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ترکیہ کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کو نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید11ستمبر , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔11 Mins Read
    استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     

    Study in Türkiye: The Ultimate University Guide

    استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU

    استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی   ITU   کو کیو ایس ورلڈ  یونیورسٹی  رینکنگ میں  ترکیہ کی نمبر ون یونیورسٹی  قرار دیا گیا ہے۔ تو آئیے اس یونیورسٹی کو قریب سے جانتے ہیں تا کہ ہمارے طالبِ علم  جو ترکیہ کی یونیورسٹیوں میں گہری دلچسپی  لیتے ہیں ان کو تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

    Study in Türkiye: The Ultimate University Guide کی اس خصوصی سیریز میں آج ہم آپ کو ترکیہ کی ایک ایسی تاریخی اور عالمی سطح پر ممتاز یونیورسٹی سے متعارف کرائیں گے جس نے 2027 کی QS World University Rankings میں ترکیہ کی تمام جامعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک کی نمبر ون  یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کی۔

    اگر آپ پاکستان، ایشیا یا دنیا کے کسی دوسرے ملک سے ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ ویڈیو آپ کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ ہم جانیں گے کہ ITU کی تاریخ کیا ہے، یہاں کون کون سی فیکلٹیز اور ڈیپارٹمنٹس  ہیں، داخلے کے لیے کیا شرائط ہیں، تعلیمی سال کب شروع اور ختم ہوتا ہے، زبانِ تعلیم کیا ہے، فیس کتنی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اسکالر شپ  کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

    ترکیہ کی نمبر  ون  یونیورسٹی

    سب سے پہلے بات کرتے ہیں ITU کی عالمی درجہ بندی کی۔QS World University Rankings 2027

     کے  مطابق استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی  دنیا کی  پہلی  500 یونیورسٹیوں میں سے 279 ویں نمبر پر ہے   جبکہ  یہ  ترکیہ میں 2027-2026  کی رینکنگ  کے مطابق پہلے نمبر پر ہے۔یہ ITU کی QS Ranking میں اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

    دوسرے لفظوں میں اگر آپ ترکیہ  میں انجنئیرنگ ، ٹیکنولوجی  اور آرکیٹیکچر   جیسے  شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک عالمی معیار کی سرکاری یونیورسٹی تلاش کر رہے ہیں، تو ITU کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

    ITU کی تاریخ

    استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی  کی تاریخ تقریباً 250 سال پر محیط ہے۔اس کا آغاز 1773  میں سلطان مصطفیٰ  سوئم   کے دور میں مہندس حانہ بحری ہمایوں  کے نام سے ہوا۔اس اعتبار سے ITU نہ صرف ترکیہ بلکہ دنیا کی قدیم ترین ٹیکنیکل یونیورسٹیوں  میں شمار ہوتی ہے۔

    آج یہ یونیورسٹی جدید انجنئیرنگ ، ٹیکنولوجی، آرکیٹیکچر ، سائنس اور مینجمنٹ کے شعبوں میں تعلیم اور تحقیق کا ایک اہم مرکز بن چکی ہے۔

    اس کا مرکزی کیمپس

     Ayazağa Campus، Maslak، Istanbul

    میں واقع ہے جبکہ اس کے دیگر اہم کیمپس    Gümüşsuyu، Taşkışla، Maçka اور Tuzla میں واقع ہیں

    ITU میں کتنے طلبہ اور اساتذہ ہیں؟

    یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ITU میں 37 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، جبکہ یونیورسٹی میں دو ہزار سے زیادہ اکیڈمک اسٹاف موجود ہیں۔یونیورسٹی کے سابق طلبہ کی تعداد 250 ہزار سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ITU کا اثر صرف ترکیہ تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں اس کےگریجویٹ مختلف انجنئیرنگ ، ٹیکنولوجی، آرکیٹیکچر ، انڈسٹری، اور ریسرچ  کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    ITU کی فیکلٹیز

    اب آتے ہیں اس یونیورسٹی کے سب سے اہم حصے یعنی فیکلٹیز کی طرف۔

    ITU میں اس وقت 13  فیکلٹیز  موجود ہیں۔

    Faculty of Computer and Informatics

    Faculty of Maritime

    Faculty of Electrical and Electronics

    Faculty of Science and Letters

    Faculty of Naval Architecture and Marine Sciences

    Faculty of Civil Engineering

    Faculty of Management

    Faculty of Chemical-Metallurgical Engineering

    Faculty of Mines

    Faculty of Mechanical Engineering

    Faculty of Architecture

    Faculty of Textile Technologies and Design

    اور

    Faculty of Aeronautics and Astronautics

    یعنی ITU صرف ایک انجنئیرنگ نہیں بلکہ انجنئیرنگ کے ساتھ آرکیٹیکچر ، مینجمنٹ ، سائنس ، میری ٹائم، ٹیکسٹائل  اور ایروناٹیکس جیسے وسیع شعبوں میں بھی تعلیم فراہم کرتی ہے۔

    اہم  ڈیپارٹمنٹس

    اب اگر آپ ڈیپارٹمنٹس  کے نام جاننا چاہتے ہیں تو ITU میں مختلف شعبوں کے تحت متعدد ڈیپارٹمنٹس  اور  انڈر گریجویٹ  پروگرام موجود ہیں۔

    اہم ڈیپارٹمنٹس میں شامل ہیں:

    Computer Engineering

    Artificial Intelligence and Data Engineering

    Electrical Engineering

    Electronics and Communications Engineering

    Control and Automation Engineering

    Civil Engineering

    Environmental Engineering

    Chemical Engineering

    Food Engineering

    Mechanical Engineering

    Aeronautical Engineering

    Astronautical Engineering

    Architecture

    Urban and Regional Planning

    Geological Engineering

    Mining Engineering

    Petroleum and Natural Gas Engineering

    Naval Architecture and Marine Engineering

    Shipbuilding and Ocean Engineering

    Textile Engineering

    Economics

    اور Physics Engineering۔

    یونیورسٹی کی موجودہ معلومات کے مطابق ITU میں تقریباً 99 انڈر گریجویٹ پروگرامز   موجود ہیں، جن میں مختلف بین الاقوامی اور مشترکہ پروگرام بھی شامل ہیں۔

    پی ایچ ڈی اور ماسٹر پروگرام

    اگر آپ بیچلر ڈگری کے بعد  مزید  اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ITU میں ماسٹر  اور پی ایچ ڈی  کے لیے بھی وسیع مواقع موجود ہیں۔

    یونیورسٹی کے مختلف گریجویٹ انسٹیٹیوٹس  میں انجنئیرنگ ، ٹیکنولوجی، سائنس، آرکیٹیکچر، مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

    عام طور پر:

    بیچلر ڈگری  تقریباً 4 سال کی ہوتی ہے۔

    ماسٹر ڈگری  پروگرام کے مطابق عموماً 1 سے 2 سال پر مشتمل ہوتی ہے۔جبکہ پی ایچ ڈی  عام طور پر اس سے زیادہ طویل عرصہ لیتی ہے۔البتہ ہر پروگرام کی مدت اور شرائط مختلف ہو سکتی ہیں۔

    اکیڈمک ائیر  کب شروع ہوتا ہے؟

    اب ایک اہم سوال:

    آئی ٹی یو کا اکیڈمک  ائیر کب شروع اور کب ختم ہوتا ہے؟آئی ٹی یو کا تعلیمی سال بنیادی طور پر دو سیمسٹرز پر مشتمل ہوتا ہے:

    Fall Semester اور Spring Semester۔

    عام طور پر  فال سمیسٹر ستمبر کے آخر میں شروع ہوتا ہے اور جنوری تک جاری رہتا ہے، جبکہ سپرنگ سمیسٹر  فروری میں شروع ہو کر جون کے قریب مکمل ہوتا ہے۔مثلاً  اکیڈمک ائیر  2026–2027میں آئی ٹی یو کے انڈر گریجویٹ اور ایسوسی ایٹ لیول طلبہ کے لیے  فال ٹرم کا باقاعدہ آغاز 28 ستمبر 2026سے ہوا/مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سپرنگ ٹرم فروری میں شروع ہوتا ہے۔

    یعنی غیر ملکی طلبہ کو اپنی  ایڈمشن پلاننگ میں عموماً نئے اکیڈمک ائیر  کے لیے موسمِ بہار اور موسمِ گرما کے دوران درخواستوں اور ڈاکومنٹس  کی تیاری شروع کر دینی چاہیے۔

    انٹر نیشنل سٹوڈنٹس  کے لیے  ایڈمشن

    اب سب سے اہم مرحلہ یعنی ایڈمشن ۔

    ITU میں انٹر نیشنل انڈر گریجویٹ  سٹوڈنٹس کے لیے درخواست عموماً آن لائن جمع کرائی جاتی ہے اور یونیورسٹی کی  اپنے  ایدمشن کیلنڈر کے مطابق تاریخیں مقرر کی جاتی ہیں۔

    مثلاً  اکیڈمک ائیر  2026–2027 کے ایک ایڈمشن راونڈ  میں درخواستیں اگست میں وصول کی گئیں۔

    انٹر نیشنل  سٹوڈنٹس کے لیے مختلف بین الاقوامی امتحانات اور تعلیمی اسناد قبول کی جاتی ہیں، جن میں پروگرام کے مطابق SAT، ACT، IB، Matura، Abitur وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔اس لیے کسی ایک امتحان کو ہر پروگرام کے لیے لازمی سمجھنا درست نہیں۔طالب علم کو ہمیشہ متعلقہ سال کی آئی ٹی یو  ایڈمشن  اناونسمنٹ اور اپنے منتخب پروگرام کی مخصوص شرائط ضرور دیکھنی چاہئیں۔

    ذریعہ    تعلیم  ی انگریزی زبان یا ترکی زبان ؟

    انٹر نیشنل سٹوڈنٹس  کے لیے یہ سوال بھی بہت اہم ہے کہ آئی ٹی یو میں تعلیم کس زبان میں ہوتی ہے؟

    آئِ ٹی یو  میں  انگریزی اور ٹرکش  دونوں زبانوں میں تعلیم دی جاتی ہے۔کئی پروگرام  سو فیصد انگلش میں ہیں جبکہ بعض پروگراموں میں30 فیصد  انگلش انسٹرکشن ہوتی ہے۔

    اگر کسی طالب علم کے پاس یونیورسٹی کی طرف سے تسلیم شدہ  انگلش پروفی شینسی  کا مطلوبہ ثبوت موجود نہ ہو تو اسے انگلش پراپراٹوری پروگرام  میں ایک سال تعلیم حاصل کرنا پڑ سکتی ہے۔

    یعنی اگر آپ  انگلش میڈیم  پروگرام میں داخلہ لینا چاہتے ہیں تو انگلش کی تیاری کو شروع ہی سے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

    اسی طرح بعض ایسے پروگرام جہاں کم از کم 30 فیصد تعلیم انگلش  میں ہوتی ہے، وہاں مخصوص حالات میں

     C1 Level Turkish Proficiency Certificate

     بھی  درکار ہوتا ہے۔

    ٹیوشن  فیس ؟

    اب آتے ہیں ایک ایسے سوال کی طرف جو ہرغیر ملکی  طالب علم اور والدین کے لیے بہت اہم ہے:

    آئِ ٹی یو کی فیس کتنی ہے؟

    یہاں ایک بات ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے۔

    انٹر نیشنل سٹوڈنٹس  کی  ٹیوشن  فیس ہر سال، ہر Faculty  فیکلٹی اور ہر پروگرام  کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے۔

    اس لیے کسی ایک رقم کو تمام پروگرامز  کے لیے حتمی فیس سمجھنا درست نہیں۔

    مثلاً آئِ ٹی یو نے 2025–2026 کےانٹر نیشنل  انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹس  کے لیے مختلف فیکلٹئیز  کی سالانہ فیس الگ الگ مقرر کی تھی۔

    لہٰذا جس سال آپ ایڈمشن  لے رہے ہوں، اسی سال کی

     official tuition fee table

    ضرور چیک کریں۔

    سکالر شپ سب سے اہم معلومات

    اب آتے ہیں سکالر شپ  کی طرف۔ترکیہ میں انٹر نیشنل سٹو ڈنٹس کے لیے سب سے معروف سرکاری  سکالرشپ پروگرامTürkiye Burslarıیا      Türkiye Bursları           ہے۔

    یہ حکومتِ ترکیہ کا ایک Competitive Scholarship Program

    ہے اور اس میں دنیا کے مختلف ممالک کے طلبہ ایسوسی ایٹ ، بیچلر ، ماسٹر  اور پی ایچ ڈی کی سطح پر درخواست دے سکتے ہیں۔

    2026 کی Türkiye Scholarships applications

     دس جنوری2026    سے دس فروری 2026 تک وصول کی گئی تھیں۔یہ سکالر شپ صرف رقم دینے تک محدود نہیں بلکہ اس میں، پروگرام کے مطابق،

     University Placement، Tuition Fee، Accommodation، Health Insurance، Monthly Stipend

     اور بعض صورتوں میں ون ٹائم ائیر فئیر سمیت دیگر سہولیات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

    سکالرشپ کی بنیادی شرائط

    اب ذرا اس کی بنیادی شرائط بھی سمجھ لیجیے۔

    ایسوسی ایٹ  اور بیچلر ڈگری کے امیدوار کے لیے کم از کم 70 فیصد اکیڈمک اچیومنٹ  درکار ہے۔

    ماسٹڑز کے لیے کم از کم 75 فیصد جبکہ  میڈیسن ، ڈینٹسٹری،  اور فارمیسی جیسے ہیلتھ سائنس پروگراموں کے لیے کم از کم 90 فیصد اکیڈمک اچیومنٹ  درکار ہے۔

    عمر کی عمومی حد ایسوسی ایٹ  اور  بیچلرز کے لیے 21 سال سے کم، ماسٹرز کے لیے 30 سال سے کم اور پی ایچ ڈی  کے لیے 35 سال سے کم ہے۔

    لیکن صرف نمبر اور عمر ہی کافی نہیں۔

    سکالر شپ  کے انتخاب میں طالب علم کی اکیڈمک پر فارمنس،    موٹی  ویشن ، ، مستقبل کے کئیر گولز،   تعلیمی ترجیحات، لیٹر آف انٹینٹ  اور دیگر سرگرمیوں کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

    یعنی ایک مضبوط اکیڈمک ریکارڈ  کے ساتھ ایک واضح اور مؤثر سٹڈی پلان  بھی بہت اہم ہے۔ (

    آئی ٹی یو میں رہائش

    اب بات کرتے ہیں اکاموڈیشن  کی۔

    آئی ٹی یو  کے اپنے  ڈور می توریز بھی موجود ہیں اور انٹرنیشل سٹوڈنٹس کے لیے بھی رہائش کی درخواست کا نظام موجود ہے۔

    اکیڈمک ائیر  2026–2027کے لیے انٹر نیشنل انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹس کو آئی ٹی یو  ڈومی ٹوریز   میں رہائش کے لیےآن لائن اپلیکیشن  کا موقع دیا گیا۔

    لیکن یاد رکھیں کہ ڈورمی ٹوریز میں جگہ محدود کیپسیٹی  کے مطابق دی جاتی ہے، اس لیے ایڈمشن ملنے کے بعد اکاموڈیشن  کے لیے بھی بروقت درخواست دینا ضروری ہے۔

    آئی ٹی  یو کو ترجیح دینے کی و جہ

    اب سوال یہ ہے کہ ایک انٹر نیشنل سٹوڈنٹ  کیوں کر آئی ٹی یو  کو کیوں منتخب کرے؟

    اس کی کئی وجوہات ہیں۔

    سب سے پہلی وجہ اس کی تاریخی حیثیت ہے۔

    دوسری، اس کی انجنئیرنگ  اور ٹیکنولوجی میں مضبوط شہرت۔

    تیسری

    QS World University Rankings 2027

     میں  ترکیہ میں نمبر ایک پوزیشن۔

    چوتھی، استنبول جیسے عالمی شہر میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع۔

    اور پانچویں، مختلف شعبوں میں تعلیم، تحقیق، انٹر نیشنل سٹوڈنٹس  اور انڈسٹری کے ساتھ روابط کے وسیع امکانات۔

    آئی ٹی یو  کی انجنئیرنگ  اور ٹیکنولوجی  کے کئی شعبے عالمی سبجیکٹ رینکنگ  میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

    آخری بات

    اگر آپ ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور خاص طور پر انجنئیرنگ ،  میری ٹائم ، ائیر ونائٹکس ، آرکیٹیکچر، کمپیوٹر سائنس،  ٹیکنولوجی یا متعلقہ شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی  ،  آئی ٹی یو  یقیناً آپ کی فہرست میں شامل ہونی چاہیے۔

    لیکن یاد رکھیے:صرف یونیورسٹی کا نام دیکھ کر فیصلہ نہ کریں۔اپنے انتخاب  کے وقت

     Department، Admission Requirements، Language، Tuition Fee، Scholarship، Accommodation اور Career Opportunities کو ضرور دیکھیں۔

    اور سب سے اہم باتایڈمشن  اور سکارشپ  کی شرائط ہر سال تبدیل ہو سکتی ہیں۔

    اس لیے ہمیشہ متعلقہ سال کی یونیورسٹی اور ترکیہ اسکالرشپس  کی سرکاری ویب سائٹ سے تازہ معلومات حاصل کریں۔

    آج ہم نے اپنے اس پہلے  پروگرام  

     Study in Türkiye: The Ultimate University Guide

    آپ کو ترکیہ کی نمبر  ون   یونیورسٹی، استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی   ITU کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔اگلی قسط میں ہم ترکیہ کی ایک اور ممتاز یونیورسٹی کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی نئی سفیر مقرر، جلد انقرہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی نئی سفیر مقرر، جلد انقرہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی

    9ستمبر , 2026

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    5ستمبر , 2026

    مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن، پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیرمین کے دور میں تنظیم سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے :صدر ایردوان

    2ستمبر , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ترکیہ کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کو نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا

    آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی نئی سفیر مقرر، جلد انقرہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    ڈی-8 سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ؛ صحت، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی تعاون کے فروغ پر اہم پیش رفت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ترکیہ کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کو نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا

    11ستمبر , 2026

    آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی نئی سفیر مقرر، جلد انقرہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی

    9ستمبر , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.