Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»ترکیہ»مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن، پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیرمین کے دور میں تنظیم سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے :صدر ایردوان

    مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن، پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیرمین کے دور میں تنظیم سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے :صدر ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید2ستمبر , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشتمل مکہ اتحاد خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے تشکیل دیا گیا ہے اور تینوں ممالک اس تعاون کو مزید مضبوط بناتے ہوئے عملی اقدامات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب انہوں نے واضح کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ ترکیہ کے بڑھتے ہوئے روابط مغرب سے دوری یا کسی عالمی بلاک سے علیحدگی کی علامت نہیں، بلکہ انقرہ اپنی “360 درجے” پر محیط خارجہ پالیسی کے ذریعے اپنے عالمی سیاسی، اقتصادی اور تزویراتی وزن میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

    مکہ دفاعی اتحاد کے عملی اقدامات کا آغاز، دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ

    صدر رجب طیب ایردوان  نے کرغزستان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مکہ اتحاد کے حوالے سے اہم انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ استنبول میں ہونے والا اجلاس اتحاد کو عملی شکل دینے کی جانب ایک نہایت اہم پیش رفت ہے۔

    ان کے مطابق مکہ اتحاد کا پہلا ٹھوس قدم اٹھانے کے لیے حکمتِ عملی، سیاسی اور عسکری امور سے متعلق کمیٹی کا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور سربراہانِ افواج نے شرکت کی۔

    صدرایردوان  نے بتایا کہ اجلاس میں اتحاد کو مؤثر اور فعال بنانے کے لیے درکار عملی اور تکنیکی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سب سے اہم ترجیح اتحاد کے سیکریٹریٹ کا قیام اور اسے فعال بنانا ہے، تاکہ باہمی تعاون کو ایک منظم ادارہ جاتی ڈھانچہ فراہم کیا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیاسی اور عسکری امور کے علاوہ دفاعی صنعت کو بھی باہمی تعاون کے ایک اہم شعبے کے طور پر زیرِ بحث لایا گیا۔ اسی طرح عسکری آپریشنل تعاون کے تحت فوجی تربیت، عسکری معیارات میں ہم آہنگی، ممکنہ فوجی خطرات، دستیاب وسائل اور عسکری صلاحیتوں کے باہمی تبادلے جیسے اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔

    صدرایردوان  کے مطابق ان تمام اقدامات کو کس طریقے سے اور کس ٹائم فریم کے تحت عملی جامہ پہنایا جائے گا، اس حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ مکہ اتحاد پر کھلے عام تنقید یا ردِعمل ظاہر کرنے والے ممالک کی تعداد بہت کم ہے، تاہم بعض ممالک ایسے بھی ہیں جو پسِ پردہ اس اتحاد کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

    صدرایردوان  نے اس حوالے سے کہا کہ خصوصاً سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قائم توازن نے متعدد عناصر کے لیے مکہ اتحاد کو کھلے عام تنقید کا نشانہ بنانا مشکل بنا دیا ہے۔

    انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مکہ اتحاد کا بنیادی مقصد کسی ملک کے خلاف محاذ آرائی نہیں بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

    صدرایردوان  نے کہا کہ ترکیہ اپنے برادر ممالک کے ساتھ مل کر اس راستے پر آگے بڑھتا رہے گا اور یہ اتحاد وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔

    شنگھائی تعاون تنظیم سے تعلقات میں مزید پیش رفت، مغرب سے دوری نہیں: ایردوان

    صدر رجب طیب ایردوان  نے شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے کہا کہ بشکیک سربراہ اجلاس ترکیہ کی جانب سے اپنے اقتصادی، سیاسی اور تزویراتی امکانات کو متنوع بنانے کے عزم کا ایک واضح مظہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکیہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ پہلے ہی دوطرفہ سطح پر وسیع تجارتی اور اقتصادی تعلقات رکھتا ہے۔ چین سے وسطی ایشیا، روس سے جنوبی ایشیا تک پھیلا وسیع خطہ ترکیہ کے لیے تجارت اور معیشت کے اعتبار سے بڑے مواقع رکھتا ہے۔

    صدرایردوان  کے مطابق ترکیہ نے گزشتہ برسوں کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور انقرہ کی کثیرالجہتی خارجہ پالیسی اسی عمل کو مزید آگے بڑھانے کا تقاضا کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکیہ مشرق اور مغرب دونوں کے ساتھ متوازن تعلقات قائم کرنے اور انہیں مزید گہرا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    صدرایردوان  نے واضح کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعلقات کو آنے والے عرصے میں مزید اعلیٰ سطح تک لے جانا ترکیہ کے لیے ممکن ہے، تاہم تنظیم میں ممکنہ رکنیت کو مغرب سے علیحدگی یا مغربی دنیا سے منہ موڑنے کے طور پر ہرگز نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا مقصد کسی ایک عالمی بلاک کا حصہ بننے کے بجائے 360 درجے کے وژن کے ساتھ اپنی سیاسی، اقتصادی اور تزویراتی طاقت اور عالمی وزن میں اضافہ کرنا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمکہ دفاعی اتحاد : خطے میں ایک نئےاسٹرٹجیک دور کا آغاز
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    مکہ دفاعی اتحاد : خطے میں ایک نئےاسٹرٹجیک دور کا آغاز

    1ستمبر , 2026

    وزیر خارجہ حاقان فیدان : مکہ دفاعی اتحاد کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے جبکہ یہ اتحاد خطے کے تمام ممالک کے لیے کھلا ہے

    31اگست , 2026

    کل استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوگا

    30اگست , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن، پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیرمین کے دور میں تنظیم سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے :صدر ایردوان

    مکہ دفاعی اتحاد : خطے میں ایک نئےاسٹرٹجیک دور کا آغاز

    وزیر خارجہ حاقان فیدان : مکہ دفاعی اتحاد کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے جبکہ یہ اتحاد خطے کے تمام ممالک کے لیے کھلا ہے

    کل استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوگا

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن، پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیرمین کے دور میں تنظیم سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے :صدر ایردوان

    2ستمبر , 2026

    مکہ دفاعی اتحاد : خطے میں ایک نئےاسٹرٹجیک دور کا آغاز

    1ستمبر , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.