Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»پاکستان کمیونٹی»ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5ستمبر , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    یوم دفاع پاکستان پر فیملی فوٹو
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کے یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانے انقرہ میں ایک پروقار استقبالیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گیولر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ترک مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت، سینئر حکام، سفارتی و عسکری نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    تقریب میں ترک جنرل اسٹاف کے کمانڈر جنرل سلچوک بایراکتار اولو، ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل متین توکل، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجمنت  طاطلی  اولو اور فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دال کیران سمیت متعدد اعلیٰ ترک عسکری حکام موجود تھے۔ سابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ صحت رجپ آق داغ، نائب وزیرِ خارجہ حاجی علی اوزل، ڈی ایٹ کے سیکریٹری جنرل سہیل محمود، مختلف ممالک کے ملٹری اتاشیز، پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور دیگر ممتاز شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    استقبالیے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور ترکیہ کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔ پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے طلبہ نے اپنے نغموں سے حاضرین کے دل مو ہ لیے ، جبکہ دستاویزی  فلموں  کے ذریعے یومِ دفاع و شہدا کی تاریخی اہمیت اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔

    ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولر

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گیولر نے پاکستانی قوم کو یومِ دفاع و شہدا کی مبارکباد دی اور پاکستان کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی رشتوں اور گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کو ترکیہ کا اہم تزویراتی شراکت دار قرار دیا۔

    یاشار گیولر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے اور باہمی اعتماد پر مبنی یہ شراکت داری خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے۔

    ترک وزیرِ دفاع نے اپنے خطاب میں ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے مکہ دفاعی اتحاد کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے اسے تینوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ اتحاد اجتماعی دفاعی صلاحیت اور بازدار قوت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    یاشار گیولر کا مکہ دفاعی اتحاد کے حوالے سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون نئی جہتیں اختیار کر رہا ہے۔ انقرہ میں منعقدہ یومِ دفاع و شہدا کی تقریب میں اس اتحاد کا اعلیٰ ترین ترک دفاعی قیادت کی جانب سے واضح اور مثبت انداز میں ذکر اس کی بڑھتی ہوئی تزویراتی اہمیت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    اس سے قبل پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنے خطاب میں قومی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے مشکل ترین حالات میں اتحاد، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا، جبکہ پاکستانی مسلح افواج نے ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

    ڈاکٹر یوسف جنید نے جموں و کشمیر کے تنازع کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ تقسیمِ ہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے اور آج بھی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس دیرینہ تنازع کا پرامن حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی آزادانہ مرضی کے مطابق چاہتا ہے۔

    دفاعی و فضائی اتاشی ایئر کموڈور محمد آصف بھٹی

    سفیر پاکستان کے خطاب سے قبل  پاکستان کے دفاعی و فضائی اتاشی ایئر کموڈور محمد آصف بھٹی نے اپنے خطاب میں 6 ستمبر 1965ء کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے ملکی دفاع کے لیے غیر معمولی جرأت اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے عزم سے بھی پوری طرح آگاہ ہے۔

    تقریب کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی علامت کے طور پر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی گئی، جبکہ پاکستانی سفارتخانے کی رہائش گاہ میں معزز مہمانوں کی پاکستانی کھانوں اور دیگر روایتی لوازمات سے تواضع کی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی-8 سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ؛ صحت، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی تعاون کے فروغ پر اہم پیش رفت
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی-8 سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ؛ صحت، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی تعاون کے فروغ پر اہم پیش رفت

    4ستمبر , 2026

    مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن، پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیرمین کے دور میں تنظیم سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے :صدر ایردوان

    2ستمبر , 2026

    مکہ دفاعی اتحاد : خطے میں ایک نئےاسٹرٹجیک دور کا آغاز

    1ستمبر , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    ڈی-8 سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ؛ صحت، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی تعاون کے فروغ پر اہم پیش رفت

    مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن، پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیرمین کے دور میں تنظیم سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے :صدر ایردوان

    مکہ دفاعی اتحاد : خطے میں ایک نئےاسٹرٹجیک دور کا آغاز

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    5ستمبر , 2026

    ڈی-8 سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ؛ صحت، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی تعاون کے فروغ پر اہم پیش رفت

    4ستمبر , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.