Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»اپریل کا تازہ ترین سروئے، صدارتی امیدواروں میں سے صدر ایردوان یا اپوزیشن رہنما کلِچ دار اولو میں سے آگے کون؟ انتخابات سے قبل فضا ء کیسے بدل رہی ہے ؟فیصلہ پہلے مرحلے میں یا دوسرے میں؟
    ترکیہ

    اپریل کا تازہ ترین سروئے، صدارتی امیدواروں میں سے صدر ایردوان یا اپوزیشن رہنما کلِچ دار اولو میں سے آگے کون؟

    انتخابات سے قبل فضا ء کیسے بدل رہی ہے ؟فیصلہ پہلے مرحلے میں یا دوسرے میں؟

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید15اپریل , 2023Updated:15اپریل , 20231 تبصرہ5 Mins Read
    صدارتی امیدوار
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     (نوٹ:    TR-URDU ترکیہ کی پہلی  اور واحد  غیر جانبدار  نیوز ویب سائٹ ہے۔ اس ویب  سائٹ  میں ترکیہ کی بر سر اقتدار  اور اپوزیشن تمام  ہی  جماعتوں  اور اتحاد    کی خبروں   کو  مساوی طور پر جگہ دی جا رہی ہے۔ ان تمام خبروں کے ذرائع  ترک میڈیا اور ایجنسیاں ہی ہیں ۔اس  نیوز ویب سائٹ  کا ان خبروں اور تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے)

    انتہائی دلچسپ اور پہلے سے فرق نتائج، سب کچھ اور سب سے پہلے  صرف اور صرف      TR-URDU پر ۔

    ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے   صدارتی اور پارلیمانی انتخابات  سے متعلق تازہ ترین سروئے آریدا Aredaسروئےکمپنی نے جاری کیا ہے۔ مختلف سروئے کمپنیاں ایک دوسرے سے بالکل  مختلف سروئے کے  نتائج پیش کررہی ہیں۔ حکومت کی حامی  سروئے کمپنیاں  صدر ایردوان  اور ان کی آق پارٹی  کی برتری کو پیش کررہی ہیں  تو اپوزیشن  کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کے مطابق    کمال کلیچ داراولو اور ان کا ملت اتحاد آگے ہے۔

    آریدا سروئےکمپنی  نے اپنے   12-14 اپریل کو  10 ہزار  136 افراد پر کروائے جانے والے سروئے  کے نتائج کو  شئیر کیا ہے۔ سروئے میں حصہ لینے والے افراد سے سوال کیا گیا  تھا کہ اگر  اس اتوار کو  صدارتی انتخابات ہوتے ہیں تو آپ کس امیدوار  کو ووٹ دیں گے ؟  اور اگر  اس اتوار کو پارلیمانی  انتخابات ہوتے ہیں تو   آپ کس جماعت کو ووٹ دیں گے ؟

    ملت اور جمہور اتحاد

    ان سوالات کےاکثریت  کے جوابات سے پتہ چلتا ہے کہ  ان کو صدر ایردوان کے صدارتی انتخابات میں جیتنے کے واضح امکانات موجود ہیں جس سے اکثریت کی صدر ایردوان کے اقتدار کو جاری  رکھنے  کی عکاسی ہوتی ہے۔کروائے جانے والے سروئے  کے نتائج  کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

    ملت اتحاد

    ترکیہ میں   14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی عام انتخابات کی تیاریاں اپنے  زوروں پر  جیسے  جیسے  دن قریب آرہے ہیں لوگوں کی تجسس  اور ہیجان خیز کیفیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  ملک کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل انتخابات سے قبل رائے عامہ پر تحقیق کرنے والے ادارے شہریوں کی نبض چیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

    صدر ایردوان اور جمہور اتحاد

    ترکیہ کی  شہرت یافتہ  سروئے کمپنی آریدا  کے  12 سے 14 اپریل کے درمیان 10 ہزار 136 افراد کی شرکت سے کیے گئے سروے کے نتائج  ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات   کے نتائج کو ابھی ہی سے پیش کرتے ہوئے  یا اس کے لگ بھگ اپنے نتائج پیش کرتے ہوئے لوگوں دراصل  مستقبل کے بارے میں ابھی ہی  تیار بھی کررہی ہیں۔

    آریداکمپنی  کے سیاسی رجحان سے متعلق   سروے میں قابل ذکر نتائج سامنے آئے ہیں۔

    صدر ایردوان  کو پہلے ہی مرحلے میں کامیابی

    صدارتی انتخابات کے سروئے کے نتائج

    سروے میں حصہ لینے والے 50.8 فیصد شہریوں نے صدر رجب طیب ایردوان کے  حق  میں ووٹ استعمال کیے ہیں ۔ اس نتیجے کے مطابق صدر ایردوان   پہلے راؤنڈ میں الیکشن  جیتتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جبکہ  7 جماعتی اتحاد کے صدارتی امیدوار کمال کلیچ دار اولو  کے ووٹوں کی شرح 43.1 فیصد رہی ہے۔

    مملکت پارٹی  کے  چیئرمین محرم اِنجے  نے  4.5 فیصد ووٹ حاصل کیے اور اتا اتحاد   کے صدارتی امیدوار سینان اوعان  نے 1.6 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں ۔

    ترکیہ کی  سروئے  کمپنی آریدا  کے سروئے میں  حصہ لینے والوں سے سوال  کچھ یوں تھا۔

    14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آپ کس کو ووٹ دیں گے؟

    سروئے میں حصہ لینے والے  52٫6 فیصد  افراد  نے صدر رجب طیب ایردوان کے حق میں ووٹ دیا  تو  47٫4 فیصد  افراد نے  کمال کلیچ دار اولو کے حق میں اپنے اپنے ووٹ کو استعمال کیا۔

    سروئے کے نتائج  کے مطابق پہلے مرحلے میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں  صدر رجب طیب ایردوان کے دوسرے مرحلے میں بڑی آسانی سے جیتنے کے امکانات ہیں۔

    آق پارٹی اور  ری پبلکن  پیپلز پارٹیCHP کے درمیان واضح فرق   

    سیاسی جماعتوں کے سروئے کے نتائج

    ترکیہ کی  سروئے  کمپنی آریدا  کے سروئے میں  حصہ لینے والوں سے سوال  کچھ یوں تھا۔

    اگر اس اتوار کو عام انتخابات ہوتے تو آپ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟

    سروے کے نتائج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  آق  پارٹی  اور  CHP  کے درمیان بڑا واضح فرق پایا جاتا ہے۔

    پارٹیوں کے ووٹوں کی شرح :

    سیاسی جماعتوں کی پوزیشن

    سروے میں حصہ لینے والے 40.4 فیصد شہریوں نے آق پارٹی کو ووٹ دیا۔

    آق پارٹی  کے بعد، 25.5 ووٹوں  سے دوسرے نمبر پر CHP  جبکہ   10.3 فیصد  ووٹوں کے ساتھ HDP تیسری  بڑی جماعت  بن کر سامنے آئی ہے۔

    نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کو 8.8 فیصد ووٹ جبکہ Iyi پارٹی کو 7.6 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

    مملکت  پارٹی کو 3.1 فیصد اور نئی رفاہ  پارٹی کو 1.6 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

    اس سروئے  ہی کے مطابق ترکیہ  ورکرز پارٹی کو 0.9 فیصد، ظفر  پارٹی کو 1 فیصد اور BBPکو 0.3 فیصد ووٹ ملے ہیں  جبکہ دیگر جماعتوں کے کل ووٹ 0.5 فیصد  ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان- ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر
    Next Article

    کیا ایردوان اپوزیشن کو مات دے سکتے ہیں؟ کیا ترکیہ میں شدید مہنگائی ایردوان کی جیت میں رکاوٹ بن سکتی ہے؟

    غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ترک عوام کا فیصلہ کیا ہوگا؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    1 تبصرہ

    1. محمد شعیب مرزا on 16اپریل , 2023 1:08 صبح

      ہم پاکستانی صدر ایردوان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.