Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»وزیر اعظم شہباز شریف کی انقرہ میں کاروباری شخصیات سے ملاقات ، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت
    پاکستان

    وزیر اعظم شہباز شریف کی انقرہ میں کاروباری شخصیات سے ملاقات ، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید3جون , 2023Updated:3جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دورے پر
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیر اعظم پاکستان کی انقرہ میں معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات کی ہے

     صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دورے کے دوران، ممتاز ترک کاروباری گروپوں کے سینئر ایگزیکٹوز نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انقرہ میں   ملاقات کی ہے۔

    شہباز شریف انقرہ میں

    وزیراعظم نے ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیرات کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔

    شہباز شریف انقرہ میں

     بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے حکومت کے وژن کا خاکہ پیش کیا اور مشترکہ منصوبوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی۔

     بات چیت کا محور تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے پر مرکوز تھا تاکہ پاکستان میں موجودہ مواقع سے باہمی فائدے کو زیادہ سے زیادہ حاصل کیا جا سکے اور ترک کاروباری اداروں اور ان کے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی براہ راست موجودگی کے ذریعے معیشت کے اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جا سکے۔

    شہباز شریف انقرہ میں

    یاد رہے تاریخی سامان کے تجارتی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان روایتی اور غیر روایتی مصنوعات کی تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں،جس پر دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال اگست میں دستخط ہوئے تھے اور یکم مئی سے نافذ العمل ہوا تھا۔

    وزیر اعظم نے ترک سرمایہ کاروں سےان مواقع کا موثر استعمال  کرنے کی اپیل کی ہے۔

    شہباز شریف انقرہ میں

    وزیراعظم نے  پہلے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی ترکیہ کمپنیوں کے  نمائندوں سے  بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ان میں  انادولو گروپ، آرچیلیک ، زورلو، البیراق، لیماک، ڈولسر، ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اور پاک انویسٹمنٹ شامل ہیں۔ ان مذاکرات میں وزیراعظم سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔  

    شہباز شریف انقرہ میں

    ترک کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے آپریشنز میں سہولت فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کو اپنے موجودہ اور مستقبل کے سرمایہ کاری کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

    شہباز شریف انقرہ میں

    ترکی کے کاروباری اداروں کی ایک بڑی تعداد اس وقت پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ تاہم، توانائی کے شعبوں میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ خاص طور پر ہائیڈرو الیکٹرک اور سولر، ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن، انفراسٹرکچر، سیاحت اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیر اعظم شہباز شریف صدارتی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے انقرہ پہنچ گئے، آج صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے
    Next Article

    نئی ترک صدی پر صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کی نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا ،جودت یلماز نائب صدر مقرر

    نئی ترک کابینہ اُردو ناموں کے ساتھ TR-URDU پر

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.