Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستانیوں کے بیرون ملک غیر قانونی اثاثہ جات کی معلومات کے حصول کیلئے نئی سفارشات تیار۔ وزارت محصولات
    پاکستان

    پاکستانیوں کے بیرون ملک غیر قانونی اثاثہ جات کی معلومات کے حصول کیلئے نئی سفارشات تیار۔ وزارت محصولات

    صغیر رامےBy صغیر رامے18جولائی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    استنبول ( نمائندہ خصوصی )  پاکستان کے وزیر برائے ریونیو (محصولات) اشفاق تولا نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک میں موجود غیر قانونی اثاثوں کی معلومات کے حصول کیلئے نئی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ اشفاق تولا جو کہ ریفارمز اینڈ ریونیو موبلائزیشن کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں کا کہنا تھا کہ یہ سفارشات جلد ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان سفارشات میں دبئی کی حکومت سے ایسے پاکستانی شہریوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرنے کی درخواست بھی شامل ہے جو دبئی میں کئی جائیدادوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ درخواست دبئی حکومت کی طرف سے پہلے سے قائم کی گئی مثال کے تحت تیار کی گئی ہے جس میں دبئی حکومت نے بھارت کی حکومت کو ایسے بھارتی سرمایہ کاروں کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں جن کی جائیدادوں کی مالیت 50 لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی۔ اسی مثال کے تحت، حکومت پاکستانِ بھی دبئی حکومت اور حکومت پاکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار قائم کرنا تھا۔

    اشفاق تولا

    اشفاق تولا نے یہ بھی واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بیرون ملک خاص طور پر دبئی میں نمایاں جائیدادیں رکھنے والے افراد متعلقہ ٹیکس قوانین اور ضوابط پر عمل کرتے ہیں یا کہ نہیں۔ کچھ تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ ان سفارشات پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ حکام کے درمیان مزید بات چیت، مذاکرات اور اقدامات کی ضرورت ہوگی۔ اشفاق تولا نے پاکستان سے باہر غیر قانونی اثاثہ جات کے حوالے سے مسائل کے حل اور ایسے کیسز سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کی سفارش کی ہے۔ اشفاق تولا کا کہنا تھا کہ موثر اقدامات پر عمل اور متعلقہ معلومات جمع کرکے حکومت پاکستانی شہریوں میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حکومت پاکستان کو قائل کریں گے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ بات چیت کرکے ایسے پاکستانی سرمایہ کاروں کے بارے میں معلومات کے تبادلے کیلئے اقدامات کیے جائیں جن کی امارات میں منافع بخش جائیدادیں یا بھاری سرمایہ کاری ہے۔

    فائل فوٹو

     اشفاق تولا نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتِ پاکستان کو ایسے افراد سے کوئی مسئلہ نہیں جنہوں نے اپنا سرمایہ قانونی ذرائع سے اپنا پیسہ پاکستان سے باہر منتقل کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے ایسے افراد سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا جنہوں نے اپنا سرمایہ پاکستان سے باہر چھپا رکھا ہے، اور تجویز پیش کی کہ ایسے افراد پر ٹیکس کے مناسب اقدامات کا اطلاق کیا جائے۔ وزیر ریونیو کے مطابق، آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو ٹیکس دہندگان کو دستاویزی شکل دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا درست حساب کتاب ہو سکے۔ مزید برآں، اشفاق تولا نے بتایا کہ ٹیکس کے حوالے سے محفوظ ٹھکانے سمجھے جانیوالے دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستان کو 2017ء سے پاکستانی سرمایہ کاروں کے بارے میں معلومات حاصل ہو رہی ہیں۔

    وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار

    معاشی تجربہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان سفارشات پر عملدرآمد ناممکن دکھائی دیتا ہے کیونکہ بیرون ممالک بےنامی سرمایہ کاری اور جائیدادوں کی کوئی منی ٹریل بھی نہیں ہے اور یہ ہی متعلقہ سرمایہ کاری ان افراد نے اپنے نام سے رجسٹر کروا رکھی ہے۔ اس طرح کی سرمایہ کاری اور جائیدادیں ہمیشہ کسی نہ کسی فرنٹ میں کے ذریعے رکھی جاتی ہیں۔ مزید برآں موجودہ پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی مبینہ طور پر بے نامی جائیدادیں اور بھاری سرمایہ کاری دبئی میں بھی ہے۔ 

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    پاکستان،ترکیہ میں ناکام بغاوت اور یومِ جمہوریت وقومی یکجہتی کے موقع پر ترک عوام اور حکومت ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے

    وزیراعظم کا ترک عوام کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت

    Next Article

    اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ (SDE) میں مسئلہ کشمیر کے حل پر پینل، ترکیہ کی کھلی حمایت پر مشکور ہیں :سفیرِ پاکستان

    مسئلے کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

    صغیر رامے

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.