Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان میں 8 فروری کو منصفانہ اور شفاف انتخابات کی تیاریاں مکمل ، پاکستان اور ایران کے تعلقات معمول پر آرہے ہیں پاک ترک تعلقات صدابہار ہیں : وزیر اطلاعات و نشریات
    پاکستان

    پاکستان میں 8 فروری کو منصفانہ اور شفاف انتخابات کی تیاریاں مکمل ، پاکستان اور ایران کے تعلقات معمول پر آرہے ہیں

    پاک ترک تعلقات صدابہار ہیں : وزیر اطلاعات و نشریات

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22جنوری , 2024Updated:22جنوری , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کی نگراں حکومت کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات   مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں  ترکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن TRT کی اردو سروس کے ہیڈ ڈاکٹر فرقان  حمید کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان اور  ایران کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو دور کرنے کے لیے ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان  نے پاکستان اور ایران  دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے قریبی رابطہ قائم رکھا ہوا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ   جلیل عباسی جیلانی نے ترک وزیر خارجہ حقان فیدان کی  کاوشوں اور خیر سگالی کے پیغام کا خیر مقدم کیا ہے۔  حکومتِ پاکستان،  حکومتِ ترکیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی

    انہوں نے کہا کہ سولہ  جنوری 2024 کے بعد سے پاکستان اور ایران کے   حالات معمول پر  آرہے ہیں، جو تناو پایا جاتا تھا اس پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں  حکومتِ پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے اور اس قسم کا احساس حکومتِ ایران بھی  رکھتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان  تناو کو کم کروانے نے برادر اور دوست ممالک جن میں ترکیہ  سر فہرست ہے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تناو  کی وجہ سے خطے میں تشویش پائی جاتی تھی  وہ آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہی ہے۔

    پاکستان کے خلاف کی جانے والی  جارحانہ کاروائی کا جواب نہ دینا پاکستان کے لیے ممکن نہ تھا۔ پاکستان نے جواب دیا بھی اور متناسب جواب دیا  اور سب سے اہم بات پاکستان نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے خلاف چاہے کسی چھوٹے ملک کی طرف سے ہو یا بڑے ملک کی طرف سے جارحانہ کاروائی کی جائے ، پاکستان اس قسم کی جارحانہ کاروائیِوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے لیکن ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ پاکستان نے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے اور حالات کو معمول پر لانے میں بڑا ہم کردارا ادا کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی

    ایران کے حملے کے بعد اگرچہ کچھ لوگوں میں پریشانی اور مایوسی  بھی  پائی جاتی تھی   کہ پاکستان کیا کردار ادا کرتا ہے۔ کیا جوابی کاروائی کرتا  ہےلیکن  پاکستان کے تمام سیاسی اداروں  اور فوج نے جس طرح اپنے  اوپر عائد ہونے والے فرائض ادا کیے  اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا اس سے لوگوں کا  اپنی ریاست پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہےاور پاکستان بڑے پر اعتماد طریقے سے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

    ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان  نے پاکستان اور ایران  دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے قریبی رابطہ قائم رکھا ہوا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ   جلیل عباسی جیلانی نے ترک وزیر خارجہ حقان فیدان کی  کاوشوں اور خیر سگالی کے پیغام کا خیر مقدم کیا ہے۔  حکومتِ پاکستان،  حکومتِ ترکیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔  علاوہ ازیں دیگر  برادر ممالک جس میں چین بھی شامل ہے بھی اس سلسلے میں اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہےتاہم پاکستان کی قیادت نے  بڑی حد تک اس مسئلے کو حل کرلیا ہے۔ ترکیہ کے خیر سگالی کے جذبات کی ہم ہمیشہ قدر کرتے ہیں، ترکیہ نے ہمیشہ تعمیری کردارادا کیا ہے۔  ترکیہ کی قیادت اور ترک قوم کے ساتھ  حکومتِ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے تعلقات صدا بہار ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بیش قیمت سرمایہ ہے۔

    پاکستان الیکشن کمیشن آئین پاکستان کے تحت منصفانہ صاف،  شفاف اور آزادانہ انتخابات کروانے کا واحد قانونی ذمہ دار ادارہ  ہے۔ یہ ادارہ اپنی پوری تندہی اور احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔  جمعرات 8 فروری 2024 کو عام انتخابات منعقد ہوں گے۔ پاکستان کی موجودہ نگراں حکومت آئین  کی شق نمبر 224 کے تحت  اپنا کردار ادا کررہی ہے۔  نگران حکومت الیکشن کمیشن کے اس کردار کو نبھانے میں  اپنا تعاون فراہم کررہی  ہے ، حکومتِ پاکستان  ان انتخابات  کے اسی روح کے عین مطابق  منعقد کروانے کے لیے تیار ہے ، ہر جماعت اس قسم کے الزامات لگاتی چلی آرہی ہے کیونکہ یہ ہمارے سیاسی کلچر کا حصہ ہےمقصد اپنے آپ کو عوام کے سامنے مظلوم ثابت کرنا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں  کو سیاست کرنے کی کھی اجازت ہے ان کی سیاسی سرگرمیوں پر کسی قسم کو ِہ قدغن نہیں ہے۔  نگران  حکومت نہ خود ان انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں  اور نہ ہی ان کے رشتہ دار ان انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ان انتخابات کی دوڑ میں نگراں حکومت کا کوئی گھوڑا حصہ نہیں لے رہا ہے، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو  انتخابات میں حصہ لینے کے مساوی حقوق عطا کررہے ہیں۔

    تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق اس وقت جب ہم آپ سے باتیں کررہے ہیں بیلٹ پیپر  کی چھپائی   کا کام جاری ہے، پوسٹل بیلٹ بھی روانہ کیے جا رہے ہیں  اور اس طرح تمام تیاریاں ہمارے لحاظ سے مکمل ہیںتاہم عام انتخابات  کے روز تک ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہےلیکن ہم نے جو وعدہ کررکھا ہے اس پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں اور آئینی ذمہ داروی نبھانےکے لیے بھر پور طریقے سے تیار ہے۔ میں اور میری حکومت جمعرات 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے پُر امن، منصفانی، صاف اور شفاف ہونے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

    آٹھ فروری کے انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن دو تین روز کے اندر سرکاری طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کرے گا۔ سرکاری نتائج کا اعلان  کرنے کے بعد موجودہ قومی اسمبلی کے اسپیکر)جو جانے والےہیں   (   ایک دو ہفتے کے اندر اندر نئِ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے اور نئے ارکانِ اسمبلی  حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اور اس کے فورا بعد قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔ قائد ایوان سے صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان کا حلف لیں گے  اور جیسے ہی  وزیراعظم حلف لیں گے نگراں حکومت تحلیل ہو جائے گی اور نو منتخب وزیراعظم  اپنا کابینہ تشکیل دیں گے۔    

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    اے پی ایس دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں : مئیر ، ترگت آلتن اوک

    شہدا کی اس تقریب پر ترک عوام کےمشکور ہیں: سفیر پاکستان

    Next Article 2023 سیاحت کے لحاظ سے ریکارڈ سال تھا۔مہمت نورے ایر سوئے
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.