Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»انقرہ میں پاک-ترک ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ ، ترکیہ اور پاکستان کے گہرے تعاون کی ضرورت ہے: سفیر پاکستان آئی ٹی کے تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا: ییت باش
    پاکستان

    انقرہ میں پاک-ترک ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ ، ترکیہ اور پاکستان کے گہرے تعاون کی ضرورت ہے: سفیر پاکستان

    آئی ٹی کے تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا: ییت باش

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید15فروری , 2024Updated:15فروری , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے TUYAFED

    ( (Turkish federation of associations operating in the software and IT sector) ) کے تعاون سے 15 فروری 2024 کو ورچوئل فارمیٹ میں ایک ‘ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ’ کا انعقاد کیا۔

     اس سمٹ کے موضوعات میں فنٹیک، گیمنگ، ٹیلی کمیونیکیشن ، سیکورٹی، ای گورننس، A.I.، روبوٹکس، ای ٹورازم، ای کامرس، کارپوریٹ سافٹ ویئر، دفاعی ٹیکنالوجی، توانائی اور پائیداری، صحت اور تعلیم جیسے  شعبے شامل تھے۔

    پاکستان کے قونصلیٹ جنرل  استنبول کے علاوہ پاکستان کے متعلقہ اداروں بشمول وزارت تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB)، پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (PASHA)، نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز ( NICAT) کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس  سمٹ میں دونوں ممالک کی 150 سے زائد سافٹ ویئر کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ    آئی ٹی کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنے ابتدائی کلمات میں TUYAFED اور شرکاء کی  موجودگی پران کا  شکریہ ادا کیا

    سفیر پاکستان  ڈاکٹر یوسف جنید نے   آئی ٹی کے شعبے میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا۔

    انہوں نے  آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےکہا  کہ دونوں ممالک آئی ٹی کی برآمدات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دیسی جدید ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے قابل ہوں گے۔

    انہوں نے  کہا کہ یہ سمٹ  دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    سفیر پاکستان کے ریمارکس کے بعد جناب ذیشان رحمان، سی سی او، پی ایس ای بی اور جناب محمد زوہیب خان، چیئرمین، پاشا نے پریزنٹیشنز پیش کیں۔

    سمٹ سے  خطاب کرتے ہوئے ،  صدر TUYAFED محمود ندیم  ییت باش نے ترکیہ کے آئی ٹی ایکو سسٹم اور دو طرفہ تعاون کے لیے دستیاب مواقع کا جائزہ  پیش کیا ۔

     انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے دونوں ممالک کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان کاروباری تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سمٹ میں دونوں اطراف سے آئی ٹی کمپنیوں کی طرف سے دکھائی گئی مثبت دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ

    افتتاحی سیشن کے بعد سمٹ کے مختلف موضوعات جن میں  B2B میٹنگز پر   بھی بات چیت کی گئی ۔

     اس سمٹ  سے  پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خاص طور پر نجی شعبوں کے درمیان آئی ٹی تعاون اور دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم  کرنے میں مدد ملی ہے۔  دونوں برادر ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    کشمیر کی حمایت بین الاقوامی قوانین کا تقاضا ہے: دریا یانک، کشمیری باشندے حق خودارادیت کے مستحق ہیں: گورائے آ لپر

    مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کی کھلی حمایت کے مشکور ہیں : سفیر پاکستان

    Next Article

    حیرت انگیز ملک ترکیہ نے ڈپلومیٹک نیٹ ورک میں دنیا پر اپنی حاکمیت قائم کرلی ، صرف چین اور امریکہ ترکیہ سے آگے

    جاپان، فرانس، روس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور برازیل ، پیچھے

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.