Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»حیرت انگیز ملک ترکیہ نے ڈپلومیٹک نیٹ ورک میں دنیا پر اپنی حاکمیت قائم کرلی ، صرف چین اور امریکہ ترکیہ سے آگے جاپان، فرانس، روس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور برازیل ، پیچھے
    ترکیہ

    حیرت انگیز ملک ترکیہ نے ڈپلومیٹک نیٹ ورک میں دنیا پر اپنی حاکمیت قائم کرلی ، صرف چین اور امریکہ ترکیہ سے آگے

    جاپان، فرانس، روس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور برازیل ، پیچھے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید3مارچ , 2024Updated:3مارچ , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    ترکیہ ، ڈپلومیٹک نیٹ ورک
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ  نے  ڈپلومیٹک نیٹ ورک میں چین اور امریکہ کے سوا  دنیا کے تمام  ہی ممالک کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا

    ترکیہ

    ترکیہ اپنی سفارتکاری کے بدولت  ترکیہ نے دنیا میں ایک ایسا امیج قائم  کیا ہے جس سے ،   اس کےدوست اور برادر ممالک ہی نہیں بلکہ   دشمن ممالک بھی  اس کی سفارتکاری  سے بڑے متاثردکھائی دیتے ہیں ۔ ترکیہ نے  نیٹو کا رکن ملک ہو نے کے باوجود  جس طریقے سے روس کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کررکھے ہیں اس پر اگرچہ امریکہ تلملاتا ہوا تو نظر آتا ہے لیکن وہ ترکیہ کو کسی بھی صورت  کھونا نہیں چاہتا ہے   اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ نےترکیہ کے روس سے S-400میزائیل  حاصل کرنے کے باوجود مجبور ہو کر  اور پست قدمی سے کام لیتے ہوئے  ترکیہ کو ایف سولہ  طیاروں کو فراہم کرنے کی آخر کار حامی بھر ہی لی ہے۔امریکی سینٹ  میں پیش کردہ   ترکیہ کو F-16 طیاروں کی فروخت روکنے کے بل کو 13 کے مقابلے میں 79  ووٹوں سے  یعنی بڑے واضح مارجن سے مسترد کر دیا گیا۔ یہ ہوتی ہے ڈپلومیسی ۔ یہ ہے ترکیہ کی سفارتی  کامیابی۔

     یہ بھی ایک حقیقت ہے  امریکہ ،  ترکیہ  اس سے  کی جغرافیائی اسٹریٹجیک  حیثیت کی بنا پر  سے منہ موڑنے  کی جسارت ہی   نہیں کرسکتا ہے  ۔  ترکیہ نے خطے میں اپنی جغرافیائی  اسٹریٹجیک  حثیت کی بنا پر  روس اور  یوکرین کے درمیان  جاری جنگ کو ختم کروانے کی بھی کوشش کی ہے  اور خوارک راہداری ،معاہدے پر جس طریقے  سے عمل درآمد کروانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے  امریکہ بھی ترکیہ کی تعریف کرنے  پر محبور ہوگیا ہے۔

    ترکیہ سفارت کاری میں گزشتہ کئی سالوں سے جو رول ادا کرتا چلا آرہا ہے اور اس نے دنیا  کے مختلف ممالک میں  بڑی تعداد میں  اپنے سفارتخانے اور قونصل خانے قائم کیے ہیں اس کے نتیجے میں وہ اس وقت  چین   اور امریکہ کے بعد   تیسرے نمبر پر آچکا ہے۔

    لوئی انسٹیوٹ آسٹریلیا

    آسٹریلیا  کے  لوئی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے  گلوبل ڈپلومیسی انڈیکس کے نام سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں ایشیا، جی- 20 اور اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے 66 ممالک کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا تاکہ دنیا کے “اہم ترین” سفارتی نیٹ ورکس کی شناخت کی جا سکے۔

    رپورٹ میں جولائی اور نومبر 2023 کے درمیان 66 ممالک اور خطوں کے سرکاری اداروں سے حاصل کردہ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا۔

    اس رپورٹ  کے اعدادو شمار کو مختلف ممالک  اور خطوں کی درجہ بندی ان کی غیر ملکی نمائندہ  سفارتخانوں ، سفارتی مشنز یا قونصل خانوں  کی  تعداد کے مطابق کی گئی ہے۔ اس  رپورٹ کے مطابق دنیا  میں  وسیع ترین سفارتی نیٹ ورک  رکھنے والا ملک چین ہے اور اس کے بعد امریکہ کا نمبر آتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ترکیہ جس کے دنیا بھر میں 261 غیر ملکی مشنز  موجود ہیں  دنیا میں  سب سے بڑے سفارتی نیٹ ورک کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترکیہ نے 2021 سے اب تک 11 غیر ممالک میں اپنے سفارتی مشنز قائم کیے  اور یہ سفارتی مشنز زیادہ تر مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں  موجود ہیں  جبکہ ترکیہ کا ڈپلومیٹک  نٹ ورک کا تقریباً 40 فیصد یورپ میں واقع ہے۔

    چین

    رپورٹ میں چین  پہلے ، امریکا  دوسرے، اور ترکیہ  تیسرے نمبر پر ہے   جبکہ ترکیہ نے سفارتی نٹ ورک کے لحاظ سے   جاپان، فرانس، روس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور  برازیل   جیسے ممالک کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    امریکہ

    دنیا میں اپنی سفارتکاری  کا لوہا منوانے والے ملک ترکیہ نے  یکم تا  تین  مارچ تیسرے   انطالیہ ڈپلومیسی  فورم کا اہتمام  کیاہے جس میں  19 سربراہان مملکت، 73 وزراء اور 57 بین الاقوامی نمائندوں سمیت تقریباً 4500 شرکاء شرکت کررہے ہیں ۔یہ  ہے   ترک سفارتکاری  ، جی ہاں     اور اسی  سفارتکاری ہی کے بدولت ترکیہ نے  سفارتکاری کے میدان میں  اپنا نام پیدا کرلیا ہے اور دنیا کے  تمام ہی ممالک اس ڈپلومیسی فورم میں شرکت کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھ رہے ہیں ۔  

    عالمی ممالک 

     جی ہاں اسے کہتے  ہیں   سفارتکاری ، اور دنیا کے تمام ہی ممالک ترکیہ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو مضبوط سے مضبوط  بنانے کے لیے ہر دائم کوشاں ہیں۔ 

    صدر رجب طیب ایردوان

    ترکیہ نے  سفارتی  نیٹ ورک کے لحاظ سے  نہ صرف  اپنی مہر ثبت کردی ہے  بلکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان دنیا میں ثالثی کروانے کے لحاظ سے  اپنا کوئی  ثانی نہیں رکھتے ہیں  ۔ عالمی رہنما عالمی  مسائل پر صدر رجب طیب ایردوان سے  صلاح و مشورہ کرنے  اور اس سلسلے میں  ان کی خدمات حاصل کرنے  کو اب اپنے لیے بہت بڑا اعزاز  سمجھنے لگے ہیں۔  

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    انقرہ میں پاک-ترک ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ ، ترکیہ اور پاکستان کے گہرے تعاون کی ضرورت ہے: سفیر پاکستان

    آئی ٹی کے تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا: ییت باش

    Next Article

    صدر رجب طیب ایردوان کا پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون ، دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    پاک ترک تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    5جون , 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    30Bet: Quick‑Hit Casino Action for High‑Intensity Gamblers

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    14جون , 2026

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    14جون , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.