Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»یوم پاکستان انقرہ میں جوش وجذبے سے منایا گیا
    پاکستان

    یوم پاکستان انقرہ میں جوش وجذبے سے منایا گیا

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز23مارچ , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کا قومی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے معزز مہمانوں اور پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی میں قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

    حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوم پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے قیام کے لیے بانیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہوئے پاکستان کے بانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کو امن، ترقی اور انسانی وقار کا سہارا بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔

    سفیر جنید نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے برادرانہ تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ انہوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجنے اور باسفورس پر ایشیا کو یورپ سے ملانے والے پلوں کو پاکستان کے پرچم کے رنگ میں روشن کرکے یوم پاکستان کی تقریبات میں شامل ہونے پر ترک قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

    23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا ایک تاریخی دن ہے۔ آج کے دن 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کے مطالبے کے لیے قرارداد لاہور جو بعد میں قرارداد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی، منظور کی گئی۔ 23 مارچ 1940 کو دیکھا گیا خواب 14 اگست 1947 کو پاکستان کی صورت میں حقیقت بن گیا۔

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدر رجب طیب ایردوان کا پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون ، دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    پاک ترک تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

    Next Article ایردوان استنبول میں تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالیں گے۔
    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.