Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا
    ترکیہ

    صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید11فروری , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    صدر ایردوان-زینب گونیش
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے ایسکی شہر کے ضلع میحال  غازی  کی میئر زینب گونیش کو اپنی خصوصی دعوت پر ترکیہ گرانڈ نیشنل اسمبلی (TBMM) میں منعقدہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) کے پارلیمانی گروپ اجلاس میں مدعو کیا، جہاں وہ اُن کے ہمراہ نشست پر جلوہ افروز ہوئیں۔

    صدر ایردوان-زینب گونیش

     اجلاس کے دوران میئر زینب گونیش کی موجودگی کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اُن سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایسکی شہر سے تعلق رکھنے والی سو خواتین بھی سفید دوپٹے اوڑھے پارلیمنٹ پہنچیں اور اجلاس میں شریک ہوئیں۔

    گروپ اجلاس سے قبل زینب گونیش صدر ایردوان کے پہلو میں بیٹھیں اور اُن کی تقریر کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ سنا۔ صدر ایردوان جب پُرجوش استقبال کے بعد خطاب کے لیے روسٹرم پر آئے تو انہوں نے خصوصی طور پر میئر میحال غازی اور اُن کے ساتھ آنے والی خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایک صدی قبل جنگِ آزادی میں اناطولیہ کی خواتین نے سفید دوپٹے  اوڑھ کر جدوجہد میں حصہ لیا تھا، اُسی روایت کی جھلک آج پارلیمنٹ کے اس ہال میں نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے مسلسل تین ادوار سے اپنے ضلع کی خدمت انجام دینے والی ایک باحجاب اور شلوار پوش خاتون سیاست دان کی حیثیت سے زینب گونیش اناطولیہ کی ہزار سالہ وقار اور عظمت کی نمائندہ ہیں۔

    صدر ایردوان -مئیر زینب گونیش آق گیون

    صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں 28 فروری کے دور کی یاد دلاتے ہوئے اُس ‘ فاشسٹ، متکبر اور پست ذہنیت’ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جو ماضی میں بالخصوص باحجاب خواتین کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ حقوق سلب کرنے کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عناصر جنہوں نے برسوں ہیڈ اسکارف  پہننے والی  خواتین کو جامعات اور سرکاری اداروں سے باہر رکھا،  انہوں نے  اناطولیہ کی روایتی پوشاک، یازما، تولبند، شلوار،  شال ، احرام اور فستان، کا مذاق اڑایا، آج بھی  یہ عناصر اسی تنگ نظر سوچ کے نمائندہ ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ حکومت نے کبھی پابندیوں اور جبر کی اس ذہنیت کو قبول نہیں کیا اور نہ آئندہ کرے گی، اور جو لوگ ماضی کے تاریک دنوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کریں گے اُن کے مقابل ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

    زینب گونیش

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو دھمکانے یا اُن پر انگلی اٹھانے والوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ اپنے خطاب کے اختتام پر صدر ایردوان نے جنگِ آزادی کی نامور خواتین کرداروں، شریفہ باجی،قارا  فاطمہ اور نینے  خاتون، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے نقشِ قدم پر چلنے والی تمام باوقار خواتین کو وہ نہایت احترام کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ جذبۂ محبت و یکجہتی قائم و دائم رہے۔

    اجلاس کے دوران میئر زینب گونیش صدر کے کلمات سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اُن کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے والی میئر کو صدر ایردوان نے بذاتِ خود ٹیلیفون کر کے حوصلہ دیا تھا۔ گفتگو کے دوران صدر نے انہیں بدھ کے روز ہونے والے گروپ اجلاس میں  ایک سو خواتین کے ہمراہ سفید لباس اور سفیدروائتی ترک  دوپٹے( جوکہ پاکستانی خواتین کا اسٹائل بھی ہے )  کے ساتھ شرکت کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے اس موقع پر سویلین آئین کی تیاری اور موجودہ آئینی ڈھانچے سے نجات کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اس مقصد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بعد ازاں صدر نے پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ (MYK) کے اراکین کو بھی آگاہ کیا کہ زینب گونیش سو سفید دوپٹہ اوڑھے خواتین کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔

    یوں ترک پارلیمنٹ کا یہ اجلاس نہ صرف سیاسی لحاظ سے بلکہ سماجی اور علامتی اعتبار سے بھی ایک اہم منظر پیش کرتا رہا، جہاں اناطولیہ کی روایتی شناخت، خواتین کی نمائندگی اور ماضی کی پابندیوں کے خلاف واضح مؤقف کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلاہور میں ڈی۔8 کمشنرز کا دوسرا غیر رسمی ریٹریٹ منعقد، 12ویں ڈی۔8 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر غور
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    روائتی حجاب پہن کر (پاکستانی سٹائل دوپٹہ اوڑھنے والی ) مئیر کے فرائض ادا کرنے والی خاتون سے صدر ایردوان کی یکجہتی ، اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت

    10فروری , 2026

    انقرہ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت

    5فروری , 2026

    انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی تقسیم کی تقریب منعقد

    4فروری , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا

    لاہور میں ڈی۔8 کمشنرز کا دوسرا غیر رسمی ریٹریٹ منعقد، 12ویں ڈی۔8 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر غور

    روائتی حجاب پہن کر (پاکستانی سٹائل دوپٹہ اوڑھنے والی ) مئیر کے فرائض ادا کرنے والی خاتون سے صدر ایردوان کی یکجہتی ، اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت

    انقرہ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا

    11فروری , 2026

    لاہور میں ڈی۔8 کمشنرز کا دوسرا غیر رسمی ریٹریٹ منعقد، 12ویں ڈی۔8 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر غور

    10فروری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.