Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»ترکیہ»ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کی ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی سے ملاقات صنعتی و تکنیکی شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کی ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی سے ملاقات صنعتی و تکنیکی شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید12ستمبر , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترقی پذیر آٹھ ممالک کی تنظیم برائے اقتصادی تعاون (D-8) کے سیکریٹری جنرل، سفیر سہیل محمود نے استنبول میں منعقدہ GITEX AI Türkiye کے موقع پر ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجیر سے اہم ملاقات کی، جس میں ڈی-8 کے رکن ممالک کے درمیان صنعتی اور تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    یہ رواں سال دونوں رہنماؤں کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل فروری 2026ء میں انقرہ میں بھی ان کی ملاقات ہو چکی ہے۔ حالیہ ملاقات میں ڈی-8 کے رکن ممالک کے درمیان عملی اور نتیجہ خیز صنعتی و تکنیکی تعاون کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

    سیکریٹری جنرل سفیر سہیل محمود نے کہا کہ Decennial Roadmap 2020-2030 کے تحت صنعتی تعاون ڈی-8 کی ترجیحات میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ رکن ممالک کی اجتماعی صلاحیتوں اور وسائل کو باہمی تعاون پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے، تاکہ تنظیم کے رکن ممالک کے صنعتی، تکنیکی، تحقیقی اور جدت طرازی کے نظام کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے روابط سے رکن ممالک کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ، ٹیکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی اور باہمی مفاد پر مبنی معاشی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    ملاقات کے دوران جدید صنعتی پیداوار، مصنوعی ذہانت (AI)، ٹیکنو پارکس، جدت طرازی اور صنعتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر جامع گفتگو ہوئی۔ فریقین نے رکن ممالک کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹمز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے اور اعلیٰ سطح کے مسلسل رابطے اور باہمی روابط کے ذریعے ڈی-8 کے صنعتی تعاون کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

    ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجیر نے ملک میں تیزی سے فروغ پاتے ہوئے ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے نظام اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی ترقی کے شعبے میں ترکیہ کے تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈی-8 سیکریٹریٹ کی جانب سے صنعتی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک کے درمیان تجربات، مہارت اور فنی معلومات کا تبادلہ باہمی مفاد کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

    سفیر سہیل محمود نے وزیر کا جیر کی جانب سے ڈی-8 کے صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے بھرپور حمایت اور تعمیری جذبے کو سراہا۔ انہوں نے ترکیہ کی تیز رفتار تکنیکی ترقی اور متحرک نظامِ جدت طرازی کی بھی تعریف کی۔

    ڈی-8 سیکریٹری جنرل نے ٹیکنالوجی کے بڑے پلیٹ فارمز، خصوصاً GITEX Türkiye اور TEKNOFEST کے فروغ میں ترکیہ کی وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے کردار کو بھی سراہا، جو صنعت، جدت طرازوں، کاروباری افراد اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ قائدین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں جانب سے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ ملاقات میں طے پانے والے اہداف کو عملی شکل دی جا سکے اور ڈی-8 کے رکن ممالک کے درمیان صنعتی و تکنیکی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

    سیکریٹری جنرل سفیر سہیل محمود کے ہمراہ ڈی-8 سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر اوّل سفیر مصطفیٰ اوزجان جبکہ ایگزیکٹو اسسٹنٹس محمد بلال خان اور منیر کتیزمن بھی موجود تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ترکیہ کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کو نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی نئی سفیر مقرر، جلد انقرہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی

    9ستمبر , 2026

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    5ستمبر , 2026

    ڈی-8 سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ؛ صحت، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی تعاون کے فروغ پر اہم پیش رفت

    4ستمبر , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کی ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی سے ملاقات صنعتی و تکنیکی شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال

    کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ترکیہ کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کو نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا

    آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی نئی سفیر مقرر، جلد انقرہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کی ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی سے ملاقات صنعتی و تکنیکی شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال

    12ستمبر , 2026

    کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ترکیہ کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ، یعنی ITU کو نمبر ون یونیورسٹی قرار دے دیا گیا

    11ستمبر , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.