Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»میگزین»پاکستان نےحلیمہ سلطان کو ارب پتی بنادیااشتہاری کمپنیوں کی حلیمہ سلطان پرڈالروں کی بارش
    میگزین

    پاکستان نےحلیمہ سلطان کو ارب پتی بنادیا

    اشتہاری کمپنیوں کی حلیمہ سلطان پرڈالروں کی بارش

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید12جنوری , 2023Updated:31جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    حلیمہ سلطان- ایسرا بلگیچ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے تیار کردہ ڈرامہ  سیریل”  ارتغرل غازی ”  جسے ترکیہ سے زیادہ پاکستان میں مقبولیت حاصل ہوئی  اور پاکستان  کی ناظرین کی بدولت اس ڈرامہ سیریل کو   گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  سب سے زیادہ  دیکھی جانے والی  ڈرامہ سیریل  کے طور پر جگہ دی گئی ۔ اس ڈرامہ  سیریز کے کرداروں نے پاکستان میں آج بھی ہل چل پیدا کررکھی ہے ۔

    حلیمہ سلطان- ایسرا بلگیچ

    ان کرداروں میں سے  حلیمہ  سلطان کا کردار ادا کر نے والی  ایسرا  بلگیچ    کو پاکستان کی کئی ایک  فرموں  نے اپنے اشتہارات میں جگہ دی ہے ۔ ایسرا بلگیچ  نے  پاکستان میں مشروبات سے لے کر کاسمیٹکس تک ، جیولری  سے لے کر  گارمینٹس  کے  برانڈز کے نہ صرف اشتہارات میں  حصہ لیا  بلکہ  پاکستان کے امراء کے ساتھ  نجی پارٹیوں میں حصہ لیتے ہوئے   ان کی نہ صرف قربت حاصل کی بلکہ ان امراء نے ایسرا بلگچ  پر کروڑوں کی بارش بھی کردی۔  ایسرا بلگیچ  نے پاکستان   کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ساتھ  بھی معاہدہ  کر رکھا ہے۔ دراصل ایسرا بلگیچ پاکستانی کمپنیوں کے لیے ایک ناگزیر   شخصیت بنی ہوئی ہیں۔ ایسرا بلگیچ نے اس وقت تک  پاکستان کی مختلف کمپنیوں کے اشتہارات  سے  12ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے  اورمزید  کئی ایک فرموں کے ساتھ  اشتہارات کے معاہدے بھی کرچکی  ہیں۔ 

    حلیمہ سلطان- ایسرا بلگیچ

    ڈرامہ سیریز”  ارتغرل غازی” میں حلیمہ سلطان  کے نام سے مین کردار ادا کرنے والی ایسرا بلگیچ نے  گزشتہ دنوں پاکستان کی ایک اور فرم کے ساتھ دو ملین ڈالر کا نیا معاہدہ کیا ہے۔  دیکھا جائے تو   ایسرا بلگیچ کے لیے پاکستان  ایک ٹکسال بن چکا ہے اور وہ جب چاہتی ہیں کسی اشتہار میں کام کرتے ہوئے  اپنی آمدنی میں مسلسل اضافہ کررہی ہیں اور پاکستانی  ناظرین ڈرامہ سیریز کے کئی سال قبل بنے ہوئے اس ڈرامہ سیریز  کے اداکاروں کو  آج بھی اپنے اشتہار میں جگہ دینے اور اس کی وجہ سے  اپنی کمپنی کے راتوں رات تہلکہ مچانے  پر یقین رکھتے ہیں۔

    حلیمہ سلطان- ایسرا بلگیچ

    خوبصورت  اور نامور اداکارہ نے 2020 سے اب تک متعدد اشتہاری معاہدے کیے ہیں لیکن مزے کی بات ہے وہ صرف پاکستانی فرموں ہی کے اشتہارات میں کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں اور اس کے لیے بڑی کڑی شرائط بھی عائد بھی کرتی چلی آرہی ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستانی کمپنیاں انہیں کیش کروانے کو اپنے لیے منافع بخش قرار دے رہی ہیں۔ 

    حلیمہ سلطان- ایسرا بلگیچ

    پاکستانی،  ایسرا بلگیچ کی خوبصورتی  اور اداکاری پر فریفتہ ہیں  

    دیکھا جائے تو ایسرا بلگیچ نے ڈرامہ سیریل ” ارتغرل غازی”  میں حلیمہ سلطان کے کردارمیں جان ڈال کر اور روح پھونک کر   ایک زبردست ڈیبیو کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ سب کی آنکھوں کا تارہ بن گئیں۔  وہ سوشل میڈیا پر  اب تک اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

    حلیمہ سلطان- ایسرا بلگیچ

    ایسرا  بلگیچ نے اپنے پاکستانی  ناظرین کے لیے انسٹراگرام پر میسیج دینے کے لیے اردو زبان بھی سیکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہےجس پر پاکستانیوں نے ان کی زبان سیکھنے وا لی اس  مشہور اداکارہ کو پیغامات کی بارش  کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    ایسرا بلگیچ  کون ہیں؟

    حلیمہ سلطان- ایسرا بلگیچ

    ایسرا بلگیچ  14 اکتوبر 1992 کو انقرہ میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پہلے حاجت تپے   یونیورسٹی میں  آثار قدیمہ کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے  بلکنت یونیورسٹی  میں  بین الاقوامی تعلقات کا شعبے میں داخلہ لیا لیکن یہاں انہوں نے اپنی تعلیم مکمل نہ کی تاہم بعد میں انہوں نے قانون  کی تعلیم جاری رکھی۔

    حلیمہ سلطان- ایسرا بلگیچ

    انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز  اپنے کیرئیر کے پہلے ڈرامے ” ارتغرل غازی” میں انگین آلتان دوز یاتان کے ساتھ  مین کردار ادا کرتے ہوئے کیا۔

    ایسرا بلگیچ  نے  ترکیہ کے فٹ بال کلب  بیشکتاش  کے کھلاڑی  گیوک حان  تورے سے شادی  کی لیکن 2019 میں علیحدگی اختیار کرلی۔ 28 سالہ ایسرا  بلگیچ   کا قد 1.77 میٹر ہے اور بڑی دبلی پتلی خاتون ہیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    پاکستان نے صدر ایردوان کو نوبل امن ایوارڈ کیلیے نامزدکرکے دوستی کا حق ادا کردیا

    مغربی ممالک صدر ایردوان کو نوبل امن ایوارڈلینےدیں گے؟

    Next Article

    برطانوی میڈیا:ترکیہ2023 کے انتخابات کا حیران کن تجزیہ

    ترکیہ اپوزیشن ایردوان کامقابلہ کرنےکی سکت ہی نہیں رکھتی

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.