Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ میں اپوزیشن کے چھ جماعتی اتحاد نے زلزلے کی تباہ کاریوں کی ذمہ داری نا اہل ایردوان حکومت پر عائد کردی آفت زدہ علاقوں میں غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ
    ترکیہ

    ترکیہ میں اپوزیشن کے چھ جماعتی اتحاد نے زلزلے کی تباہ کاریوں کی ذمہ داری نا اہل ایردوان حکومت پر عائد کردی

    آفت زدہ علاقوں میں غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید18فروری , 2023Updated:18فروری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    ملت اتحاد
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ میں  اپوزیشن  کے چھ جماعتی اتحاد ’ملت اتحاد‘ نے  زلزلے  سے متعلق خصوصی  ایجنڈے کےساتھ ہونے والے  اجلاس کے بعد  تحریر بیان جاری کیا  ہے۔ چار گھنٹے  جاری رہنے والے  خصوصی اجلاس کی پریس کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ۔

    ملت اتحاد

    ’ تعمیرات  سے متعلق  ایمنسٹی‘

    بیان میں کہا گیا ہے کہ  ترکیہ  جہاں اکثرو بیشتر زلزلے آتے رہتے ہیں ۔ حالات نے ثابت کردیا ہے کہ زلزلے سے قبل  کسی قسم کی کوئی تیار نہیں کی گئی تھی  اور نہ ہی کوئی احتیاطی  تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔ ترکیہ کا  ڈیزاسٹر  اینڈ مینجمنٹ ادارہ AFAD  جو اس سے قبل وزارتِ اعظمیٰ  کے تحت کام کرتا تھا موجودہ دور میں کمزور پڑنے کی اصلی وجہ  میرٹ   اور  صلاحیت کی پرواہ  کیے بغیر اعلیٰ عہدوں پر افسران کی تقرریکرنا ہے۔  زلزلے  کے جھٹکوں  اور شدت   کا مقابلہ کرنے سے متعلق کسی قسم کی رپورٹ  پیش کیے بغیر سب کو ایمنسٹی دیا جانا    اور کنسٹرکشن کے شعبے میں رشوت کے دروازے پوری طرح کھول دیے جانے   اور  بے بہا آمدنی کا ذریعہ   بنائے  جانے  کی وجہ سےبڑے پیمانے پر  زلزلے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام اداروں میں   میرٹ  آزادی اور  شفافیت کی کمی کی وجہ سے   ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارہ بھی   زلزلے سے نمٹنے  میں  بُری  طرح متاثر ہوا ہے۔ ملک میں   بیوروکریٹس  کے    اپنے تئیں  اقدمات اٹھانے کی صلاحیت سے عاری ہونے اور تمام احکامات صدارتی نظام کی وجہ سے صرف اور   صرف  ایک شخص کے ہاتھوں ہونے کی وجہ سے  بڑے پیمانے پر جانی اور  مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔   بدقسمتی سے زلزلے کے فوراً بعد  تباہی  سے بچنے کے عمل میں  کسی قسم کا کوئی نظم و نسق نہیں دیکھا گیا ہے جسکی وجہ سے  تاخیر ہوئی  بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانا  پڑا۔  یہ ایک تلخ حقیقت  ہے کہ  بنیادی ضروریات کی فراہمی اور امدادی سرگرمیوں کو   درست طریقے سے مربوط نہیں  کیا جاسکا،  نتیجتاً تباہی کے اثرات سنگین سطح پرمرتب ہوئے ہیں۔  بدقسمتی سے، میونسپلٹیز اور این جی اوز کے درمیان فرق کیا گیا  اور اس عمل میں ان کی شمولیت میں تاخیر ہوئی ہے۔ ایک ہی مرکز سے  کیے جانے والے  فیصلوں  کی وجہ سے  سست روئی دیکھی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں،  کان کنوں اور تعمیراتی مشینوں کو فیلڈ میں تاخیر سے روانہ  کیا گیا،  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے ، اسٹاک مارکیٹ کو بند نہ کرنے جیسے غیر معقول  طریقے اپنانے سے    ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔

    ’ ہمیں اپنے شہر اور مستقبل کو مشترکہ کاوشوں اور  پلاننگ ہی سے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے‘

    بیان میں  حکومت پر  الزام لگایا گیا ہے کہ حکومت نے زلزلے کے علاقے میں مناسب اقدامات نہیں کیے، حکومت نے ابھی تک پناہ گاہوں، موبائل ٹوائلٹس اور حفظان صحت کے حوالے سے مناسب اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی اس نے وبائی امراض کے خطرے کے خلاف ضروری اقدامات کیے ہیں۔  زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے  دوسرے علاقوں  میں   نقل مکانی کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی یا رہنمائی نہیں کی گئی۔ تمام خرابیاں اور  کوتاہیاں سب کے سامنے ہے۔ قومی اتحاد کے طور پر، ہمارے  کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اب ایک مشکل امتحان ہمارا منتظر ہے۔ اس تباہی سے سبق سیکھ کر ہمیں پلاننگ کرتے ہوئے  نئے   شہروں کو تعمیر کرنا ہوگا۔   ہم مختصر، درمیانی اور طویل مدتی کاموں کے لیے ایک کمیشن قائم کریں گے اور زلزلے کے اثرات کے خاتمے کے لیے مشترکہ تحقیقات  کریں گے۔

    ’آفت کے علاقوں میں غیر ملکیوں کو مکانات، زمین اور پلاٹس  کی فروخت ممنوع  قرار دی جائے‘ 

    بیان  میں حکومت کو متنبہ کیا گیا ہے کہ   آفت زدہ علاقوں میں غیر ملکیوں کو مکانات، پلاٹس اور  زمینوں کی فروخت فوری طور پر  ممنوع قرار دی جائے۔  خطے کی تعمیر نو کے دوران، خاص طور پر حطائے   سمیت تمام اعلاقوں میں آبادیاتی اور سماجی ڈھانچے کو محفوظ رکھنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہم خاص طور پر اس مسئلے کی پیروی کر رہے ہیں۔

    ’یونیورسٹیوں  میں آن لائن ایجوکیشن  کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے‘

    حکومت کو یونیورسٹیوں میں  چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے  آن لائن   ایجوکیشن کو جاری رکھنے کے فیصلے پر فوری طور پر نظر ثانی کرنے اور یونیورسٹیاں  کھولنے کی ضرورت ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے حق سے محروم کر  نے کا فیصلہ حقیقت پر مبنی فیصلہ نہیں ہے۔ اسے فوری طور پر واپس لینے کی ضرورت ہے۔  سیاحت کے شعبے کی استعداد اور میٹروپولیٹن شہروں میں خالی مکانات کو ہمارے زلزلہ زدگان کی پناہ گاہوں کی ضروریات کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور اس سمت میں فوری طور پر کام شروع  کیا جانا چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    شہبازشریف ترکیہ میں زلزلےسےمتاثرہ علاقےکادورہ کرنےوالےپہلےعالمی رہنما،ترکیہ اورپاکستان ایک خاندان

    پاکستان ریسکیو ٹیموں کیجانب سےزندہ بچائےگئےافراد کاوزیراعظم سےاظہارِتشکر

    Next Article پاک- ترک صحافی دل آرا حمید کے زلزلے کے متاثرہ علاقے سے لرزہ خیز داستان
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.