Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»شہباز شریف کا ترکیہ اور شام میں امدادی سر گرمیوں پر پاکستانی تنظیموں کو خراج تحسین، جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ترک بھائیوں کی ہرممکنہ امداد آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک جاری رکھیں گے
    پاکستان

    شہباز شریف کا ترکیہ اور شام میں امدادی سر گرمیوں پر پاکستانی تنظیموں کو خراج تحسین، جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے

    ترک بھائیوں کی ہرممکنہ امداد آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک جاری رکھیں گے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید19فروری , 2023Updated:19فروری , 20231 تبصرہ4 Mins Read
    شہباز شریف جائزہ کمیٹی
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان کی انسانی ہمدردی اور فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ترکیہ اور شام میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں، پاکستان کے خیراتی اداروں نے ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان کی طرف سے جاری امدادی سرگرمیوں پر اعلی سطح کا اجلاس اتوار کو منعقد ہوا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف زلزلے سے متاثرہ علاقے کے دورے پر

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان کی انسانی ہمدردی اور فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ترکیہ اور شام میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں، پاکستان کے خیراتی اداروں نے ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان کی طرف سے جاری امدادی سرگرمیوں پر اعلی سطح کا اجلاس اتوار کو منعقد ہوا ۔اجلاس میں پاکستان میں انسانی ہمدردی کی تنظیموں ایدھی، سیلانی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف زلزلے سے متاثرہ علاقے کے دورے پر

    اجلاس کو این ڈی ایم اے کی طرف سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں اور امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں وزیرِ اعظم کی ہدایات کے پیشِ نظر خیمہ ساز صنعتکاروں سے مشاورت کرکے فی خیمہ قیمت اور خیموں کی تیاری کیلئے درکار وقت کا تعین کر لیا گیا ہے۔ آئندہ ماہ کے آختتام تک حکومتِ پاکستان سردی سے بچاؤ کے ایک لاکھ خیمے تیار کرکے ترکیہ روانہ کرے گی۔ یہ خیمے ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی اے ایف اے ڈی سے موسمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کئے جا رہے ہیں۔

    اجلاس کو انسانی ہمدردی کے اداروں کے سربراہان فیصل ایدھی، سیلانی ٹرسٹ کے بانی مولانا بشیر فاروقی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر عبدالشکور نے ان اداروں کی طرف سے ترکیہ اور شام میں امدادی کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستانی انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی طرف سے ترکیہ اور شام میں میڈیکل ٹیمیں بھیجی جا چکی ہیں۔ اسکے علاوہ خیمے، ادویات، اشیاءِ خورونوش، کمبل اور گرم کپڑے بھی بھیجے گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان سے جانے والی تمام امداد کو منظم کرنے کیلئے اسے این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجا جائے۔ترکیہ اور شام میں امدادی سامان کی بہتر ترسیل و تقسیم این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجے جانے سے ہی ممکن ہے۔

    ترکیہ اور شام میں ان کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجا جائے۔یقینی بنایا جائے کہ امدادی کاروائیاں منظم اور امدادی سامان معیاری ہو۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ منصوبہ بندی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ذیلی کمیٹی ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی جانے والی امداد کی معلومات کا حکومتی اداروں اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے تبادلہ کرے گی۔امدادی کاروائیوں کی رئیل ٹائم معلومات کے تبادلے سے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی منظم طریقے سے مدد ممکن ہو سکے گی۔

    الخدمت فاؤنڈیشن

    وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے حکومتی اداروں بالخصوصی اینڈی ایم اے کو انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور منظم طریقے سے زلزلہ زدگان کی ضروریات کے مطابق امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو امدادی سامان کی سپلائی چین کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ ماہ کیلئے امدادی سامان اور امدادی کاروائیوں کا جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے سربراہان فیصل ایدھی، سیلانی ٹرسٹ کے بانی مولانا بشیر فاروقی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر عبدالشکور نے شرکت کی۔

    اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی،ترکیہ اور شام میں پاکستان کے سفراء، چیئرمین اینڈی ایم اے اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاک- ترک صحافی دل آرا حمید کے زلزلے کے متاثرہ علاقے سے لرزہ خیز داستان
    Next Article

    پاکستان کی رسکیوٹیموں نے ترکوں کے دل جیت لیے، پاکستان کی سب سے پہلے امداد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں

    ترکیہ جلد اس تعاون اور امداد کے نتیجے میں اپنی مشکلات پر قابو پالے گا : ترک سفیر

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    1 تبصرہ

    1. محمد شعیب مرزا on 19فروری , 2023 6:04 شام

      عمدہ رپورٹ

      Reply

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.