Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستانی رسکیو ٹیم نے ترک بہن بھائیوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، پورا پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے وزیراعظم کا ترکیہ اور شام میں سرگرم عمل رسکیو ٹیم کے اعزاز میں تقریب
    پاکستان

    پاکستانی رسکیو ٹیم نے ترک بہن بھائیوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، پورا پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے

    وزیراعظم کا ترکیہ اور شام میں سرگرم عمل رسکیو ٹیم کے اعزاز میں تقریب

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید1مارچ , 2023Updated:1مارچ , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترک بہن بھائیوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے مسلمانوں کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، معاشی مشکلات کے باوجود برادر ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، پورا پاکستان اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ ہے، پاکستان کی طرف سے اخوت اور ایثار کا پیغام پوری دنیا میں گیا ہے۔

    ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ریسکیو ٹیموں نے جس طرح ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی خدمات سرانجام دی ہیں اس پر پاکستان کی حکومت اور عوام ان کے شکرگزار ہیں، اس سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا اور ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے دل میں پاکستان کا احترام مزید بڑھا، وہ ان خدمات کو تادیر یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ترکیہ کے دورہ کے موقع پر اپنی ٹیم کو جانفشانی سے کام کرتے دیکھا، ان سب کا شکریہ ادا کرنے کیلئے انہیں یہاں مدعو کیا ہے، انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کی لاج رکھی جبکہ ان کی کاوشوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی میں اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ عوام آج پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے پاس وسائل کی کمی یا امداد نہیں ہے لیکن وہ انسانی اور اسلامی رشتہ کے ناطے اخوت اور محبت کی بنیاد پر ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، انہیں توقع ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے جو یک جان دو قالب ہے اور جن کی دوستی صدیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے امدادی ٹیم کے اراکین کو پوری قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ترکیہ کے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے، گو کہ پاکستان کو مشکلات بھی درپیش ہیں لیکن اپنے بھائیوں کو بچانے کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کرتے ہوئے

    انہوں نے کہا کہ گو کہ حکومت اس وقت کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیر اہے لیکن بیرون ملک سے آنے والے مہمان اس سے مستثنیٰ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ابھی تک بے شمار سامان ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھجوایا جا چکا ہے، اس میں این ڈی ایم اے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے دن رات کام کر رہے ہیں، انہوں نے شاندار کام کیا، خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے بڑا کردار ادا کیا، پاک بحریہ کا جہاز امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہوا ہے، ترکیہ نے ایک جہاز بھجوایا تھا جس پر 80 ٹن سامان بھجوایا، 50 ہزار موسم سرما کے خیمے تیار کرنے کا آرڈر دیا ہے،

    اس کی قیمت کا تعین ہو گیا ہے، ترکیہ اور شام میں شدید سردی ہے اس لئے یہ خیمے وہاں بھیجنے ضروری ہیں، یہ خیمے آگ پروف ہیں جو بذریعہ ہوائی جہاز ترکیہ بھجوائیں گے، ریسکیو اور ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی نے بہت معاونت کی ہے، کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کو عطیہ کی ہے، وزیر خزانہ نے اپنی جیب سے 2 کروڑ روپے کا عطیہ دیا، وزیر تعلیم نے 6 کروڑ روپے کا چیک دیا، گریڈ 18 سے اوپر کے آفیسران نے تین دن کی تنخواہ دی ہے، صوبہ پنجاب نے امدادی سامان اور چیک بھی دیئے ہیں، چاروں صوبوں سے امداد دی جا رہی ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کرتے ہوئے

    وزیراعظم شہباز شریف تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کرتے ہوئے

    اس سے ایثار، قربانی، اخوت، بھائی چارے کا پیغام دنیا میں گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور ادارے متاثرین کے ساتھ ہیں، آرمی چیف نے زلزلہ کے فوری بعد اپنی ٹیم بھجوائی، 1122 کی ٹیم وہاں گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو آپ کی کاوشوں سے آگاہی کیلئے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ اور سفیروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ تمام اداروں کی جانب سے متاثرین کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں، ترکیہ اور شام کے سفیروں نے بھی این ڈی ایم اے کی تعریف کی ہے، ان تمام ریسکیو کے اداروں کی تشکیل نو کرکے ان کی تربیت وقت کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کرتے ہوئے
    وزیراعظم شہباز شریف تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کرتے ہوئے

    این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ پاکستان کی اربن ریسرچ و ریسکیو ٹیم نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بہترین کام کیا جس کو عالمی اداروں اور دونوں متاثرہ ممالک نے خراج تحسین پیش کیا، نامساعد حالات میں مشکل علاقوں میں امدادی کارروائیاں کیں، متاثرین کو ریسکیو کیا، اس سے پاکستان کی دونوں ممالک میں عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ کے فوری بعد 6 فروری کی رات اور 7 فروری کی صبح دو ٹیمیں ترکیہ پہنچیں، ریسکیو کے دوران مسلسل 110 گھنٹے ملبہ سے لوگوں کو نکالا، وہاں کے عوام پاکستان کے عوام، حکومت اور امدادی اداروں کے شکرگزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں کو بہتر طور پر مربوط اور ٹیکنیکل ٹریننگ دیں گے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ تاجکستان کی ٹیم ہمارے پاس ٹریننگ کیلئے آئی، ترکیہ میں تباہی میں پورے پورے شہر خالی ہوئے، ٹیم نے 15 زندہ لوگوں کو نکالا، لاشیں نکالیں، 150 عمارتوں سے 250 باڈیوں کی نشاندہی کی۔ شروع میں ہم نے خیمے اور دیگر سامان دیا تو وہ ہمارے پرچم کو چومتے رہے، وزیراعظم کے بروقت فیصلہ سے یہ ممکن ہوا۔ ڈاکٹر فیض اﷲ خان نے کہا کہ پمز کی جانب سے ٹیم نے متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کیں۔ اس موقع پر ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں کو تعریفی اسناد بھی دیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    استنبول میں زلزلے کا الارم ، زلزلہ کسی بھی وقت موجودہ تباہی سے کہیں زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے: ماہرینِ ارضیات

    حکومت کی 1٫5 ملین پُر خطر مکانات کی جگہ نئے مکانات کی تعمیر کی منصوبہ بندی

    Next Article شہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت.. کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا.ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.