Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»انقرہ میں سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی رہائش گاہ پر پاکستان سول ایوارڈز کی تقریب  کاانعقاد
    پاکستان کمیونٹی

    انقرہ میں سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی رہائش گاہ پر پاکستان سول ایوارڈز کی تقریب  کاانعقاد

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید10مئی , 2023Updated:10مئی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    انقرہ میں پاکستان سول ایوارڈز  تقسیم کرنے کی تقریب  کاانعقاد
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    انقرہ میں پاکستان سول ایوارڈز  تقسیم کرنے کی تقریب  کاانعقاد

    سفیرِ پاکستان ڈاکٹر  یوسف جنید  کی رہائش گاہ   پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکا ءکا  استقبال سفیر پاکستان اور سفیر پاکستان کی رہائش گاہ پر موجود  دیگر سفارتکاروں  نے کیا۔  

    اس موقع پر  سفارتخانہ پاکستان کے قونصلر سید عاطف رضا  نے  خطاب کرتے ہوئے مہمانوں  کو خوش آمدید کہاجبکہ تقریب کا باقاعدہ  آغاز تلاتِ کلامِ پاک  سے ہوا۔

    ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان ہاؤس انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر پاکستان کی جانب سے ترک  پرفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان اور مسٹر جاہت یشار   کو پاکستان کے سول ایوارڈز سے نوازا۔

    سول ایوارڈز کی تقریب

    صدر پاکستان نے انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو زبان و ادب کی  سربراہ  پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان   تارہ امتیاز ا ور مسٹر    جاہت ایرن  کو ستارہ پاکستانسے نوازا ۔

    یہ سول ایوارڈز  ان دونوں شخصیات کو   پاکستان کی خدمت اور ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے  کے اعتراف کے طور پر پیش کیا گیا ۔

    پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان اور مسٹر جاہت یشار ایرن سفیر پاکستان کے ہمراہ

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر ِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان سول ایوارڈز حاصل کرنے وا لی شخصیات کواعلیٰ    اعزازحاصل کرنے پر   دلی مبارکباد  پیش کی۔ انہوں نے پاکستان کے لیے ان کی گراں قدر خدمات اور پاک ترک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔ سفیر ِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی، ثقافتی، لسانی اور روحانی ورثے میں جڑے ہوئے ہیں، سفیر ِ پاکستان نے کہا کہ یہ مبارک رشتہ ہماری پچھلی نسلوں کی مخلصانہ کوششوں سے پروان چڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے مزید مضبوط کریں اور اس مقدس امانت کو اپنی آنے والی نسلوں تک پہنچائیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان سفیر پاکستان کے ہمراہ

    پروفیسر ڈاکٹرآسمان بیلن اوزجان  کا شمار ترکی میں اردو زبان کےکو فروغ  دینے والی اعلیٰ اور نمایاں شخصیات میں ہوتا ہے۔انہوں نے شعبہ   اردو زبان و ادب  کی سربراہ کی حیثیت  سے بڑے پیمانے پر انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں اردو زبان و ادب  کو فروغ دینے کے لیے بڑے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے پاکستان، ترکیہ، جاپان اور ڈنمارک میں اردو زبان پر متعدد سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا ۔ علاوہ ازیں  انہوں نے اردو زبان و ادب کے شعبوں میں پڑھائی جانے والی نصابی  کتاب    ’اردو نثر‘تصنیف کی ۔

    سول ایوارڈز کی تقریب

    ترکیہ  میں اردو زبان کے لیے پروفیسر اوزجان  کی علمی شراکت نے پاکستان اور ترکیہ  کے درمیان پہلے سے مضبوط ثقافتی اور لسانی بندھنوں کو تقویت دینے میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔ وہ ترکیہ میں پاکستان کی ثقافتی سفیر کے طور پر اپنی زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ازمیر میں پاکستان کے اعزازی قونصلر جنرل جاہت یشار ایرن سفیر پاکستان کے ہمراہ

    جناب  جاہت   یشار ایرن  گزشتہ 25 سالوں سے ازمیر میں پاکستان کے اعزازی قونصل کے طور پر خدمات سر  انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے   کامیاب بزنس مین ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکیہ کی کاروباری افراد کو یکجا کرنے  اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے   کے علاوہ  دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کوششوں سے ازمیر کے تاریخی  فیسٹویل کے میدان میں واقع پویلین کو ‘پاکستان پویلین’ کے نام سے محفوظ کیا گیا اور ازمیر بلدیہ  نے علاقےے کی  شاہراہ کو  ‘پاکستان بلیوارڈ’ کا نام دیا ہے۔ وہ ازمیر میں پاکستان کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ وہ   پاکستان ترک دوستی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام  دے رہے ہیں۔

    اس تقریب میں  انقرہ کے گورنر واصپ شاہین کے علاوہ بڑی تعداد میں ممتاز کاروباری ترک شخصیات اور  میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    یہ تقریب سفیر پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے سے اپنے اختتام کو پہنچی۔  

    عشائیے کے بعد سفیر پاکستان نے فردا  فردا مہمانوں کو رخصت کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا جائزہ
    Next Article صدر رجب طیب ایردوان کی جیت یقینی ہے، عارف الحق عارف کا جائزہ
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    24فروری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.