Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا
    پاکستان

    جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا

    صغیر رامےBy صغیر رامے8جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    جہانگیر ترین نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں نئی سیاسی جماعت “استحکام پاکستان پارٹی”کا باقاعدہ اعلان کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے اس نئی سیاسی جماعت کے پیٹرن اِن چیف جہانگیر ترین خود ہیں۔

    فائل فوٹو

    جہانگیر ترین نے  کہا کہ ملک کو ترقی دینے کے جذبے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے، دن رات محنت کی، بد قسمتی سے معاملات ایسے نہ چل سکے جیسے ہم چاہتے تھے، لوگ بد دل ہونے لگے، نو مئی کے واقعات نے ملکی سیاست کو بدل دیا، کوئی بھی معاشرہ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کرسکتا، ہمارے اکٹھے ہونے کا مقصد ملک کو دلدل سے نکالنا ہے۔

    فائل فوٹو

    علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ہم سب کو اکٹھا کرنے میں بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے، انتشار سے دور رکھنا ہے۔

    پریس کانفرنس میں علی زیدی، عمران اسماعیل، عامر کیانی، سردار تنویر الیاس، فردوس عاشق اعوان بھی شریک تھیں۔

    فائل فوٹو

    اس نئی جماعت میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے عمران اسماعیل، علی زیدی، فواد چوہدری، عامرکیانی، محمود مولوی، جے پرکاش، مراد راس، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، نعمان لنگڑیال، ظہیر الدین علیزئی، جاوید انصاری اور طارق عبداللّٰہ شامل ہیں

    فائل فوٹو

    نوریز شکور، رفاقت علی گیلانی، ممتاز مہروی، مہر ارشاد کاٹھیا، عثمان اشرف، جلیل شرقپوری، خرم روکھڑی، دیوان عظمت، جی جی جمال اور اجمل وزیر سمیت پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہنے والے دیگر کئی ارکان بھی نئی پارٹی کاحصہ بن گئے۔

    فردوس عاشق اعوان

    علیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں ملک بھر سے 100 کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔

    سندھ سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی اور جے پرکاش شامل ہیں۔

    فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے، پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ  سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    ترین گروپ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    نعمان قرتولمُش ترکیہ قومی اسمبلی سے 321 ووٹوں کے ساتھ 30ویں اسپیکرمنتخب ، نئی ترک صدی میں نئے اہداف مقرر

    قرتولمش کا اپنے خطاب میں نئے آئین کی تیاری کا عندیہ

    Next Article پاکستان اور ترکیہ میں افواج کی زیر سرپرستی جماعتیں کیوں ناکام رہتی ہیں ؟ پاکستانی سیاستدانوں کو ایردوان اور پاک فوج کو ترک فوج سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ایردوان کی فوج پر مکمل گرفت؟
    صغیر رامے

    Related Posts

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026

    صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا

    11فروری , 2026

    لاہور میں ڈی۔8 کمشنرز کا دوسرا غیر رسمی ریٹریٹ منعقد، 12ویں ڈی۔8 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر غور

    10فروری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.