Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان نے عید سے قبل عوام کی خوشیوں کو دوبالا کردیا، اصغری (کم از کم ) اجرت 11٫402 ترکش لیرا مقرر کردی اب سرکاری ملازمین کی تنخواہ 22 ہزار ترکش لیرا کرنے کا اعلان
    ترکیہ

    صدر ایردوان نے عید سے قبل عوام کی خوشیوں کو دوبالا کردیا، اصغری (کم از کم ) اجرت 11٫402 ترکش لیرا مقرر کردی

    اب سرکاری ملازمین کی تنخواہ 22 ہزار ترکش لیرا کرنے کا اعلان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید21جون , 2023Updated:21جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    صدر ایردوان قومی اسمبلی میں
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر ایردوان نےآج قومی اسمبلی میں  پارٹی کے  گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں قابلِ  قدر اضافہ کرنے  کی خوشخبری  سنائی ہے۔  

    صدر ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے ترکیہ  کی قومی اسمبلی کی 28ویں قانون سازی کی مدت کے اس پہلے گروپ اجلاس میں آپکو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔

    صدر ایردوان قومی اسمبلی میں 

    انہوں نے  پارلیمنٹ  میں   نئی قانون سازی ، ملک و قوم کی  بہتری   اور  جمہوریت کے فروغ کی تمنا ظاہر کی ہے۔  

    انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے ان تمام  بہن   بھائیوں   کو  مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے   14 مئی کو جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی  کے اراکان کاانتخاب کیا۔  انہوں نے  14 مئی اور 28 مئی کے انتخابات کو ایک شاندار فتح قرار دیتے ہوئے  کہا کہ قوم اس فتح کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔  

    صدر ایردوان قومی اسمبلی میں

    85 ملین  افراد کو خوشخبری  سنانے  کا سلسلہ جاری رکھیں گے

    صدر ایردوان نے  کہا کہ ہم نے مخالفین کے تمام  دعوے غلط ثابت کردیے ۔ ہم نے  شرافت پر سمجھوتہ کیے بغیر اپنی کوششوں سے خوف، گالی اور جھوٹ پر مبنی مخالفین کی پالیسی  کو ناکام بنادیا ہے۔  وہ جسلوں اور جلوسوں میں کھوکت پاپولزم کی دلدل میں دھنس رہے تھے تو ہم    اپنے کام اور خدمت  اور کیے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے قوم کے رو برو پیش ہوئے۔ ہم نے قوم کے سامنے   اپنے منصوبے پیش کئے۔ ہم نے ترکی کے لیے اپنے اہداف کا اعلان کیا۔ ہم نے اپنے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے اپنے منصوبے شیئر کیے ہیں۔ ہم نے کہا کہ انفراسٹرکچر سے لے کر سپر اسٹرکچر حاصل کرنے تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔  اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی ہم 85 ملین لوگوں کو نئی خوشخبری دیتے رہے۔

    اصغری (کم از کم )اجرت11٫402 ترکش لیرا

    ہم نے ریٹائر افراد سے  لے کر  نئی نوجوان نسل تک، معاشرے کےتمام  طبقات کو خوشخبریا سنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔  کم از کم اجرت کے تعین کمیشن کے مذاکرات کے نتیجہ میں   گزشتہ روز  طے پانے والے سمجھوتے  کے نتیجے میں  2023 کی دوسری ششماہی میں، ہم نے مجموعی کم از کم اجرت کو 13 ہزار 414 لیرا اور خالص کم از کم اجرت کو 11 ہزار 402 لیرا تک بڑھا دی ہے۔  اس طرح ہم نے   34 فیصد کی شرح سےکم از کم اجرت میں اضافہ کیا ہے۔  پچھلے سال کی دوسری ششماہی کے مقابلے میں، ہم نے کم از کم اجرت میں 107 فیصد اضافہ کیا۔ آخری اعداد و شمار کے ساتھ، کم از کم اجرت میں 2002 کے مقابلے میں حقیقی معنوں میں 312 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ صدر ایردوان نے ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ مہنگائی کا  ظلم سے آپ کو بچائیں گے اور مہنگائی کی  شرح سے زیادہ   اجرتوں میں اضافہ کیا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ سرکاری ملازمین  فلاح و بہبود میں اضافے سے مستفید ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ  عید الاضحی کے موقع پریہ اجرت ان کے لیے خوشیوں کو دوبالا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

    سرکاری ملازمین کے کم از کم تنخواہ؟

    صدر ایردوان قومی اسمبلی میں

    ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں  میں اضافہ کرنے سے متعلق  اپنی انتخابی مہم کے دوران جو  وعدے کیے تھے انشاللہ ان کو بھی پورا کریں گے تاکہ تمام 85 ملین افراد کو ترکیہ کی بڑھتی ہوئی خوشحالی اور ترقی پذیر معیشت سے وہ بھی استفادہ کریں  جس کے وہ مستحق ہیں۔ ہم نے نائب صدر، وزارت خزانہ اور مالیات اور اپنے مرکزی بینک کے درمیان رابطہ قائم کیا۔ ہم نے ایک مضبوط، ہم آہنگ، قابل ٹیم بنائی ہے جو سرکاری ملازمین کا خصوصی  خیال رکھے ہوئے ہے۔

    سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ22 ہزار ترکش لیرا

    وزیر محنت اور سماجی تحفظ ویدات اشک حان

    وزیر محنت اور سماجی تحفظ  ویدات  اشک حان  نے  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے قانون سازی کررہے ہیں اور جلد ہی اس سے متعلق بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کردیا جائے  گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی سب سے کم تنخواہ خالص  22 ہزار ترکش لیرا ہوگی۔ ہم اس سلسلے میں  ایسا بل تیار کررہے ہیں  جو ہمارے اسٹیک ہولڈرز کو مطمئن کرےاور ہمارے سکاری ملازمین  مہنگائی  سے  نہ  کچلے جائیں اور اس سلسلے میں ماہ جولائی میں بل کو   پارلیمنٹ سے منظور کروالیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    24سال بعد ترک لیرا کی طویل عرصے گرواٹ کا نیا ریکارڈ ، صدر ایردوان اور ان کی کابینہ ڈالر کی اونچی اُڑان روک سکے گی؟

    ترکیہ کی تازہ اقتصادی صورتِ حال پر ڈاکٹر فرقان حمید کا تجزیہ

    Next Article پاکستان سے آئی ایم ایف معاہدہ ختم ہونے میں دس دن باقی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانیہ سے مدد مانگ لی
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.