Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ہمیں عظیم فتح کی 101 ویں سالگرہ منانے پر فخر ہے،ایردوان
    ترکیہ

    ہمیں عظیم فتح کی 101 ویں سالگرہ منانے پر فخر ہے،ایردوان

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز30اگست , 2023Updated:30اگست , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے ہمراہی وفد نے 30 اگست یوم ظفر (فتح ) ترکیہ کے موقع پر اتاترک کے مزار پر حاضری دی۔
    عظیم فتح کی 101 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دائرہ کار میں پہلی تقریب مزارِ اتاترک پر منعقد ہوئی ۔
    تقریب کا آغاز اعلیٰ حکام کے مزارِ اتارک کی جانب مارچ سے ہوا ۔

    اتاترک کے مزار پر منعقد تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان کے علاوہ ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر نعمان قرتولموس، نائب صدرجودت یلماز، CHP کے چیئرمین کمال کلیچدار اولو، ایم ایچ پی کے چیئرمین دولت باہچےلی ، آئی وائی آئی پارٹی کی چئیر پرسن میرا ل آق شینر ، وزراء اور فورسز کمانڈرز نے شرکت کی۔
    ایردوان نے اتاترک کے مزار پر ستارے اور ہلال کے نقش کے ساتھ پھولوں کی چادر چڑھائی۔ کچھ دیر کی احتراماً خاموشی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا ۔ صدر ایردوان اور پروٹوکول میں شامل اعلیٰ حکام بعد میں میثاقِ ملی ٹاور پہنچے ۔

    ایردوان نے اتاترک کے مزار پر ستارے اور ہلال کے نقش کے ساتھ پھولوں کی چادر چڑھائی۔
    صدر ایردوان نے یہاں رکھی گئی وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ
    محترم اتاترک، ہمیں عظیم فتح کی 101 ویں سالگرہ منانے پر فخر ہے، جسے آپ ترک قوم کی آزادی کے تصور کی لافانی یادگار کے طور پر بیان کرتے تھے۔ آج، جو ہماری شاندار تاریخ کے اہم موڑ میں سے ایک ہے، ہم آپ کے ساتھیوں، عظیم الشان قومی اسمبلی کے معزز اراکین اور اولیاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم اپنے شہداء کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں، ہم ترکیہ کی صدی کے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، جو ہمارے ترقی کی علامت بن گیا ہے۔ہم عصری تہذیبوں کے معیار پر اترتے ہوئے بڑے عزم اور حوصلے، ریاست اور قوم کےشانہ بشانہ آگے بڑھتے رہیں گے۔ ہم اس وقت تک دن رات کام کرتے رہیں گے جب تک کہ ہم اپنے ملک کے مقاصد کو اپنی قوم کے صدیوں پرانے خوابوں کے تکمیل نہیں کر لیتے۔ اللہ آپ کی روح کو سلامت رکھے۔”
    بعد میں صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں مبارکبادیں وصول کیں ۔

    مبارکباد وصول کرنے کی تقریب میں صدارتی گارڈ رجمنٹ بینڈ نےترانوں کی دھن پیش کی۔ صدارتی کمپلیکس کی مرکزی عمارت کے داخلی دروازے پر منعقدہ تقریب میں ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموس، نائب صدر جودت یلماز، آئینی عدالت کےسربراہ زوہتو ارسلان، کابینہ کے ارکان، ایم ایچ پی کے چیئرمیندولت باہچے لی ، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک، فورسز کمانڈرز، ترک گرینڈ نیشنل کے اراکین اسمبلی، سرکاری اداروں کے حکام، غیر ملکی مشن کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے صدر ایردوان کو مبارکباد پیش کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترک پارلیمنٹ کا بنیادی ایجنڈا معیشت ہو گا۔۔
    Next Article

    ڈاکٹر فرقان حمید ترکیہ میں پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں، صدر ایردوان کی کتاب میں ان کے کالم اعلی خدمات کا اعتراف ہیں

    اردو -ترکی لغت بھی مرتب کی ہے، تحریر: عارف الحق عارف

    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • Twitter

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.