Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد صدر ایردوان کا پریس اور عوام سے خطاب ، اہم پیغامات
    ترکیہ

    انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد صدر ایردوان کا پریس اور عوام سے خطاب ، اہم پیغامات

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5ستمبر , 2023Updated:5ستمبر , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد صدر ایردوان کا پریس اور عوام سے خطاب ، اہم پیغامات
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر ایردوان نے  پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم اپنے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں سے  مشاورت  کرتے ہوئے ترکیہ  کو فوجی آئین سے نجات دلواتے ہوئے ڈیموکریسی کے شایانِ شان  سول آئین  تیار کریں گے۔

    انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  یہ  مسئلہ معاشی نہیں  بلکہ نفسیاتی مسئلہ ہے۔

    صدر ایردوان اور صدر پوتن

    کابینہ کے اجلاس میں صدر پوتن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا گیا ہے اور  ترکیہ اسی کے مطابق آئندہ اقدامات اٹھائے گا۔

    صدر ایردوان  جی-20 اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے

    بھارت میں جی-20 سربراہی اجلاس

    کابینہ کے اجلاس میں صدر ایردوان کی ماہ ستمبر میں بھاری سفارتی  ٹریفک بھی ایجنڈے کے اہم موضوعات میں سے ایک تھا۔  صدر ایردوان   9تا10 ستمبر کوبھارت میں  جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں  گے۔ اس کے بعد وہ 17تا 21 ستمبر کو  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے۔ صدر ایردوان   امریکہ میں اپنے قیام کے دوران  بین الاقوامی اجلاسوں میں عالمی رہنماوں سے  بھی ملاقات کریں گے۔

    معیشت پر غور

    صدر ایردوان

    کابینہ کے اجلاس میں  درمیانی مدت کے پروگرام  پر غور کیا گیا۔ ترکیہ اقتصادیات  کے تین سالہ  روڈ میپ  وضح کرنے کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دیے  جانے سے آگاہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے  درمیانی مدت کے تخمینوں کا تعین کیا جائے گا اور ساختی اصلاحات کے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں پروگرام کا حتمی جائزہ لیا گیا۔

    نئے سول آئین کی تیاری کے بارے میں بیان

    نئے سول آئین کی تیاری

    صدر ایردوان نے کہا کہ عدالتی سال کی افتتاحی تقریب میں، ہم نے اپنے ملک کے نظام عدل  میں اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات   کی یاددہانی کرواتے ہوئے نئے آئین کی تیاری کے بارے میں اپنی اپیل کو دہرایا ہے۔  نئے عدالتی سال میں ہم اپنے تمام شہریوں کو انصاف تک رسائی کی سہولت فراہم کرتے رہیں گے۔ کہ  ہم اپنے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں سے  مشاورت  کرتے ہوئے ترکیہ  کو فوجی آئین سے نجات دلواتے ہوئے ڈیموکریسی کے شایانِ شان  سول آئین  تیار کریں گے ۔

    مہنگائی کی  روک تھام کے لیے جدو جہد

    مہنگائی کے خلاف جدو جہد

    سوشل میڈیا سے متاثر ہو کرمہنگائی کے ٹرینڈ میں جان بوجھ کر اضافہ کیا جا رہا ہے۔  مہنگائی کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی راہ میں  سب سے بڑی رکاوٹ سوشل میڈیا   پر مہنگائی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہے۔ سالانہ افراط زر میں ہونے والا اضافہ ہمیں  اس روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات  کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔

    صدر ایردوان نے کہا کہ یہ ایک طویل اور صبر آزما عمل ہے۔ ہمیں دل سے یقین ہے کہ ہم اللہ کے حکم سے مہنگائی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

    جب ہم اپنے ملک میں روز مرہ  کی زندگی میں  بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجوہات پر نظر ڈالتے ہیں توہمیں پتہ چلتا ہے کہ  خام مال، دالیں، توانائی، مزدوری،   اور کرایہ جیسے عوامل سامنے آتے ہیں۔ زر مبادلہ کی شرح اور افراط زر بھی قیمتوں کو براہ راست متاثر کررہے ہیں۔  ملازمین کی اجرتوں میں جیسے ہی اضافہ ہوتا ہے ،    اس سے پہلے  تمام پروڈکٹس  اور سروس میں کئی گنا زیادہ اضافہ دیکھا جاتا ہے۔  تیل کی قیمتوں میں ہونے والا ہر اضافہ لیبل پر منتقل  ہو جاتا ہے لیکن  قیمت میں کمی  کو  نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ کی خواتین قومی والی بال ٹیم نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100ویں سالگرہ پر تاریخ رقم کرنے کا سلسہ جاری رکھاہوا ہے

    ترکیہ کی سربیا کو شکست اور یورپی چمپین کا اعزاز حاصل کرلیا

    Next Article

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یوم دفاع اور شہداء کی یاد میں شاندار تقریب ، دفاعی تعاون پر مشکور ہیں:سفیر پاکستان

    پاک ترک تعلقات مثالی، دونوں ممالک سٹریٹجک پارٹنرہیں

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.