Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ایویڈنس ڈاکیومینٹری فلم غزہ میں ہونے والے تاریخ کے بدترین قتل عام کو دنیا کے سامنے لائے گی ۔ایمینے ایردوان
    ترکیہ

    ایویڈنس ڈاکیومینٹری فلم غزہ میں ہونے والے تاریخ کے بدترین قتل عام کو دنیا کے سامنے لائے گی ۔ایمینے ایردوان

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز18اپریل , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خاتون اول ایمینےُ ایردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انادولو ایجنسی کی طرف سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم جو غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے، اس صدی کی اہم ترین ڈاکیومینٹری فلم میں شامل ہوگی اور آئندہ نسلوں پر غزہ میں ہونے والے قتل عام کی سنگینیوں کو ثابت کرے گی۔

    انادولو ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم *”Evidence* ” کے پریمیئر کے موقع پر انادولو ایجنسی کے چیئرمین اور جنرل منیجر سردار کاراگوز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جس میں سب سے زیادہ ظلم کی داستان غزہ میں رقم کی جارہی ہے۔ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ فلسطین میں اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے ۔


    اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکیہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ ہے اور ظالموں کے خلاف ہے اور یہ کہ وہ ہر حال میں تاریخ پر نظر رکھے ہوئے ہے، خاتون اول ایمینےُ ایردوان نے کہا کہ بڑھتے ہوئے انسانی المیے کو روکنے اور غزہ میں امن کے لیے ترکیہ ہر قسم کی مدد کرتا رہے گا ۔
    انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر رپورٹرز، جو انتہائی مشکل حالات میں آگ و خون کے اندر اپنے فرائض نبھارہے ہیں، انسانیت کا اعزاز ہیں، ظلم کو روکنے کے لیے ان کی جدوجہد اور انصاف کے نظام کو چلانے کے لیے ان کے فراہم کردہ ثبوتوں کی بدولت جو مظالم ریکارڈ ہوئے ہیں اور جو انٹرویوز حاصل ہوئے ہیں وہ طویل عرصے تک انسانی ضمیروں کو جھنجھوڑتے رہیں گے ۔

    ایمینے اردوان نے مزید کہا کہ دستاویزی فلم *’شواہد* (Evidence)’ جسے ہمارے رپورٹرز نے سچ کی آواز کے طور پر انتہائی محنت اور حوصلے سے تیار کیا، ہماری صدی کی اہم ترین ڈاکیومینٹری فلم میں سے ایک ہوگی اور آنے والی نسلوں کو فلسطین میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں اسرائیل کی تمام تر حقیقتوں سے نہ صرف آگاہ کرے گی بلکہ چیخ و پکار بھی کرے گی۔

    انادولو ایجنسی کمیونٹی اور ڈائریکٹر اتاکان کرکوکلو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خاتون اول ایمینے ایردوان نے نامہ نگاروں، فنکاروں اور دستاویزی فلم کے تمام مراحل میں تعاون کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل پر پابندیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ تک بلا تعطل و روک ٹوک انسانی امداد نہیں پہنچائی جاتی۔ایردوان
    Next Article ترکیہ کی جانب سے غزہ کو امداد کا سلسلہ تیزی سے جاری
    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.