Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کردئیے
    ترکیہ

    ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کردئیے

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز4مئی , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کی طرف سے اسرائیل سے برآمدات اور درآمدات کے لین دین کو روک دیا گیا ہے، جس میں تمام مصنوعات شامل ہیں۔ ترکیہ ان نئے اقدامات پر سختی اور فیصلہ کن طور پر اس وقت تک عمل درآمد کرے گا جب تک کہ اسرائیلی حکومت غزہ کو انسانی امداد کے بلا تعطل ترسیل کی اجازت نہیں دیتی۔
    اسرائیل کے ساتھ برآمدی لین دین کو محدود کرنے کے فیصلے کا اعلان 9 اپریل کو کیا گیا تھا،
    وزارت تجارت نے اپنے نئے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی برآمدات اور درآمدات کے لین دین کو روک دیا گیا ہے۔
    اسرائیلی میڈیا نے تلخ اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ ترکیہ کے اس اقدام کے اسرائیلی معیشت پر سنگین نتائج ہوں گے۔
    اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ترکیہ کی جانب سے کیے گئے اس اہم فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ترکیہ اور صدر ایردوان کے بارے میں تضحیک آمیز بیانات دیے۔

    ترکیہ پر تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کاٹز نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ‘مقامی پیداوار اور دوسرے ممالک سے درآمدات’ پر توجہ دے کر تجارت میں ترکیہ کا متبادل تلاش کرے۔
    ترکیہ کی وزارت تجارت نے تجارت ختم کرنے کے اعلان کے بعد بیان دیا کہ

    “ہمارے ملک نے پہلے دن سے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیا ہے اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 35 ہزار سے زائد شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 78 ہزار فلسطینی شہری زخمی ہوچکے ہیں، ’’7 اکتوبر 2023 سے ترکیہ تنازعات کو روکنے، انسانی نقصان اور جسمانی تباہی کو روکنے، مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

    ہمارے ملک نے اعلیٰ سطح پر اقدامات کیے ہیں۔ ہم نے غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے دسیوں ہزار ٹن انسانی امداد، خاص طور پر خوراک، صحت اور طبی امدادی سامان، بحری جہازوں اور طیاروں کے ذریعے خطے میں پہنچایا، اور ہزاروں مریضوں کو نکالا۔”
    اور اب فلسطینی بھائیوں کی خاطر اسرائیل کے ساتھ تجارت کو روک دیا گیا ہے ۔
    بشمول تمام مصنوعات کے۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت نے بین الاقوامی جنگ بندی کی کوششوں کا جواب نہیں دیا اور انسانی امداد کو روکا،
    ترکیہ نے پہلے
    9 اپریل 2024 کو اسرائیل کی 54 پروڈکٹس کی برآمد پر پابندی لگا دی تھی، اس پابندی کے بعد اسرائیل نے فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا لیکن اس اعلان پر عملدرآمد نہیں کیا۔۔

    وزارت تجارت نے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تجارت پر پابندی اس وقت تک نافذ العمل رہے گی جب تک کہ غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل ترسیل شروع نہیں ہو جاتی۔اور جنگ بندی نہیں ہو جاتی ۔
    جمہوریہ ترکیہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کے منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، جیسا کہ اس نے ہمیشہ کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعالمی میڈیا پر صدر ایردوان اور اسماعیل ہنیہ کی ملاقات کے چرچے
    Next Article ہم زراعت کے ذریعے معیشت میں انقلاب لانے جارہے ہیں ۔ایردوان
    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.