Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ترکیہ پاکستان کے لیے اور پاکستان ترکیہ کے لیے لازم و ملزوم ہیں، پاکستان کا دوست ترکیہ کا دوست ہے اور پاکستان کا دشمن ترکیہ کا دشمن ہےترکیہ-پاکستان دفاعی صنعت میں مزید تعاون کو فروغ دیں گے: ایردوان
    پاکستان

    ترکیہ پاکستان کے لیے اور پاکستان ترکیہ کے لیے لازم و ملزوم ہیں، پاکستان کا دوست ترکیہ کا دوست ہے اور پاکستان کا دشمن ترکیہ کا دشمن ہے

    ترکیہ-پاکستان دفاعی صنعت میں مزید تعاون کو فروغ دیں گے: ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید12فروری , 2025Updated:12فروری , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔8 Mins Read
    صدر ایردوان-وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آسف علی زرداری
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    تحریر :  ڈاکٹر فرقان حمید

    دوستی انسان کے خوبصورت رشتوں میں سے ایک ہے۔ دوستی وہ واحد رشتہ ہے جو کسی بھی رشتے میں اپنائیت، چاہت اور محبت کوٹ کوٹ کر  بھری دیتی ہے چاہے یہ  دوستی  دو انسانوں کے درمیان ہو یا دو مملکتوں  کے درمیان ۔ مخلص دوست اس مضبوط ڈور میں بندھے ہوتے ہیں جہاں شکل و صورت ،مفاد   و مقاصد،  مقام و منزلت ، امیری و غریبی، دوری و  نزد یکی اور    شان و شوکت  کوئی  معنی نہیں رکھتا دوست ہر تکلیف کو ہر درد کو اپنے دامن میں چھپالینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوستی کا رشتہ خلوص، فداکاری اور وفاداری کا حسین و خوبصورت رشتہ ہے۔ دوست وہ ہی وفادار ہوتا جو مشکلات میں تنہا چھوڑنے کے بجائے سائے کی طرح  ساتھ رہے۔    دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جس کی اہمیت  سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔ دوستی   ہر رشتے میں اتنی ہی ضروری  ہے  جتنی پودوں کے لئے پانی،   پانی کے بنا پودے مرجھا جاتے ہیں اسی طرح رشتوں میں  دوستی نہ ہو تو وہ رشتہ جلد یا بدیر مرجھا جاتا ہے  اور ایک نہ ایک دن اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ دوستی وہ نایاب نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے،دوستی رب کائنات کا وہ تحفہ ہے جو قدرتی رشتوں سے منفرد ہے۔   کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ "دوستی ایک اجالا ہے ایک ایسی روشنی ہے جس کے آگے کسی بھی اندھیرے کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔”

    پاک-ترک

     دنیا میں ترکیہ واحد ملک ہے  جوپاکستان کی  دوستی کے معیار پر پورا اترتا ہے اور جس نے ہمیشہ ہی پاکستان کا  ہر مشکل میں بھرپور ساتھ دیاہے اور خاص طور پر جب  سے  ایردوان کی قیادت میں  جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی ( آق پارٹی )   برسر اقتدار آئی ہے اس نے پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی  کو مزید مضبوط اور توانا بنا کر دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے بہت قریب لاکھڑا کیا ہے۔

    صدر ایردوان کی پاکستان آمد

    ایردوان   اور ان کی پارٹی کا ترکیہ میں برسر اقتدار رہنا  پاکستان کے لیے بڑی خو ش قسمتی کا باعث ہے کیونکہ  ترک صدر پاکستان کے ساتھ اپنی محبت  اور چاہت کا اظہار صرف بیان بازی تک ہی محدود نہیں رکھتے ہیں بلکہ وہ ہمیشہ   عملی طور پر اس کا ثبوت بھی فراہم کرتے ہیں۔  

    صدر ایردوان

    یہ ایردوان ہی  تھے جنہوں نے  2005ء میں پاکستان اور کشمیر   میں آنے والے   شدید  زلزلے  جس  نے کشمیر کے کئی  ایک علاقوں  کو صفحہ ہستی سے مٹادیا  تھا بھارت کے تمام تر انتباہات  کے باوجود  آزاد کشمیر کا دورہ کرتے ہوئے پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا تھا اور پاکستان میں آنے والے  اس  ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں     میں پاکستان اور کشمیری عوام کی مدد کے لیے خود امدادی  مہم شروع کی تھی اور امدادی  رقم جمع کرتے ہوئے اس رقم کوخود  کشمیری عوام تک پہنچایا تھا  ۔

    صدر ایردوان -وزیراعظم شہباز شریف
    صدر ایردوان – صدر زرداری

    ر اس سے قبل ان کی اہلیہ امینے  ایردوان نے خواتین کی جانب سے جمع کردہ  امدادی رقوم جس میں  انہوں نے  اپنا مشہور نیکلس بھی نیلامی میں فروخت کیا تھایہ رقم لے  کر  خود پاکستان پہنچی تھیں  ۔  ترک عوام  نےپاکستان کے زلزلہ سے متاثرہ افراد  کی مدد کے لیے  چند ہی دنوں میں اتنی بڑی مقدار میں  رقم جمع  کی تھی جس  کی تاریخ میں  کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔

    امینے ایردوان – یوسف رضا گیلانی اور نکلس

    ترکیہ میں  اس دور میں جگہ جگہ یہ  بینرز  آویزاں ” پاکستان نے ترکیہ کے قیام میں جس طرح  ترکیہ کی مدد کی ہے اب وقت آگیا ہے کہ   پاکستان کا قرض اتارا جائے اور ان کی مدد کی جائے ” اس کے بعد پاکستان میں2010ء میں آنے والے شدید سیلاب نے ترکوں کو ایک بار پھر شدید غم و کرب میں مبتلا کردیا اور اس دور میں بھی ایردوان اور ان کی اہلیہ امینے ایردوان نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے جو مہم شروع کی تھی  اور امداد فراہم کی تھی اس سے پاکستانی عوام بڑے متاثر ہوئے تھے۔

    صدر ایردوان-سابق وزیراعظم عمران خان

    پاکستان بھی کبھی بھی ترکیہ کے مشکل  حالت میں پیچھے نہیں رہا ہے  ترکیہ میں آنے والے زلزلوں  میں پاکستان نے  سے سے پہلے اپنے رضاکار ہروال دستے روانہ کیے تھے  اور ایک غریب ملک ہونے کے باوجود   کئی ایک امیر ممالک سے بھی زیادہ امداد فرام کی تھی۔ یہ ہوتی ہے دوستی اور بھائی چارہ۔

     مسئلہ کشمیر پر صدر ایردوان اور ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (آق) پارٹی نے جو موقف اختیار  کر رکھا ہے  وہ پاکستانیوں اورکشمیریوں  کے لیے باعثِ فخر ہے جس سے  صدر  ایردوان  کے  پاکستان کا سچا دوست ہونے کی واضح عکاسی ہوتی ہےکیونکہ کشمیر کے بارے میں  ترکیہ  ہی واحد  ملک ہے  جو کسی قسم کا دباو قبول کیے بغیر  ہمیشہ ہی پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کرتا چلا آرہا ہے۔ صدر ایردوان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کا دوست ترکیہ کا دوست اور پاکستان کا دشمن ترکیہ کا دشمن ہے۔

    مولانا فضل الرحمن

    ترکیہ کے صدر ایردوان کے پاکستان کی تمام ہی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں  سے بڑے قریبی مراسم ہیں ۔ وہ  مسلم لیگ نونون کے رہنما  اور موجودہ وزیراعظم  شہباز شریف کی محنت ، لگن ، پھرتی  اور عظم و استقلال  سے   بڑے متاثر  ہیں۔

    پنجاب میں میٹرو سسٹم کے اجرا کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں ترکیہ سے جو تعاون حاصل ہو رہا ہےاس میں صدر ایردوان  کی ذاتی کاوشوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔  شہباز شریف  کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے دور  ہی سے   صدر ایردوان  کے ذاتی مراسم  قائم ہوئے تھے  اور انہوں نےہی  وزیراعظم نواز شریف  کو صدر ایردوان سے متعارف کروایا  تھا اور نواز شریف  نے صدر ایردوان کی صاحبزادی  کی شادی کے موقع پر گواہ کی حیثیت سے شرکت بھی کی تھی۔

    حافظ نعیم الرحمن

    ان کے  پیپلز پارٹی  کے رہنماؤں سے  بھی ذاتی طور پر  بڑے قریبی مراسم  قائم  ہیں جبکہ  وہ    تحریک انصاف  ، جماعتِ اسلامی ،  اور جمعیت ِ علمائے اسلام  کے رہنماوں   کو بھی اپنے دل کے بہت قریب پاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کے تمام ہی عوام میں یکساں مقبول ہیں  بلکہ کروائے جانے والے مختلف سروئیز سے پتہ چلتا ہے  صدر ایردوان  اگر پاکستان میں صدارتی انتخابات میں حصہ لیں تو ان کو باون فیصد نہیں بلکہ ترکیہ سے بڑھ کر سو فیصد کے لگ بھگ ووٹ ملیں کیوونکہ وہ پاکستان کے گوشے گوشے  میں یکساں مقبول ہیں۔

    صدر یردوان اور جنرل عاصم منیر

    ترکیہ اور پاکستان کے درمیان  یہ تعلقات  صرف کاغذی  کارروائی تک ہی محدود  نہیں ہیں بلکہ وقت کے ساتھ ان تعلقات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ خاص طور پر  دفاعی صنعت کے شعبے میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے قریبی تعاون کرتے چلے آرہے ہیں  اور اب پاکستان ترکیہ  ہی کے تکنیکی تعاون سے  ڈرونز  تیار کرنے میں مصروف ہے اور ہندوستان  ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی صنعت  کے شعبے میں قریبی تعاون سے  آگ میں جل رہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ پاکستان ترکیہ ہی کے تعاون سے  مغربی ممالک کا محتاج ہوئے بغیر اپنے دفاعی اسلحہ جات کی تیاری میں  وقت کے ساتھ ساتھ   ترکیہ کی طرح  کسی پر انحصار کیے  بغیر  اپنے پاوں پر کھڑا  ہو جائے گا۔  

    بھارت اس وقت  ترکیہ کی جانب سے  کشمیر  سے متعلق پاکستان کی کھل کر حمایت  کیے جانے کی وجہ سے آگ بگولہ بھی ہے اور اس نے   ترکیہ  سے  BRICS کی رکنیت  کی منظوری کے لیے ترکیہ سے  مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کے بیان نہ دینے  کی شرط عائد کی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ دوست اور برادر ملک  اس بارے میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے کس طرح کوئی حل ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے۔ اب یہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی کا بھی امتحان ہے جبکہ ترکیہ ہمیشہ ہی پاکستان  سے ا پنی  دوستی کے امتحان میں پورا اترا ہے اور اس طرح پاکستان بھی  ہمیشہ  تمام کھٹن حالات کے باوجود ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

    پاکستان-ترکیہ

    اسی لیے تو کہتے ہیں کہ  پاکستان اور ترکیہ  دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے  ہوئے ہیں جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔”  صدر ایردوان ہمیشہ ہی پاکستان کے شانہ نشانہ کھڑے دکھائی دیتے  ہیں اور کسی بھی ملک کی جانب سے  چاہے بھارت، افغانستان  یا امریکہ ہی کیوں نہ اپنی دوستی کو نبھاتے ہوئے   ان ممالک کے رہنماؤں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئےاس طریقے  متنبہ کرتے ہیں جیسے وہ  خود پاکستانی شہری ہوں اور  پاکستان  ہی رہنما  وں  کی طرح ان ممالک کو متنبہ کیا ہو اور آنکھیں دکھائی ہوں۔ اسی لیے تو کہتے ہیں ترکیہ اور  پاکستان ” یک جان دو قالب  ہیں”۔  

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    پاکستان اور کشمیر کےسچے، کھرے، خیر خواہ دوست صدر ایردوان اپنے عزیز برادر، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

    دو روزہ دورہ پاکستان پر ترک صدر ایردوان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا

    Next Article

    پاکستان میں کرکٹ کا جنازہ تو بھارت تیسری بار چیمپئنز کا چیمپئن ،ریکارڈ مدت میں بہترین اسٹیڈیم ،زبردست سیکورٹی کی دل کھول کر تعریفیں

    محسن نقوی کی دن رات کی محنت کو پہلے ہی راونڈ میں غارت کردیا گیا

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.