Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریب ملی جوش و جذبے سے منائی گئی
    پاکستان کمیونٹی

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریب ملی جوش و جذبے سے منائی گئی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید14اگست , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    انقرہ سفارتخانہ پاکستان میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریب
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ   میں سفارتخانہ پاکستان میں پاکستان کا   79واں یومِ آزادی نہایت وقار اور شایانِ شان پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ، ڈاکٹر یوسف جنید نے قومی ترانے کی گونج میں قومی پرچم بلند کیا، جس میں سفارتخانے کے افسران اور پاکستانی برادری کے اراکین نے شرکت کی۔

    سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی

    تقریب میں صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ اپنے پیغامات میں قومی قیادت نے حالیہ “معرکۂ حق” میں پاکستان کی شاندار کامیابی کو تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ قرار دیا، جو بھارتی جارحیت کے مقابلے میں قومی طاقت، یکجہتی اور پیشہ ورانہ مہارت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ قیادت نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار سے روشنی حاصل کرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ اور جامع ریاست بنایا جائے گا۔

    انقرہ سفارتخانہ پاکستان میں یومِ پاکستان کی تقریب

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے اتحاد اور استقامت ناگزیر ہیں۔ ڈاکٹر یوسف جنید نے بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور ان کے حقِ خود ارادیت کے لیے مسلسل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

    سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی “معرکۂ حق” اور “آپریشن بنیان المرصوص” میں کامیابی، قومی عزم، پیشہ ورانہ کمال اور اجتماعی حوصلے کا عملی مظہر ہے۔ یہ فتح دو قومی نظریے کی سچائی کی ایک بار پھر توثیق ہے، جس نے اس عزم کو تازہ کر دیا ہے کہ ہم بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ایسا مستقبل تعمیر کریں جو ان کے خوابوں کے شایانِ شان ہو۔

    ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے یومِ آزادی پر پرخلوص مبارک باد اور دیرپا یکجہتی کے جذبات کا اظہار کیا۔

    انقرہ سفارتخانہ پاکستان میں یومِ پاکستان کی تقریب

    یومِ آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر انقرہ کی معروف  علامت  “آتا کُلےAta Kule ”  جو جناح ایونیو پر واقع ہے ،  شام بھر پاکستان اور ترکیہ کی یکجہتی کے پیغامات سے جگمگاتی رہے گی۔ علاوہ ازیں استنبول کے مشہور باسفورس پل پاکستان کے پرچم کے رنگوں سے منور ہوں گے، جو دونوں برادر ممالک کے اٹوٹ رشتے کی علامت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپچھلی پوسٹ
    Next Article

    ترکیہ: انقرہ میں سبز ہلالی پرچم اور ملی نغموں کی دھنوں کی گونج ، ہر گوشہ پاکستان ہاوس کومحبت،خوشی اور بھائی چارے کے رنگوں سےسجادیا گیا

    مہمانِ خصوصی برہان قایا ترک اور سفیر پاکستان کا محبت، بھائی چارے پر زور

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    حقان فیدان: ہم پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد ہے ،ترکیہ خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا

    29اپریل , 2026

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    27اپریل , 2026

    صدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

    17اپریل , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    حقان فیدان: ہم پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد ہے ،ترکیہ خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    صدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

    سہیل محمود: ٹوٹ پھوٹ کے شکار عالمی نظام کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    حقان فیدان: ہم پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد ہے ،ترکیہ خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا

    29اپریل , 2026

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    27اپریل , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.