Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»حماس دہشت گرد تنظیم نہیں قومی مزاحمتی قوت ہے، ہم حماس کا ساتھ دیتے رہیں گے: ایردوان
    ترکیہ

    حماس دہشت گرد تنظیم نہیں قومی مزاحمتی قوت ہے، ہم حماس کا ساتھ دیتے رہیں گے: ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید10اکتوبر , 2025Updated:10اکتوبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Mins Read
    غزہ جل رہا ہے
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ایردوان کا میدانِ عمل اور  پس پردہ رول

    صدر رجب طیب ایردوان

    جب غزہ کی دھرتی آگ اور خون میں جل رہی تھی، اور دنیا کی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی تھیں، تب ایک رہنما کی آواز مظلوم فلسطینیوں کے لیے امید کی کرن بن کر ابھری۔ یہ آواز ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی تھی، جنہوں نے نہ صرف کھل کر غزہ کے حق میں موقف اختیار کیا بلکہ پس پردہ حکمت اور نفاست کے ساتھ اسرائیل اور حماس کے درمیان نازک توازن قائم کیا۔ عالمی سیاست میں دیگر رہنماؤں کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایردوان نے امن کے حصول میں اپنی قیادت، بصیرت اور انسانی اقدار کو سب سے نمایاں کر دیا۔ ان کی ثابت قدمی، فلسطینی عوام کے ساتھ بھائی چارے، اور قبلہ اول القدس کی بازیابی کے جذبے نے مظلوموں کے حق میں ان کے کردار کو بے مثال بنایا۔ نتیجتاً، غزہ میں ظلم و ستم کو روکا گیا، مستقل فائربندی عمل میں آئی، اور امن معاہدہ ممکن ہوا۔ ایردوان نے ثابت کر دیا کہ سفارت کاری عبادت ہے اور انصاف ایمان۔ ان کی یہ غیر معمولی کوششیں تاریخ کا رخ بدلتی ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے روشنی، حوصلہ اور امید کا روشن باب ہیں، جو نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔ یہ معاہدہ عالمی سیاست میں ایردوان کی بصیرت اور ترکیہ کی ثالثی کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے، اور ظاہر کرتا ہے کہ مشکل ترین حالات میں قیادت اور حکمت عملی کس طرح امن کے دروازے کھول سکتی ہے۔

    ایردوان  نے حماس کو کیسے قائل کیا

    ایردوان-محمود عباس

    صدر ایردوان کے حماس کے ساتھ تعلقات سیاسی سے زیادہ نظریاتی و اخلاقی نوعیت کے ہیں۔
    انہوں نے ہمیشہ حماس کو ‘دہشت گرد تنظیم’کے بجائے ایک قومی مزاحمتی قوت کے طور پر تسلیم کیا۔یہی قربت ترکیہ کو عرب دنیا سے الگ اور فلسطینی عوام کے دلوں کے قریب لے آئی۔ جب بھی حماس مشکل میں پڑی، اس کے رہنماؤں نے ترکیہ کی طرف دیکھا۔ انقرہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہے، اور ایردوان ہمیشہ امید کی پہلی کرن بن کر سامنے آئے۔یہی تعلق آج اس مقام پر پہنچا کہ غزہ میں ممکنہ امن کے قیام کی کسی بھی کوشش کا مرکزی محور ترکیہ بن چکا ہے۔

    ایردوان -شہید اسمائیل ہنیہ

     صدر رجب طیب ایردوان نے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے نہ صرف ذاتی سطح پر حماس کے اعلیٰ رہنماؤں سے مسلسل رابطہ رکھا بلکہ مصر، قطر اور دیگر خفیہ چینلز کے ذریعے پس پردہ مذاکرات بھی کیے۔ ایردوان کی نرم مگر فیصلہ کن حکمت عملی نے حماس کو امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے قائل کیا، جس میں دونوں فریقین کے مفادات کا حساس توازن برقرار رکھا گیا۔ فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کے ساتھ ایردوان کے تعلقات اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر قائم ہیں۔عباس بارہا کہہ چکے ہیں کہ ‘ایردوان میرے بھائی ہیں، اور ترکیہ ہمارا سب سے مضبوط ساتھی ہے۔’ایردوان نے حماس اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرتے ہوئے کئی بار مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا جس کی وجہ سے حماس سمیت تمام فلسطینی  صدر ایردوان کو اپنا خیر خواہ سمجھتے ہیں اور ایردوان   کے مشوروں  کو مسترد کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہے۔

    ٹرمپ نے ایردوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    صدر ایردوان-صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو عام طور پر کسی عالمی رہنما کے تعریف کرنے میں بخل سے کام لیتے ہیں،انہوں نے ایردوان کی سفارتی مہارت اور ذاتی اثر و رسوخ کا اعتراف کیا۔ٹرمپ  کہتے ہیں ‘ ایردوان ضدی ضرور ہیں، مگر سچے دل کے انسان ہیں، اور جب وہ کسی معاملے میں دلچسپی لیتے ہیں تو اسے پایۂ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر ایردوان کی  ثالثی کی کوشش کو عالمی سطح پر سراہا اور واضح طور پر کہا کہ ایردوان نے ذاتی دلچسپی لے کر مذاکرات کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔ ترکیہ کے قائدانہ کردار نے نہ صرف غزہ میں ہنگامی صورتحال کو قابو میں لانے میں مدد دی بلکہ خطے میں امن کے امکانات کو بھی تقویت دی اور حماس کو مذاکرات کی میز پر لانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان طویل گفتگوؤں نے اس امن معاہدے کی بنیاد رکھی جو آج تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    ترکیہ کا دوٹوک مؤقف اور عملی اقدامات

    ترکیہ

    جہاں عرب دنیا کے بیشتر ممالک نے اسرائیل کے مظالم پر صرف بیانات دیے، وہاں ایردوان نے عملی اقدامات اٹھائے۔انہوں نے غزہ پر جاری ظلم  و ستم  اور نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ نہ صرف اسرائیل کے ساتھ اپنی9بلین ڈالر کی تجارت  کو قربان کردیا بلکہ  
    اسرائیلی کے سول طیاروں سمیت تمام طیاروں کی ترک فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے  اسرائیل کے  ساتھ سفارتی تعلقات کو کم ترین سطح پر لاکر یہ واضح پیغام دیا کہ’ انسانیت کی قیمت پر تجارت ممکن نہیں۔’

    عرب دنیا میں ترکیہ کی نئی حیثیت

    ایردوان-دیگر رہنما

    ترکیہ کے خلیجی ممالک، خصوصاً قطر، سعودی عرب،  متحدہ عرب امارات اور مصر کے ساتھ تعلقات نے ایردوان کو خطے کی سفارتی سیاست کا محور بنا دیا ہے۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ان کے تعلقات خون کے رشتے کی مانند ہیں۔جب خلیجی ممالک نے قطر پر پابندیاں لگائیں، تو ترکیہ ہی وہ ملک تھا جس نے کھل کر کہا تھا’قطر اکیلا نہیں ہے۔’

    مصر کے ساتھ سرد تعلقات کے بعد اب دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آچکے ہیں،
    جبکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی گرمی نے ترکیہ کو عرب و اسلامی دنیا کے مشترکہ پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا ہے۔

    ترکیہ کی ٹاسک فورس اور غزہ کی تعمیرِ نو

    ترک ٹاسک فورس

    ایردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ نہ صرف امن معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا،
    بلکہ غزہ میں امن کی بحالی کے لیے ٹاسک فورس بھیجنے کو تیار ہے۔انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ ترکیہ غزہ کی تعمیرِ نو، اسپتالوں، اسکولوں، بجلی اور پانی کے نظام کی بحالی میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔یہ صرف ایک سیاسی اعلان نہیں بلکہ انسانیت کے ساتھ وفاداری کا عملی ثبوت ہے۔

    ایردوان ،  امتِ مسلمہ کے ضمیر کی صدا

    صدر رجب طیب ایردوان

    دنیا کے بیشتر سیاستدان اقتدار کے لیے سیاست کرتے ہیں،مگر ایردوان کا مقصد صرف ایک ہے: انصاف اور ایمان کا بول بالا۔ان کے الفاظ میں ایک درد، ایک سچائی اور ایک مخلص ایمان کی جھلک ملتی ہے۔وہ بارہا کہہ چکے ہیں’فلسطین کو تنہا چھوڑ دینا ایمان کی کمزوری ہے۔ بیت المقدس ہمارا قبلۂ اوّل ہے، اور ہم اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں ۔’

    ترکیہ ، مشرق و مغرب کے درمیان ایک نیا پُل

    ایردوان نے ترکیہ کو اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں وہ مشرق و مغرب کے درمیان ایک پُل، ایک توازن اور ایک آواز بن چکا ہے۔ترکیہ اب محض ایک خطے کی طاقت نہیں، بلکہ ضمیرِ عالم کی نمائندگی کر رہا ہے۔ایردوان کے طرزِ قیادت میں عثمانی غیرت، سلجوقی تدبر اور جدید جمہوری بصیرت کا امتزاج موجود ہے۔یہی ترکیہ آج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے کہ امن صرف طاقت سے نہیں، بلکہ عدل و انسانیت سے قائم ہوتا ہے۔

    ایک رہنما، ایک عہد، ایک عزم

    صدر ایردوان

    صدر رجب طیب ایردوان کا کردار تاریخ میں محض سفارت کاری نہیں بلکہ روحانی قیادت کا استعارہ ہے۔انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر نیت سچی ہو تو ایک ملک، ایک رہنما، ایک ضمیر پوری دنیا کا نقشہ بدل سکتا ہے۔غزہ کے بچے، فلسطین کی مائیں، اور امتِ مسلمہ کے دل آج ایک ہی دعا کر رہے ہیں، ‘ اے خدا، ایردوان جیسے رہنما ہر قوم کو عطا فرما،جو حق کے لیے کھڑے ہوں، اور مظلوم کے آنسو پونچھ سکیں۔’

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر ایردوان: ترکیہ طے کردہ معاہدے کی تمام شقوں کے نفاذ کی باریک بینی سے نگرانی کرے گا
    Next Article ایردوان کا ترکیہ کے شایانِ شان فیصلہ ، نتن یا ہو کی شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں شرکت کو ناکام بنادیا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    5جون , 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Polestar Casino: Quick‑Fire Slot Action für schnelllebige Spieler

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Polestar Casino: Quick‑Fire Slot Action für schnelllebige Spieler

    15جون , 2026

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    14جون , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.