Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان اور پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے اشتراک سے ہونہار پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ثقافتی تقریب
    پاکستان کمیونٹی

    انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان اور پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے اشتراک سے ہونہار پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ثقافتی تقریب

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید6نومبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    ہونہار پاکستانی طلبا
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان  نے  پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ (PEISG) کے اشتراک سے ایک شاندار ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا، جو پاکستان کے وزیراعظم جناب محمد شہباز شریف کے خصوصی اقدام کے تحت ترکیہ کا دورہ کرنے والے اُن اعلیٰ کارکردگی کے حامل پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد علمی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

    ہونہار پاکستانی طلبہ

    اس موقع پر سفیڑ پاکستان ڈاکٹر یوسف جُنید، اوستِم ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مراد علی یولک، وزارتِ تعلیمِ پاکستان کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جناب آفتاب رشید، ترکیہ کی وزارتِ قومی تعلیم کے اعلیٰ حکام، ماہرینِ تعلیم اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    اپنے خطاب میں سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جُنید نے کہا کہ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اُس وژن کی عملی تعبیر ہے جس کے تحت نوجوان نسل کو بااختیار بنانا اور ترکیہ کے ساتھ تعلیمی تعاون کو مزید گہرا کرنا مقصود ہے۔ اُنہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے نوجوان سفیر کی حیثیت سے ترکیہ کے تعلیمی و ثقافتی تجربات سے سیکھیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنائیں۔ سفیرِ پاکستان نے ترکیہ کی وزارتِ قومی تعلیم کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان طلبہ کے تبادلے، اساتذہ کی تربیت اور نصاب کی ترقی کے شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیتا رہے گا۔
    اپنی تقریر کے اختتام پر سفیر جُنید نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ازلی و ابدی رشتے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان اور ترکیہ دراصل ایک قوم اور دو ریاستیں ہیں۔‘‘

    پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ ہال

    اوستِم ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مراد علی یولک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کے تبادلے نوجوان نسل کو ایک دوسرے کی ثقافتوں کو سمجھنے اور پائیدار دوستیوں کی بنیاد رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اُنہوں نے PEISG کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دونوں ممالک کے درمیان علمی ترقی، فکری ہم آہنگی اور باہمی مفاہمت کے فروغ میں ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

    ہونہار پاکستان سٹوڈنٹ

    مہمانوں کا پرتپاک استقبال ڈائریکٹر PEISG جناب غالب گیلانی نے کیا۔ انہوں نے دورہ کرنے والے پاکستانی طلبہ کو ادارے کے وژن، سرگرمیوں اور گزشتہ برسوں میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ تقریب کے دوران PEISG کے طلبہ نے پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ ثقافتی وراثت کی عکاسی کرتی ہوئی رنگا رنگ پیشکشیں بھی پیش کیں، جنہیں حاضرینِ محفل نے بے حد سراہا۔

    ہونہار پاکستان سٹوڈنٹ

    وزیراعظم پاکستان کے اس خصوصی اقدام کے تحت ملک کے 26 سرکاری تعلیمی بورڈز سے تعلق رکھنے والے 149 نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کو ترکیہ کے دورے کا موقع فراہم کیا گیا۔ طلبہ کے دو گروپوں پر مشتمل یہ وفد ترکیہ کی ممتاز جامعات کے مطالعاتی دوروں کے ساتھ ساتھ استنبول اور انقرہ کے اہم تاریخی و ثقافتی مقامات کا بھی مشاہدہ کرتا رہا۔ یہ تجربہ اُن کے علمی شعور اور ذاتی نشوونما میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا اور اُن کے لیے ایک یادگار سرمایہ ثابت ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنیویارک میں تبدیلی آگئی، ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی، اُردو زبان بولنے والوں کی بھر پور حمایت ، ظہران ممدانی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نعرےروٹی کپڑا اور مکان کو کیش کروالیا
    Next Article وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایا کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.