Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»روائتی حجاب پہن کر (پاکستانی سٹائل دوپٹہ اوڑھنے والی ) مئیر کے فرائض ادا کرنے والی خاتون سے صدر ایردوان کی یکجہتی ، اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت
    ترکیہ

    روائتی حجاب پہن کر (پاکستانی سٹائل دوپٹہ اوڑھنے والی ) مئیر کے فرائض ادا کرنے والی خاتون سے صدر ایردوان کی یکجہتی ، اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید10فروری , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    صدر ایردوان اور مئیر زینب گونیش
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے صدرِ مملکت اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے سربراہ رجب طیب ایردوان نے ایسکی شہر کے ضلع  میحال  غازی کی بلدیہ کی چئیر پرسن  زینب گونیش آق گیون سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر کیے جانے والے توہین آمیز حملوں کی سختی سے مذمت کی اور اُن سے مکمل حمایت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    مئیر زینب گونیش آق گیون

    یہ رابطہ آق  پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ (MYK) کے اجلاس کے دوران قائم کیا گیا، جس میں صدر ایردوان نے بلدیہ کی چئیر پرسن  زینب گونیش آق گیون کو بدھ کے روز منعقد ہونے والے پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی۔ صدرِ مملکت نے نہایت پُراثر اور حوصلہ افزا انداز میں کہا کہ وہ سو خواتین کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں اور اس موقع پر اتحاد، وقار اور تبدیلی کی علامت کے طور پر سفیددوپٹہ  یا شال  زیبِ تن کریں۔

    صدر ایردوان -مئیر زینب گونیش آق گیون

    صدر ایردوان نے گفتگو کے دوران اس امر پر زور دیا کہ حکومت فوجی دور کے آئین سے نجات اور ایک سویلین آئین کی تشکیل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے بلدیہ کی چئیر پرسن  زینب گونیش آق گیون کی جانب سے سویلین آئین کے مطالبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جدوجہد صرف حکومت کی نہیں بلکہ عوام کی بھی ہے اور ان شاء اللہ اس مقصد میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔

    صدر ایردوان  نے کہا کہ  اس وقت پارٹی کی اعلیٰ قیادت مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں موجود ہے اور تمام قائدین بلدیہ کی چئیر پرسن  زینب گونیش آق گیون کے لیے نیک تمناؤں، دعاؤں اور بھرپور حمایت کا پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میحال  غازی اس جدوجہد میں ایک علامتی کردار ادا کرے گا اور یہ کامیابی مشترکہ ہوگی۔

    آق  پارٹی کے نائب چیئرمین فاروق آجار نے اس موقع پر ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کی چئیر پرسن  زینب گونیش آق گیون کا شائستہ لب و لہجہ، خلوص اور اصولی موقف اس بات کا ثبوت ہے کہ ایسی قیادت اور ایسے رہنما موجود ہوں تو ترکیہ مضبوط اور باوقار انداز میں آگے بڑھتا رہے گا۔

    واقعے کا پس منظر

    واضح رہے کہ ایسکی شہر میں آق  پارٹی سے تعلق رکھنے والی میحال  غازی کی بلدیہ کی چئیر پرسن  زینب گونیش آق گیون  اِی   پارٹی (گڈ پارٹی )کے رکن محمد امین قورقماز  نے اُن کے لباس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور تضحیک آمیز الفاظ کے ذریعے نشانہ بنایا تھا، جس پر ملک بھر میں شدید عوامی ردِعمل سامنے آیا۔

    بعد ازاں ملزم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ عدالت نے انہیں ‘عوام کو نفرت اور دشمنی پر اکسانے’ کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

    یہ واقعہ ترکیہ میں خواتین سیاست دانوں کے احترام، سیاسی اخلاقیات اور جمہوری اقدار کے حوالے سے ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں صدر ایردوان  کی جانب سے بروقت اور واضح حمایت نے قومی سطح پر ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔

    حقارت آمیز ایکس

    ‘ایسکی شہر /  میحال غازی کی بلدیہ کی چیئرپرسن کو دیکھیے! 😁😁

    کیا اس سیاسی اسلام پسند شلوار پوش عورت کی ذمہ داری ضلع کا انتظام چلانا ہے،
    یا اپنے باڑے میں گائے کا دودھ دوہنا؟

    غالباً یہ خاتون اپنی جگہ سے بھٹک گئی ہیں، ویسے بھی  آق  پارٹی کو ایسی ہی چیزیں زیب دیتی ہیں۔
    کیا دن آ گئے ہیں، واقعی! دوست تو حقیقت میں کٹر بنیاد پرست نکلے!

    دنیا کوؤں کے حوالے ہو چکی ہے؛
    اور بلدیہ نہ جانے کن لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے!

    خدا کی قسم، میری ماں اس سے بہتر انتظام چلا لیتی ہے؛
    کم از کم  اس کا  لباس بہتر ہے ، رکھ رکھاؤ  ہے اور اس نے  تعلیم  بھی حاصل کررکھی ہے  

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانقرہ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت
    Next Article لاہور میں ڈی۔8 کمشنرز کا دوسرا غیر رسمی ریٹریٹ منعقد، 12ویں ڈی۔8 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر غور
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا

    11فروری , 2026

    انقرہ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت

    5فروری , 2026

    انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی تقسیم کی تقریب منعقد

    4فروری , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا

    لاہور میں ڈی۔8 کمشنرز کا دوسرا غیر رسمی ریٹریٹ منعقد، 12ویں ڈی۔8 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر غور

    روائتی حجاب پہن کر (پاکستانی سٹائل دوپٹہ اوڑھنے والی ) مئیر کے فرائض ادا کرنے والی خاتون سے صدر ایردوان کی یکجہتی ، اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت

    انقرہ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا

    11فروری , 2026

    لاہور میں ڈی۔8 کمشنرز کا دوسرا غیر رسمی ریٹریٹ منعقد، 12ویں ڈی۔8 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر غور

    10فروری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.