Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترک رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین : امریکی جنگوں میں بے رحمی کی تصاویر بچے بنے ہوئے ہیں
    ترکیہ

    ترک رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین : امریکی جنگوں میں بے رحمی کی تصاویر بچے بنے ہوئے ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید18مارچ , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    علی شاہین، غازی انتیپ سے رکنِ پارلیمنٹ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کی برسر اقتدار  جسٹس  اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے غا زی  انتیپ سے رکن پارلیمنٹ  اور پارلیمنٹ میں پاک-ترک پارلیمانی  دوستانہ گروپ کے چئیرمین علی شاہین  نے ترکیہ کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل  کے پروگرام  میں حصہہ لیتے ہوئے عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ امریکہ جس جنگ میں بھی ملوث ہوا ہے وہاں اس نے بچوں کا نشانہ بنانے سے بھی گرزی نہیں کیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ امریکہ کی شروع کردہ جنگوں میں  سب سے زیادہ متاڑ ہونے والے بچے ہیں۔

    انہوں نے  کہا کہ ناگاساکی پر ایٹم بم کے بعد وہ 6-7 سالہ بچہ جو اپنی پیٹھ پر مردہ بھائی کو اٹھائے ہوئے تھا، جنگ کی بے رحمی کی ایک لازوال تصویر ہے۔ یہ تصویر ‘ نا گاساکی کا بچہ’  کے نام سے تاریخ میں مشہور ہے اور انسانی المیے کو ایک فریم میں واضح کرتی ہے۔

    انہوں نے ویتنام کی جنگ میں نیپالم بم کے اثرات سے جل جانے والی چھوٹی بچی کی تصویر کا ذکر کیا،  جس میں بچی  درد اور چیخ و پکار کے ساتھ ننگے ہو کر دوڑتی ہوئی نظر آتی ہے۔ اس تصویر کو “نیپالم کی بچی” کے نام سے جانا  اور پہچانا  جاتا ہے اور یہ بھی پلٹزر ایوارڈ یافتہ ہے۔

    انہوں نے  کہا کہ غزہ میں 3 سالہ رم اور 6 سالہ ہند رجب جیسے چھوٹے بچوں کی شہادت نے عالمی برادری کو جنگ کی انسانی قیمت کی یاد دلائی۔ افغانستان میں شربت گلہ اور ایران میں میناب کے اسکول پر بمباری کے بعد متاثر ہونے والی بچیوں کی تصاویر بھی اسی انسانی المیے کا حصہ ہیں۔

    علی شاہین نے کہا کہ ‘ امریکہ کی جنگوں  میں امریکہ کے لیے عبرت  کا باعث بننے والی علامتیں وہ بچے ہیں جنہیں قتل کیا گیا اور ان کے باقی رہ جانے والے پلٹزر ایوارڈ یافتہ تصاویر ہمیں جنگ کی حقیقت سے ہر وقت آگاہ کرتی ہیں۔’

    انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر صرف المیے کی عکاس نہیں، بلکہ عالمی برادری کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہیں کہ جنگ اور اس کے اثرات کی انسانی قیمت کو سمجھا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین
    Next Article پاکستان کی خاموش سفارتکاری ، جس کی گونج نے تہلکہ مچادیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ سے اور وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی-8 نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے باہمی تعاون کو عملی لائحۂ عمل کو فروغ دیا ہے

    1مئی , 2026

    حقان فیدان: ہم پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد ہے ،ترکیہ خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا

    29اپریل , 2026

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    27اپریل , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ڈی-8 نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے باہمی تعاون کو عملی لائحۂ عمل کو فروغ دیا ہے

    حقان فیدان: ہم پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد ہے ،ترکیہ خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    صدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ڈی-8 نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے باہمی تعاون کو عملی لائحۂ عمل کو فروغ دیا ہے

    1مئی , 2026

    حقان فیدان: ہم پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد ہے ،ترکیہ خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا

    29اپریل , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.