Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ، ترکیہ اور پاکستان مشترکہ اقدار، بھائی چارے اور دوستی کے بندھن کابہترین وسیلہ : ترک وزیر تعلیم یہ تعلقات مشترکہ مذہبی، ثقافتی ورثہ کا آئینہ ہیں : سفیرِ پاکستان
    پاکستان کمیونٹی

    جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ، ترکیہ اور پاکستان مشترکہ اقدار، بھائی چارے اور دوستی کے بندھن کابہترین وسیلہ : ترک وزیر تعلیم

    یہ تعلقات مشترکہ مذہبی، ثقافتی ورثہ کا آئینہ ہیں : سفیرِ پاکستان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید12دسمبر , 2023Updated:12دسمبر , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    ترک وزیر قومی تعلیم یوسف تیکن اور پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں آج انقرہ میں”  جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ” کے چھٹے ایڈیشن  کی   تقریب  منعقد ہوئی ۔

    انقرہ میں آج انقرہ میں” جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ” کے چھٹے ایڈیشن کی تقریب

    اس تقریب میں ترکیہ کے وزیر قومی تعلیم  یوسف تیکن، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر  ڈاکٹر  یوسف جنید اور  بڑی تعداد میں  ممتاز ترک شخصیات  ،میڈیا کے نمائندوں ،  سفارتخانہ پاکستان  کے سفارتکاروں،   سٹاف اور  انقرہ میں مقیم پاکستان کمیونٹی نے شرکت کی۔

    ترکیہ کے وزیر قومی تعلیم یوسف تیکن

    ترکیہ کے وزیر قومی  تعلیم  یوسف تیکن نے  اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کے طور پر مشترکہ اقدامات بھائی چارے اور دوستی کے بندھن کو مضبوط کرنے اور اسے ایک مقدس امانت کے طور پر اپنی آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتے ہیں ۔

    انہوں نے مقابلے کے موضوع  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ  محمد اقبال اور مہمت عاکف دنوں ہی  نے قرآن سے تحریک حاصل کی اور ظلم و ستم، ناانصافی اور ترقی کے زیر اثر اپنی اقوام  کی  آزادی کی تحریکوں  میں ان  کی  رہنمائی کی۔

    سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    اس موقع پر ترکیہ  میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  ترکیہ اور پاکستان  کے برادرانہ تعلقات صدیوں پرانے ہیں اور مشترکہ مذہبی، ثقافتی، لسانی اور روحانی ورثے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انقرہ کے جناح ایونیو سے لے کر اسلام آباد کے اتاترک ایونیو تک، ہم ہمیشہ کے لیے محبت اور اخوت کے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔

    سفیر جنید نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکیہ ہمیشہ مشکل وقت میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں  اور ایک دوسرے کے غم و خوشیوں میں  برابر کے شریک ہیں ۔ ترکہ میں یا پاکستان میں جہاں کہیں بھی  قدرتی آفات  کا سامنا کرنا پڑے دونوں ممالک ایک دوسرے  کی مدد کو فوراً دوڑتے  ہیں۔ سفیر ِ پاکستان نے کہا کہ جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ نوجوان نسل کو پاکستان ترک برادرانہ تعلقات کی شاندار تاریخ سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور آنے والی نسلوں کو ہمارے باہمی پیار و محبت   سے  آگاہ کرتا رہے گا۔

    مختلف پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات

    خطاب کے بعد   مختلف پوزیشنز حاصل کرنے والے  طلبا اور طالبات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے  ۔

    پہلی پوزیشن استنبول انادولو کالج کے مصطفیٰ مرت توک گیوز

    پہلی پوزیشن  استنبول انادولو  کالج کے مصطفیٰ مرت توک گیوز  نے حاصل کی  جبکہ  دوسری پوزیشن  چورم سے بشریٰ قارا کوچ اور  تیسری پوزیشن قیصری سے باتو حان یلدرم  کو حاصل ہوئی جبکہ ایسکی شہر سے  طولائے شَن ، آئیدن  سے فریدہ  ایکن قارایل  اور ازمیر سے  جانسو دالگا کو خصوصی ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

    دوسری پوزیشن چورم سے بشریٰ قارا کوچ

    یاد رہے گزشتہ چھ سالوں سے ہر سال پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب  مقابلہ مضمون نگاری جو ترکیہ کی وزارتِ تعلیم  کے تحت ترکیہ بھر کے  تمام اسکولوں میں منعقد کیا جاتا ہے  اور اس مقابلے میں مختلف پوزیشن حاصل کرنے والے  طلبا اور طالبات کو دارالحکومت انقرہ میں وزارتِ قومی تعلیم  میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایوارڈ سے نوازہ جاتا ہے۔  

    تیسری پوزیشن قیصری سے باتو حان یلدرم

    مقابلے کے چھٹے ایڈیشن  کا تھیم ” محمد اقبال اور مہمت عاکف ایرسوئے – 20ویں صدی کے دو عظیم شاعر”   تھا۔

     جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کے تقریب کا اہتمام  سفارتخانہ پاکستان اور  ترکیہ کی وزارتِ قومی  تعلیم کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جاتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکی بہ ترکی
    Next Article

    اے پی ایس دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں : مئیر ، ترگت آلتن اوک

    شہدا کی اس تقریب پر ترک عوام کےمشکور ہیں: سفیر پاکستان

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    2030 تک ڈی-8 ممالک کی باہمی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف، نجی شعبہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا: سیکریٹری جنرل سہیل محمود

    29جولائی , 2026

    ڈی-8 کی جانب سے مصر کے قومی دن پر مبارک باد، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    22جولائی , 2026

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ دورۂ ترکیہ جس نے پاک -ترک تزویراتی شراکت داری کا نیا باب رقم کیا

    21جولائی , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    2030 تک ڈی-8 ممالک کی باہمی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف، نجی شعبہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا: سیکریٹری جنرل سہیل محمود

    کراچی میں ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026 آج سے شروع، صحت، عمر رسیدگی اور ہیلتھ ڈپلومیسی پر عالمی ماہرین کا اجتماع

    ڈی-8 کی جانب سے مصر کے قومی دن پر مبارک باد، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ دورۂ ترکیہ جس نے پاک -ترک تزویراتی شراکت داری کا نیا باب رقم کیا

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    2030 تک ڈی-8 ممالک کی باہمی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف، نجی شعبہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا: سیکریٹری جنرل سہیل محمود

    29جولائی , 2026

    کراچی میں ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026 آج سے شروع، صحت، عمر رسیدگی اور ہیلتھ ڈپلومیسی پر عالمی ماہرین کا اجتماع

    22جولائی , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.