Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»صدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں
    پاکستان

    صدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید17اپریل , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدر ایردوان- وزیراعظم شہباز شریف
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔

    انطالیہ ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج یہاں 5ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے اہم دوطرفہ ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    صدر ایردوان-وزیراعظم شہباز شریف

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے، جبکہ ترک وفد کی جانب سے وزیر خارجہ حقان  فیدان اور سینئر سرکاری شخصیات بھی موجود تھیں۔

    صدر ایردوان نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عالمی پلیٹ فارم کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترکیہ، پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم نے ترک صدر کی میزبانی اور روایتی ترک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور فورم کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم تیزی سے ایک مؤثر عالمی مکالماتی پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہا ہے۔

    دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال سمیت اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیراعظم نے صدر ایردوان کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کی بحالی کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا، تاکہ پائیدار امن معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

    انطالیہ ڈپلومیسی

    اس موقع پر دونوں قائدین نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں دیرپا اور مستحکم امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

    پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل (HLSCC) کا آٹھواں اجلاس رواں سال انقرہ میں منعقد کیا جائے گا۔

    فریقین نے جاری منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے اور اقتصادی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دی جا سکے۔

    ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر رجب طیب ایردوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جو مشترکہ تاریخ، بھائی چارے اور خطے میں امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن پر استوار ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسہیل محمود: ٹوٹ پھوٹ کے شکار عالمی نظام کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے
    Next Article ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    ترکیہ میں سیاسی بھونچال، ترکیہ کی مین اپوزیشن جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی(CHP) دو دھڑوں میں تقسیم، ایردوان کا خاموش مگر ماسٹر اسٹروک جس نے CHPکو بھسم کرکے رکھدیا

    25مئی , 2026

    ورلڈ اربن فورم: ڈی ایٹ قیادت کا پائیدار اور ماحول دوست شہروں کے قیام پر زور

    22مئی , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    ترکیہ میں سیاسی بھونچال، ترکیہ کی مین اپوزیشن جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی(CHP) دو دھڑوں میں تقسیم، ایردوان کا خاموش مگر ماسٹر اسٹروک جس نے CHPکو بھسم کرکے رکھدیا

    ورلڈ اربن فورم: ڈی ایٹ قیادت کا پائیدار اور ماحول دوست شہروں کے قیام پر زور

    ڈی -ایٹ کے  سیکرٹری جنرل  سہیل محمود کی  باکو میں ورلڈ اربن فورم کے اجلاس میں شرکت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    ترکیہ میں سیاسی بھونچال، ترکیہ کی مین اپوزیشن جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی(CHP) دو دھڑوں میں تقسیم، ایردوان کا خاموش مگر ماسٹر اسٹروک جس نے CHPکو بھسم کرکے رکھدیا

    25مئی , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.