Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»انقرہ یونیورسٹی میں پاک-ترک اہم ثقافتی و علمی پُر وقار تقریب کا انعقاد
    پاکستان کمیونٹی

    انقرہ یونیورسٹی میں پاک-ترک اہم ثقافتی و علمی پُر وقار تقریب کا انعقاد

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید12مئی , 2026Updated:12مئی , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات، مشترکہ تہذیبی ورثے اور عوامی روابط کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے انقرہ میں ایک اہم ثقافتی و علمی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخی گہرائی، ثقافتی ہم آہنگی اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    سفارتخانہ پاکستان اور انقرہ یونیورسٹی  کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا عنوان ‘پاکستان-ترکیہ تعلقات: تحریکِ خلافت سے عصرِ حاضر تک ثقافتی روابط’ تھا۔ اس موقع پر ترک پارلیمنٹ کے ارکان، ماہرینِ تعلیم، سفارتی شخصیات، طلبہ، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس نے تقریب کو ایک منفرد علمی و ثقافتی رنگ عطا کیا۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    سفیر پاکستان نے اردو اور ترکی زبانوں کے مابین موجود لسانی مماثلتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی زبان ‘اردو’  کا لفظ دراصل ترکی زبان کے لفظ ‘اوردو(Ordu)’سے ماخوذ ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کے ہزاروں الفاظ دونوں زبانوں میں مشترک پائے جاتے ہیں۔

    ڈاکٹر یوسف جنید نے انقرہ یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ترکیہ میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    شعبہ اردوہ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن

    اس سے قبل انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اُردو  کی سربراہ   پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن نے  مہمانوں کو خوش آمد کہتے ہوئے شعبہ اردو کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو بےمثال قرار دیتے ہوئے  تعلیمی شعبے میں مزید تعاون کی ضرورت پر  زور دیا۔ انہوں نےدونوں ممالک کے طلبا ء کے درمیان  تحقیقی تعاون اور تبادلوں کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے سے بھی آگاہ کیا۔

    ڈین آف فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر عرفان البائراک

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانقرہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لیٹرز کے ڈین  پروفیسر  ڈاکٹر  عرفان البائراک  نے کہا کہ علمی تعاون، ثقافتی تبادلوں اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جامعات دونوں ممالک کے درمیان فکری ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

    رکن پارلیمنٹ علی شاہین

    ترک پارلیمنٹ کے رکن علی شاہین نے اپنے خطاب میں پاکستان میں طالب علمی کے زمانے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ ترکیہ کے لیے بے مثال محبت، خلوص اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کو ‘اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ مقدس امانت’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

    رکنِ پارلیمنٹ برہان قایا ترک

    ترک پارلیمنٹ کے وان سے رکنِ پارلیمنٹ برہان قایا ترک نے بھی پاکستان میں اپنے قیام اور تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور یہی باہمی اعتماد و یکجہتی اس تعلق کو منفرد بناتی ہے۔

    تقریب میں پاکستانی طلبہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جن میں اردو شاعری، قوالی، روایتی رقص اور پاکستانی ثقافت کی جھلکیاں شامل تھیں۔ حاضرین نے ان پروگراموں کو بے حد سراہا اور انہیں پاکستان کی متنوع اور دلکش ثقافتی شناخت کا خوبصورت مظہر قرار دیا۔

    تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ اپنی تاریخی دوستی کو مزید مضبوط بنانے، ثقافتی و تعلیمی تعاون کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط کو نئی جہتیں دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ دونوں ممالک کے مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کا تعلق وقتی سیاسی مفادات سے بالاتر، دلوں میں بسنے والی ایسی لازوال دوستی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے بھی اتحاد، اخوت اور باہمی اعتماد کی روشن مثال بنی رہے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی ایٹ (D-8) کے سیکریٹریٹ کے زیرِ اہتمام ویزا سہولت کاری سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس
    Next Article سہیل محمود: سنگین چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پائیدار امن، سفارتی رابطوں، علاقائی یکجہتی، مؤثر عالمی تعاون ناگزیر ہے
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    سہیل محمود: سنگین چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پائیدار امن، سفارتی رابطوں، علاقائی یکجہتی، مؤثر عالمی تعاون ناگزیر ہے

    12مئی , 2026

    ڈی ایٹ (D-8) کے سیکریٹریٹ کے زیرِ اہتمام ویزا سہولت کاری سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس

    11مئی , 2026

    مئی 2025 کی چار روزہ جنگ: وہ لمحہ جب جنوبی ایشیا کا عسکری توازن بدل گیا،خصوصی تجزیہ: ڈاکٹر فرقان حمید

    10مئی , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    سہیل محمود: سنگین چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پائیدار امن، سفارتی رابطوں، علاقائی یکجہتی، مؤثر عالمی تعاون ناگزیر ہے

    انقرہ یونیورسٹی میں پاک-ترک اہم ثقافتی و علمی پُر وقار تقریب کا انعقاد

    ڈی ایٹ (D-8) کے سیکریٹریٹ کے زیرِ اہتمام ویزا سہولت کاری سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس

    مئی 2025 کی چار روزہ جنگ: وہ لمحہ جب جنوبی ایشیا کا عسکری توازن بدل گیا،خصوصی تجزیہ: ڈاکٹر فرقان حمید

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    سہیل محمود: سنگین چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پائیدار امن، سفارتی رابطوں، علاقائی یکجہتی، مؤثر عالمی تعاون ناگزیر ہے

    12مئی , 2026

    انقرہ یونیورسٹی میں پاک-ترک اہم ثقافتی و علمی پُر وقار تقریب کا انعقاد

    12مئی , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.