Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»ترکیہ»2026 کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری، ترک اداکاراؤں نے دنیا بھر کی اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

    2026 کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری، ترک اداکاراؤں نے دنیا بھر کی اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید19اگست , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترک اداکاراؤں نے خوبصورتی کے عالمی مقابلے میں ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھا دی۔ نیٹیزنز چوائس میگزین کی جانب سے کرائے گئے ’’2026 کی  خوبصورت خاتون‘‘ کے سالانہ عوامی انتخاب میں تین ترک اداکاراؤں نے ٹاپ فائیو میں جگہ بنالی، جبکہ مجموعی طور پر چھ ترک اداکارائیں دنیا کی 20 خوبصورت ترین خواتین میں شامل ہوئیں۔

    پہلی پانچ خوبصورت ترین اداکاروں میں تین ترک اداکاریں شامل 

    یہ انتخاب کسی جیوری، فیشن ماہرین یا میگزین کے مدیران کی پسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہر سال  کی طرح امسال بھی  دنیا بھر کے عوام کے ووٹوں سے کیا گیا۔ ویب سائٹ، موبائل ایپلی کیشن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لاکھوں افراد نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ دیا۔ ہالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں سے لے کر کے پاپ کی مقبول شخصیات تک، دنیا بھر سے نامور خواتین اس فہرست کا حصہ بنیں، تاہم ترک اداکاراؤں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

    پانچویں نمبر پر  سو برجو یازگی جوشکونSU BURCU YAZGI COŞKUN

    ترکیہ کی نوجوان اور مقبول اداکارہ سُو برجو یازگی چوشکون نے عالمی فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ بیرون ملک بھی بڑی تعداد میں مداح رکھنے والی چوشکون نے ٹاپ فائیو میں جگہ بنا کر ترک اداکاراؤں کی شاندار کارکردگی میں اہم اضافہ کیا۔

    تیسری پوزیشن یامور یوکسل YAĞMUR YÜKSELکے نام

    یاغمور یوکسل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیرون ملک بھی وسیع حلقۂ مداح رکھنے والی یوکسل اس سے قبل 2024ء میں اس انتخاب میں پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔ رواں سال تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ہی گزشتہ تین برسوں کی فاتح خواتین پہلی تین پوزیشنوں پر یکجا ہوگئیں۔

    سِلا تُرک اولو SILA TÜRKOĞLUدوسرے نمبر پر

     

    2025ء میں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پانے والی ترک اداکارہ سِلا تُرکوغلو اس بار پہلے نمبر کی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکیں، تاہم انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ایک بار پھر اپنی مقبولیت ثابت کردی۔

    پہلی پوزیشن تھائی اداکارہ کے نام

    فہرست میں پہلی پوزیشن تھائی اداکارہ لنگ لنگ سِریلاک کوانگ نے حاصل کی، جنہیں 22 ملین سے زائد ووٹ ملے۔ گزشتہ سال کی فاتح سِلا تُرکوغلو دوسرے جبکہ 2024ء کی فاتح یاغمور یوکسل تیسرے نمبر پر رہیں۔

    ٹاپ 20 میں چھ ترک اداکارائیں

    ترک اداکاراؤں کی کامیابی صرف ٹاپ فائیو تک محدود نہیں رہی۔ اِلسو دمیرجی نے آٹھویں اور جمرے آردا نے دسویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ معروف ترک ڈراما سیریل ’’دور شہر‘‘ (Uzak Şehir) میں ’’آلیا‘‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سینم اُنصال بھی پہلی مرتبہ اس فہرست میں شامل ہوکر 19ویں نمبر پر رہیں۔

    یوں 2026ء کی دنیا کی 20 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں چھ ترک اداکاراؤں کی شمولیت نے نہ صرف ترک فنکاراؤں کی عالمی مقبولیت کو اجاگر کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر ترک ڈراموں اور ان کے فنکاروں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا بھی ایک اور ثبوت فراہم کردیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ دنیا کی 16ویں بڑی اقتصادی قوت
    Next Article ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اقتصادی تعاون کے فروغ، تحقیق، صنعت، ٹیکنالوجی اور پارلیمانی روابط مضبوط بنانے پر زور
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اقتصادی تعاون کے فروغ، تحقیق، صنعت، ٹیکنالوجی اور پارلیمانی روابط مضبوط بنانے پر زور

    20اگست , 2026

    ترکیہ دنیا کی 16ویں بڑی اقتصادی قوت

    18اگست , 2026

    انڈونیشیا کے 81ویں یومِ آزادی پر ڈی-8 کی تہنیتی پیغام اور یکجہتی کا اظہار

    17اگست , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اقتصادی تعاون کے فروغ، تحقیق، صنعت، ٹیکنالوجی اور پارلیمانی روابط مضبوط بنانے پر زور

    2026 کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری، ترک اداکاراؤں نے دنیا بھر کی اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

    ترکیہ دنیا کی 16ویں بڑی اقتصادی قوت

    انڈونیشیا کے 81ویں یومِ آزادی پر ڈی-8 کی تہنیتی پیغام اور یکجہتی کا اظہار

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اقتصادی تعاون کے فروغ، تحقیق، صنعت، ٹیکنالوجی اور پارلیمانی روابط مضبوط بنانے پر زور

    20اگست , 2026

    2026 کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری، ترک اداکاراؤں نے دنیا بھر کی اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

    19اگست , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.