Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»وزیراعظم محمد شہبازشریف کا صدر رجب طیب ایردوان کودوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام
    پاکستان

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کا صدر رجب طیب ایردوان کودوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید28مئی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عوامی جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے ، میں دونوں ممالک کے عوام کے مابین بہترین بھائی چارے پر مبنی تعلقات اور تزویراتی شراکتداری کو مزید وسعت دینے کے لئے ترک صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں ۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اتوار کو ترک صدر کے نام اپنے تہنیتی ٹویٹ میں کیا ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیبایردوان  دنیا کی چند شخصیات میں سے ایک ہیں جن کی سیاست عوامی خدمت پر مرکوز رہی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے لئے ایک توانا ستون اور ناقابل تنسیخ حقوق کے لئے پرجوش آواز رہے ہیں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان

    وزیراعظم نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی صدارتی اور آق پارٹی  کی کامیابی مختلف پہلوئوں سے اہمیت کی حامل ہے جو ترک عوام کی طرف سے انکی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتی ہے ۔

    وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے ،میں دونوں ممالک کے عوام کے مابین بہترین بھائی چارے کی مناسبت سے دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکتداری کو مزید وسعت دینے کے لئے ترک صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleرجب طیب ایردوآن جمہوریہ ترکیہ کے تیسری مرتبہ صدر منتخب۔
    Next Article پاکستان میں مردم شماری اندراج میں ایک شخص کی تین بیویاں، سب کے 18، 18 بچے، مردم شماری کی ڈیوٹی سرانجام دینے والی خاتون چکرا کر رہ گئی
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    حقان فیدان: ہم پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد ہے ،ترکیہ خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا

    29اپریل , 2026

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    27اپریل , 2026

    صدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

    17اپریل , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    حقان فیدان: ہم پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد ہے ،ترکیہ خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    صدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

    سہیل محمود: ٹوٹ پھوٹ کے شکار عالمی نظام کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    حقان فیدان: ہم پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد ہے ،ترکیہ خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا

    29اپریل , 2026

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    27اپریل , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.