Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»عالمی میڈیا پر صدر ایردوان اور اسماعیل ہنیہ کی ملاقات کے چرچے
    ترکیہ

    عالمی میڈیا پر صدر ایردوان اور اسماعیل ہنیہ کی ملاقات کے چرچے

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز21اپریل , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ استنبول میں ہونے والی اس اہم ملاقات کو عالمی پریس میں وسیع تر کوریج اور اہمیت ملی۔

    ایردوان اور حماس کے اہم لیڈر اسماعیل ہنیہ کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات جو کہ 2.5 گھنٹے تک جاری رہی عالمی پریس میں شہ سرخیوں کی زینت بنی۔

    الجزیرہ نے سرخی لگائی ‘ترک صدر کا کہنا ہے کہ ‘اسرائیل کے خلاف سب سے سخت ردعمل اور فتح کا راستہ اتحاد اور سالمیت کا ہے’۔
    بلومبرگ نے لکھا ‘ترک رہنما نے ایک بار پھر جنگ بندی اور امداد میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔’
    برطانوی گارڈین نے ‘حماس رہنما سے ملاقات کے بعد ایردوان نے فلسطین میں اتحاد کا مطالبہ’ کی سرخی لگائی۔
    خبر میں کہا گیا کہ، ‘ایردوان نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ واقعات کو وجہ بنا کر اسرائیل کو غزہ میں ‘زمین پر قبضہ کرنے’ کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔’

    اسرائیلی پریس نے ایردوان کی اس ملاقات کو *سیاسی علامت* کے طور پر لکھا ۔
    ایک اور اسرائیلی اخبار، یروشلم پوسٹ نے اس ملاقات میں دیا گیا *’سیاسی پیغام* ‘ اپنی سرخی کے طور پر شائع کیا۔
    Jpost
    نے اپنی خبر میں سرخی لگائی *’سیاسی علامت*
    ترکیہ حماس کے رہنماؤں کی میزبانی یوں کررہا ہے جیسے کہ حماس ایک ریاست ہے۔
    ترکیہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں حماس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور طاقت کو تسلیم کررہا ہے ۔

    ہندوستان نے قارئین کے لیے استنبول میں ہونے والے سربراہی ملاقات کا عنوان “ترک صدر ایردوان کی استنبول میں حماس لیڈران سے ملاقات” لکھا ۔
    ایران میں مقیم پریس ٹی وی کی سرخی تھی ‘غزہ جنگ میں ثالثی کی کوشش کرتے ہوئے ترکیہ نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔
    خبر میں کہا گیا ہے کہ ‘فلسطینی مزاحمتی تحریک کے پولٹیکل بیورو کے سربراہ نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ایسے وقت میں ملاقات کی جب انقرہ غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت کو ختم کرنے کی کوششوں میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔’

    *’ترکیہ کا مقصد خود کو ثالث کے طور پر رکھنا ہے’*
    فرانس 24 نے اپنی خبر میں ‘ترکیہ کا مقصد خود کو تنازع میں ثالث کے طور پر کھڑا کرنا ہے’ کا تبصرہ پیش کیا ۔
    لندن سکول آف اکنامکس کے ایک محقق سیلن ناسی نے فرانس 24 کو بتایا کہ “یہ بالکل ممکن ہے کہ ترکیہ غزہ اسرائیل تنازعہ میں قطر کے متبادل کے طور پر *ثالث* کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
    یورونیوز نے لکھا کہ ترکیہ نے مصر اور حماس کے عہدیداروں سے اہم ملاقات کی۔
    پروٹو تھیما نے لکھا ،استنبول میں ہونے والی ملاقات میں خالد مشعل، حماس کی طاقتور شخصیات میں سے ایک اور یرغمالیوں کے اہم مذاکرات کار بھی موجود تھے۔

    ایک اور یونانی اخبار کاتیمیرینی نے لکھا : ‘ ترک صدر طیب ایردوان نے استنبول میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا خیرمقدم کیا اور ان سے غزہ میں جنگ بندی کے قیام اور انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔’

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایردوان اور اسماعیل ہنیہ کی استنبول میں اہم ملاقات
    Next Article ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کردئیے
    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.