Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات
    ترکیہ

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید27اپریل , 2026Updated:27اپریل , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے شہر  چورم میں قدرت کے عجائبات: ہمالیہ سے کیپاڈوکیا تک کے عنوان سے منعقد ہونے والے چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی تقریبِ تقسیمِ انعامات آج تاریخی شہر چوروم میں نہایت وقار کے ساتھ منعقد ہوئی۔

     اس تقریب میں پاکستان کے ترکیہ میں سفیر، عزت مآب ڈاکٹر یوسف جنید، چوروم کے گورنر علی چان ، میئر حلیل ابراہیم آشگن  اور صوبائی ڈائریکٹر برائے قومی تعلیم جمیل چالار نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوروم گورنریٹ، سفارت خانۂ پاکستان، ترک وزارتِ قومی تعلیم کے نمائندگان کے علاوہ طلبہ، اساتذہ اور ذرائع ابلاغ کے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    اپنے خطاب میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ مشترکہ تاریخ، یکساں اقدار اور باہمی احترام پر استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا موضوع دونوں ممالک کے قدرتی اور ثقافتی ورثے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے اور ان کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ فن ایک ایسی عالمی زبان ہے جو مختلف معاشروں کے درمیان فہم و ادراک کو فروغ دیتی اور عوامی روابط کو مستحکم بناتی ہے۔

    چوروم کے گورنر علی چان

    گورنر علی چان نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و ثقافتی روابط کو مزید مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی برادرانہ دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی سرگرمیاں اور نوجوانوں کی شمولیت اس دوستی کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

    میئر حلیل ابراہیم آشگن نے چوروم کے ثقافتی ورثے اور بین الاقوامی تعاون کے لیے اس کی کشادگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چغتائی آرٹ ایوارڈز جیسے اقدامات نہ صرف فنونِ لطیفہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اقوام کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ بھی ہیں۔

    مقابلے کے نتائج کے مطابق چوروم فائن آرٹس ہائی اسکول کی طالبہ نہیر ایلان  نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایرم دوکباش دوسری اور اوزیجدر سوشل سائنسز ہائی اسکول کی ایلف بیرا یلدرم تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔

    یہ ایوارڈز معروف پاکستانی مصور عبدالرحمن چغتائی کے نام سے منسوب ہیں اور ترکیہ میں پاکستان کا سفارت خانہ 2011 سے ہر سال ان کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس کا مقصد ترکیہ بھر کے ہائی اسکول کے طلبہ میں فنونِ لطیفہ کے فروغ اور ثقافتی تبادلے کو تقویت دینا ہے۔ گزشتہ برسوں میں یہ مقابلہ انقرہ، قونیہ، بورصہ، بتلیس، آدانا، ازمیر اور استنبول سمیت مختلف شہروں میں منعقد ہو چکا ہے، اور ہر بار پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    صدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

    17اپریل , 2026

    سہیل محمود: ٹوٹ پھوٹ کے شکار عالمی نظام کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے

    17اپریل , 2026

    پاکستان اور ترکیہ: یک جان دو قالب،ا یک روح، ایک عزم ، تاریخ، اعتماد اور حکمتِ عملی کی شراکت کا لازوال باب

    17اپریل , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    صدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

    سہیل محمود: ٹوٹ پھوٹ کے شکار عالمی نظام کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے

    پاکستان اور ترکیہ: یک جان دو قالب،ا یک روح، ایک عزم ، تاریخ، اعتماد اور حکمتِ عملی کی شراکت کا لازوال باب

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ترکیہ کے شہر چوروم میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2026 کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

    27اپریل , 2026

    صدر ایردوان: خطے میں قیامِ امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

    17اپریل , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.