Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»پاکستان»کراچی میں ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026 آج سے شروع، صحت، عمر رسیدگی اور ہیلتھ ڈپلومیسی پر عالمی ماہرین کا اجتماع

    کراچی میں ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026 آج سے شروع، صحت، عمر رسیدگی اور ہیلتھ ڈپلومیسی پر عالمی ماہرین کا اجتماع

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22جولائی , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترقی پذیر آٹھ اسلامی ممالک (ڈی-8) کے رکن ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026 آج (23 جولائی) سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو رہا ہے، جو 25 جولائی تک جاری رہے گا۔

    یہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس ابنِ سینا انسٹی ٹیوٹ، ورلڈ ایجنگ کونسل اور کراچی ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سال سمٹ کا مرکزی موضوع “صحت مند اور عمر دوست ڈی-8 ممالک” رکھا گیا ہے، جس کے تحت صحت سے متعلق سفارت کاری، عمر رسیدہ آبادی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز، احتیاطی طبی خدمات، طویل اور صحت مند زندگی (Longevity)، طبی سیاحت، ڈیجیٹل ہیلتھ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور پائیدار صحت کی پالیسیوں جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

    سمٹ کے دوران ممتاز ماہرِ عمر رسیدگی (Gerontologist) ڈاکٹر کمال آیدِن “عالمی صحت اور عمر رسیدگی کی سفارت کاری: ڈی-8 ممالک کے لیے مستقبل کا وژن” کے عنوان سے کلیدی خطاب کریں گے، جس میں وہ بالخصوص COP31 کے تناظر میں صحت مند اور عمر دوست شہروں کے قیام کے لیے بین الاقوامی تعاون سے متعلق اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

    ڈاکٹر کمال آیدِن، جنہوں نے 1996 میں پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی اور اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے ابتدائی برس پاکستان کے ساتھ مضبوط علمی روابط استوار کرنے میں گزارے، اس سال ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026 کے صدر اور کراچی ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کے اعزازی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔

    اپنے پیغام میں ڈاکٹر کمال آیدِن نے کہا’تقریباً تیس برس قبل ایک نوجوان معالج کی حیثیت سے جن خوابوں کے ساتھ ہم نے ابنِ سینا انسٹی ٹیوٹ اور ورلڈ ایجنگ کونسل کی بنیاد رکھی تھی، آج انہیں ایک عالمی پلیٹ فارم کی صورت میں دیکھنا میرے لیے انتہائی باعثِ مسرت ہے۔ پاکستان، جہاں سے میں نے تعلیم حاصل کی اور جسے میں ہمیشہ اپنا دوسرا وطن سمجھتا ہوں، وہاں اعزازی مہمان کے طور پر مدعو ہونا میرے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔’

    انہوں نے کراچی ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کے منتظمین تنویر عباس، ڈاکٹر عابد عباس شیخ اور پوری منتظمہ ٹیم کا کامیاب انتظامات اور تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    سمٹ کے ساتھ ساتھ 20 سے 27 جولائی 2026 تک کراچی ڈی-8 ہیلتھ کیئر ویک بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے دوران صحت، عمر رسیدگی، جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق کانفرنسیں، علمی نشستیں، بی ٹو بی ملاقاتیں اور سماجی ذمہ داری کے مختلف پروگرام منعقد ہوں گے۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ کی عالمی عمر رسیدگی اسمبلی کے قیام کی حمایت میں ایک بین الاقوامی دستخطی مہم شروع کرنے کے علاوہ گلوبل ہیلتھ اینڈ ایجنگ ایمبیسیڈرز پروگرام کا بھی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

    منتظمین کے مطابق ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026 رکن ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کو فروغ دینے اور صحت مند، عمر دوست اور پائیدار معاشروں کی تشکیل کے لیے ایک مؤثر عالمی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی-8 کی جانب سے مصر کے قومی دن پر مبارک باد، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
    Next Article 2030 تک ڈی-8 ممالک کی باہمی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف، نجی شعبہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا: سیکریٹری جنرل سہیل محمود
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیر خارجہ حاقان فیدان : مکہ دفاعی اتحاد کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے جبکہ یہ اتحاد خطے کے تمام ممالک کے لیے کھلا ہے

    31اگست , 2026

    کل استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوگا

    30اگست , 2026

    یومِ آزادی پاکستان کی تقریب میں ترک نائب صدر جودت یلماز سمیت اعلیٰ ترک قیادت کی بھرپور شرکت، پاک ترک لازوال محبت کا اظہار

    14اگست , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    ڈی-8 سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ؛ صحت، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی تعاون کے فروغ پر اہم پیش رفت

    مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن، پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیرمین کے دور میں تنظیم سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے :صدر ایردوان

    مکہ دفاعی اتحاد : خطے میں ایک نئےاسٹرٹجیک دور کا آغاز

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مکہ دفاعی اتحاد، خطے، نئی تزویراتی حقیقت ، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گیولرکا یومِ دفاع و شہداپاکستان پر خطاب

    5ستمبر , 2026

    ڈی-8 سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ؛ صحت، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی تعاون کے فروغ پر اہم پیش رفت

    4ستمبر , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.