Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کانئے سال پر پیغام پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور دنیا میں امن کی دعا
    پاکستان

    صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کانئے سال پر پیغام

    پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور دنیا میں امن کی دعا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید1جنوری , 2023Updated:1جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کانئے سال پر پیغام
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے نئے سال کے آغاز پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور دنیا میں امن کیلئے دعا کی ہے۔

    نئے سال کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو گزشتہ سال سے مختلف چیلنجز درپیش ہیں لیکن سخت محنت، قربانی، عزم اور ہمت سے اس صورتحال پر قابو پالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر قوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں ترجیحات کا درست طریقے سے تعین کرنا ہوگا۔

    صدر نے کہاکہ ہمیں پاکستان کو خوشحال، ترقی یافتہ، جمہوری اور مستحکم ملک بنانے کیلئے قومی یکجہتی، اتحاد، تنظیم، مسلسل محنت، جذبے اور اخلاص کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ نیا سال پاکستان سمیت پوری دنیا سے بھوک، جنگ، دہشتگردی، جرائم، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ہوگا۔

    وزیراعظم نے ملک کی اقتصادی صورتحال کی بہتری، سیلاب متاثرین کی بحالی، دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کی مشکلات میں کمی کیلئے ملکر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئے سال کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارک باد دی ہے۔

    انہوں نے امیدظاہر کی کہ یہ سال وطن عزیز میں خوشحالی اور امن لائے گا۔ادھر وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سب کو نئے سال کی مبارک باددیتے ہوئے دعا کی ہے کہ اس سال کے دوران لوگوں کو افراط زر، دہشت گردی ، ظلم وستم ، ناانصافی ، جھوٹ اور نفرت سے نجات حاصل ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    نیو ائیر نائٹ میں ترک گلوکاروں کے شاندار شوز

    ترکیہ اور قبرص میں کنسرٹس پیش کرکے دل گرمادیے

    Next Article استنبول میں 2023 کی آمد پر جوش و خروش اور آتش بازی
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    2030 تک ڈی-8 ممالک کی باہمی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف، نجی شعبہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا: سیکریٹری جنرل سہیل محمود

    29جولائی , 2026

    کراچی میں ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026 آج سے شروع، صحت، عمر رسیدگی اور ہیلتھ ڈپلومیسی پر عالمی ماہرین کا اجتماع

    22جولائی , 2026

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ دورۂ ترکیہ جس نے پاک -ترک تزویراتی شراکت داری کا نیا باب رقم کیا

    21جولائی , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    2030 تک ڈی-8 ممالک کی باہمی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف، نجی شعبہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا: سیکریٹری جنرل سہیل محمود

    کراچی میں ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026 آج سے شروع، صحت، عمر رسیدگی اور ہیلتھ ڈپلومیسی پر عالمی ماہرین کا اجتماع

    ڈی-8 کی جانب سے مصر کے قومی دن پر مبارک باد، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ دورۂ ترکیہ جس نے پاک -ترک تزویراتی شراکت داری کا نیا باب رقم کیا

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    2030 تک ڈی-8 ممالک کی باہمی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف، نجی شعبہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا: سیکریٹری جنرل سہیل محمود

    29جولائی , 2026

    کراچی میں ڈی-8 ہیلتھ سمٹ 2026 آج سے شروع، صحت، عمر رسیدگی اور ہیلتھ ڈپلومیسی پر عالمی ماہرین کا اجتماع

    22جولائی , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.