Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»میگزین»نیو ائیر نائٹ میں ترک گلوکاروں کے شاندار شوز ترکیہ اور قبرص میں کنسرٹس پیش کرکے دل گرمادیے
    میگزین

    نیو ائیر نائٹ میں ترک گلوکاروں کے شاندار شوز

    ترکیہ اور قبرص میں کنسرٹس پیش کرکے دل گرمادیے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید1جنوری , 2023Updated:1جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    نیو ائیر پروگرام
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    حُلیہ افشار (Hülya Avşar)- استنبول

    حُلیہ افشار (Hülya Avşar)- استنبول

    حلیہ افشار نے  استنبول  میں نیو ائیر کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے  حاضرین کے  دل گرمادیے۔ اس پروگرام میں  حلیہ افشار  کی بہنوں لیلیٰ  افشار، ہیلن افشار   اور ان کے کزنز  نے بھی

    شرکت کی۔ حلیہ افشار اپنے   slit   ڈریس سے حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

    گلشن ۔ ازمیر

    گلشن ۔ ازمیر

    ازمیر  کے شہریوں  کو ترکیہ کی مشہور گلوکارہ  گلشن  کو نیو ائیر کی رات میوزک   کنسرٹ میں سننے کا موقع میسر آیا۔   کنسرٹ میں موجود تمام شہریوں نے بیک زبان ہو کر گلشن کے ساتھ نئے سال کا  نغمہ گایااور وہاں پر موجود  تمام شہریوں نے ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی۔ گھڑیوں نے ٹھیک  بارہ بجانے پر   آتش بازی کا نہ رکنے والا  سلسلہ شروع ہوگیا جس سے سب بہت  مسرور ہوئے۔ گھر میں نظر بندی کے خاتمے کے بعد جب گلشن نے ازمیر میں اپنا پہلا عوامی کنسرٹ پیش کیا۔  پولیس نے پورے علاقے میں حفاظتی اقدامات اختیار کررکھے تھے۔  تاکہ  ازمیر کے لوگ نئے سال کو پُر سکون  اور  امن کے ساتھ  نئے سال کی تقریبات منائیں۔

    طارقان – شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ

    طارقان – شمالی قبرصی ترک جمہوریہ

    ترکیہ کے ہر دلعزیز میگا اسٹار  طارقان نےنئے سال کے موقع پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اپنا پروگرام پیش کیا اور  اپنے مداحوں کے پسندیدہ گانے گا تے ہوئے ترک قبرصیوں کے دل جیت لیے ۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رات سے اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ یہ  ایک یادگار رات تھی۔

    حادیثے( HADISE)  –  شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ

    حادیثے( HADISE) – شمالی قبرصی ترک جمہوریہ

    حادیثے  نئے سال کے موقع پر شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ  میں    اپنا کنسرٹ پیش کیا۔ اسٹیج پر دو گھنٹے تک حاضرین کے دلوں کو گرما دینے والی  حادیثے  نے  موقع کی مناسبت   سے  چٹکلے اور  لطیفے  پیش کرتے ہوئے  حاضرین کے دل جیتنے کی کوشش کی۔ انہیں قبرصی ترک حاضرین  نے بے حد پسند کیا۔ حادیثےنے اپنے گانوں کے علاوہ غیر ملکی  گانے بھی پیش کیے۔

    سیبل جان – استنبول

    سیبل جان – استنبول

    سیبل جان نے نئے سال کے موقع پر استنبول میں کنسرٹ پیش کیا۔ انہوں نے اپنے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ میری تمنا ہے کہ  2023  کا  سال سب کے لیے صحت، خوشی اور امن کے قیام کا باعث بنے  اور  موسیقی سے بھر پور  یہ سال آپ کے لیے خوشیوں  کا وسیلہ ثابت ہواور  آپ کی ہر خواہش پوری  ہو۔

    آجدہ  پیکان۔  شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ

    آجدہ پیکان۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ

    سپر اسٹار آجدہ  پیکان  بھی دیگر کئی ایک فنکاروں کی طرح   شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ ہی میں نئے سال کا پروگرام ترتیب  دینے والی گلوکاروں میں سے ایک ہیں ۔ سپر اسٹار  آجدہ  پیکان کا خصوصی لباس  سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔  اس کنسرٹ میں آجدہ  پیکان   کے گانوں کے ساتھ  ڈانسرز نے بھی اس پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔

    خاندہ  یینیر –  شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ

    خاندہ یینیر – شمالی قبرصی ترک جمہوریہ

    مشہور پاپ گلوکارہ خاندہ  یینیر ، جنہوں نے اپنا نیا البم  تیار کیا ہے  لیکن  ابھی تک اسے  شائقین   سے خفیہ رکھا ہوا  تھا  نے قبرص میں اپنے  پرگروام میں اس نئے البم کے گانے  حاضرین کو سنائے۔

    اپنے مداحوں  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ  ہر دس سال ترک موسیقی  میں نیا انقلاب  لاتے ہوئے   موسیقی میں  نئی روح پھونکتی ہیں اور یہ میرا نیا البم  میوزک کی دنیا میں ہل چل پیدا کردے گا۔

    ایرول ایوگن –  شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ

    ایرول ایوگن – شمالی قبرصی ترک جمہوریہ

    ایرول ایوگین نے نیکوسیا میں نئے سال کا خیر مقدم کیا ۔ ایوگین، جو سیاہ پتلون اور سرخ جیکٹ کے ساتھ مل کر ایک سفید قمیض پرٹیکسیڈو پہنے   اسٹیج پر نمودار ہوئے اور  قبرصی ترکوں کے ساتھ ایک یادگار نئے سال کا پروگرام پیش کیا۔

    گلبین ارایرگین – شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ

    گلبین ارایرگین – شمالی قبرصی ترک جمہوریہ

    گلوکار گلبین ارایرگین نے دیگر  گلوکاروں  کی طرح  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اپنا کنسرٹ پیش کیا اور  اپنے نغموں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور  کردیا اور سب نئے سال کی اس رات  میں  گلوکارہ سے اپنی پسند کے نغموں کی فرمائش کی جسے  گلوکارہ نے  بڑی خوشی سے قبول کرتے ہوئے ان کےلیے نغمے گائے اور نئے سال کو خوب انجوائے کیا۔

     

     

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ہم نے مہنگائی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑا

    اب مشکلات ماضی کا قصہ پارینہ بن چکی ہیں

    Next Article

    صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کانئے سال پر پیغام

    پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور دنیا میں امن کی دعا

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    14جون , 2026

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    14جون , 2026

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    14جون , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    30Bet: Quick‑Hit Casino Action for High‑Intensity Gamblers

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    14جون , 2026

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    14جون , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.