Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»میگزین»دنیا سانس روک کرفٹ بال ورلڈ کپ2026 کی فائنل کی منتظر ، پہلی بار کئی تاریخی لمحات کا مظاہرہ متوقع
    میگزین

    دنیا سانس روک کرفٹ بال ورلڈ کپ2026 کی فائنل کی منتظر ، پہلی بار کئی تاریخی لمحات کا مظاہرہ متوقع

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید18جولائی , 2026Updated:18جولائی , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    فیفا ورلد کپ فائنل 2026
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    نیویارک: 2026 فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کل  19 جولائی بروز اتوار ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے اور پاکستان کے وقت کے مطابق رات  بارہ بجے   اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا، تاہم یہ مقابلہ صرف عالمی چیمپئن کے تعین تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کئی نئی روایات اور منفرد ریکارڈ بھی قائم کرے گا۔

    فیفا ورلڈ کپ 2026

    نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں تقریباً 80 ہزار شائقین کی موجودگی میں ہونے والے اس فائنل کے دوران پہلی مرتبہ سپر باؤل کی طرز پر وقفۂ میں شاندار موسیقی اور تفریحی شو پیش کیا جائے گا۔

    اس خصوصی شو کی نگرانی معروف بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن کر رہے ہیں، جبکہ عالمی شہرت یافتہ فنکاروں میں جسٹن بیبر، شکیرا، برنا بوائے، بی ٹی ایس، میڈونا اور وینزویلا کے معروف آرکسٹرا کنڈکٹر گستاوو دودامیل اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

    فیفا نے اس پروگرام کے ذریعے دنیا بھر کے بچوں کو معیاری تعلیم اور فٹ بال کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 100 ملین ڈالر جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ تاہم اس شو کے دورانیے پر بحث جاری ہے۔ اگرچہ فیفا نے ابتدا میں وقفۂ  کے  دوران صرف 11 منٹ کی پرفارمنس کا اعلان کیا تھا، لیکن مجموعی وقفہ 20 منٹ سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    گزشتہ برس اسی اسٹیڈیم میں کلب ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران موسیقی کا پروگرام تقریباً 10 منٹ جاری رہا تھا، تاہم پورا وقفہ 24 منٹ سے تجاوز کر گیا تھا۔ دوسری جانب بین الاقوامی فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ (IFAB) کے قوانین کے مطابق ہاف ٹائم کا دورانیہ 15 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، البتہ ریفری کی منظوری سے اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

    چیمپئن ٹیم کو پہلی مرتبہ خصوصی رنگ بھی دی جائے گی

    فیفا ورلڈ کپ خصوصی  رنگ

    ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو روایتی ٹرافی اور تمغوں کے ساتھ خصوصی چیمپئن شپ رنگ بھی دی جائے گی۔

    ایوارڈ تقریب کے دوران ابتدائی طور پر فاتح ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ کو علامتی رنگ پیش کی جائے گی، جبکہ بعد ازاں 30 ذاتی نوعیت کی خصوصی رنگز تیار کر کے چیمپئن کھلاڑیوں کے حوالے کی جائیں گی۔ اس رنگ کے ایک جانب فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی جبکہ دوسری جانب فاتح ٹیم کی شناخت پر مبنی منفرد ڈیزائن کندہ ہوگا۔

    ورلڈ کپ میں اسپین اور ارجنٹینا کا دوسرا تاریخی آمنا سامنا

    فیفا ورلڈ کپ 2026

    دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ اس سے قبل 1966 کے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ارجنٹینا نے اسپین کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

    یہ بھی پہلی مرتبہ ہوگا کہ موجودہ یورپی چیمپئن اور موجودہ جنوبی امریکی چیمپئن ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ مزید برآں، 1992 میں فیفا عالمی رینکنگ کے اجراء کے بعد پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی کی پہلی اور دوسری نمبر کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹکرائیں گی۔

    اسپین دوسری، ارجنٹینا چوتھی عالمی فتح کا خواہاں

    اسپین 2010 کے بعد اپنی دوسری عالمی چیمپئن شپ حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گا، جبکہ ارجنٹینا 1978، 1986 اور 2022 کے بعد چوتھی مرتبہ عالمی تاج اپنے نام کرنے کا خواہش مند ہے۔

    اگر اسپین کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ ایک سے زائد مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ساتویں قوم بن جائے گا۔ مزید برآں، لوئس ڈی لا فوئنٹے کی قیادت میں اسپین مردوں اور خواتین دونوں کی عالمی چیمپئن ٹیموں کا اعزاز بیک وقت رکھنے والا دنیا کا پہلا ملک بھی بن جائے گا۔

    دفاعی اعتبار سے اسپین کی شاندار کارکردگی

    اسپین نے اس ورلڈ کپ میں غیر معمولی دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم نے مسلسل چھ میچوں میں اپنی گول پوسٹ محفوظ رکھتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، جبکہ پورے ٹورنامنٹ میں سات میچوں کے دوران صرف ایک گول کھایا، جو کوارٹر فائنل میں بیلجیم کے خلاف ہوا تھا۔ اسپین کے گول کیپر اونائی سیمون کی کارکردگی اس کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

    ڈی لا فوئنٹے کا ناقابلِ شکست سفر

    اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے

    اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے نے ورلڈ کپ اور یورپی چیمپئن شپ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہارا۔ 65 سالہ کوچ نے دونوں بڑے ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 14 میچوں میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 13 فتوحات اور ایک ڈرا حاصل کیا۔

    اسپین اس وقت مسلسل 37 بین الاقوامی میچوں سے ناقابلِ شکست ہے، جن میں 28 کامیابیاں اور 9 برابر نتائج شامل ہیں۔ اس طرح اس نے اٹلی کے طویل ناقابلِ شکست رہنے کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی ہے۔

    اسکالونی کی نظریں تاریخی اعزاز پر

    ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی

    ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی اگر اپنی ٹیم کو فائنل میں فتح دلا دیتے ہیں تو وہ اٹلی کے عظیم کوچ وٹوریو پوتزو کے تاریخی ریکارڈ کے برابر آ جائیں گے، جنہوں نے 1934 اور 1938 میں مسلسل دو ورلڈ کپ جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔

    میسی ایک اور تاریخی سنگِ میل کے قریب

    لیونل میسی

    39 سالہ لیونل میسی اگر فائنل میں میدان میں اترتے ہیں تو وہ برازیل کے عظیم کپتان کافو کے بعد تین مختلف ورلڈ کپ فائنلز کھیلنے والے دنیا کے صرف دوسرے فٹبالر بن جائیں گے۔

    اگر میسی اس مقابلے میں گول کرنے میں کامیاب رہے تو وہ دو مختلف ورلڈ کپ فائنلز میں گول کرنے والے تاریخ کے چھٹے مرد کھلاڑی ہوں گے۔ اس سے قبل واوا، پیلے، پال بریٹنر، زین الدین زیدان اور کیلیان ایمباپے یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

    دوسری جانب ارجنٹینا کے مڈفیلڈر الیکسس میک ایلسٹر بھی ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ وہ مسلسل 13 ورلڈ کپ میچ کھیلنے کے باوجود شکست نہ کھانے والے تاریخ کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر ایردوان کے وفادار فوجیوں نے کس طرح باغی فوجیوں کو چکمہ دے کر طیارے کو استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارکر ترکیہ میں بغاوت کو ناکام بنا یا
    Next Article ڈی-8 میڈیا ایکسی لینس سینٹر، پی ٹی وی کے لیے عالمی اشتراک کے نئے دروازے کھولے گا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    صدر ایردوان کے وفادار فوجیوں نے کس طرح باغی فوجیوں کو چکمہ دے کر طیارے کو استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارکر ترکیہ میں بغاوت کو ناکام بنا یا

    15جولائی , 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    ترکیہ میں سیاسی بھونچال، ترکیہ کی مین اپوزیشن جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی(CHP) دو دھڑوں میں تقسیم، ایردوان کا خاموش مگر ماسٹر اسٹروک جس نے CHPکو بھسم کرکے رکھدیا

    25مئی , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ڈی-8 میڈیا ایکسی لینس سینٹر، پی ٹی وی کے لیے عالمی اشتراک کے نئے دروازے کھولے گا

    دنیا سانس روک کرفٹ بال ورلڈ کپ2026 کی فائنل کی منتظر ، پہلی بار کئی تاریخی لمحات کا مظاہرہ متوقع

    صدر ایردوان کے وفادار فوجیوں نے کس طرح باغی فوجیوں کو چکمہ دے کر طیارے کو استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارکر ترکیہ میں بغاوت کو ناکام بنا یا

    شوشا گلوبل میڈیا فورم میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت، ذمہ دار صحافت اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز زیرِ بحث

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ڈی-8 میڈیا ایکسی لینس سینٹر، پی ٹی وی کے لیے عالمی اشتراک کے نئے دروازے کھولے گا

    18جولائی , 2026

    دنیا سانس روک کرفٹ بال ورلڈ کپ2026 کی فائنل کی منتظر ، پہلی بار کئی تاریخی لمحات کا مظاہرہ متوقع

    18جولائی , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.