Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام
    ترکیہ

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5جون , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ نے بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اسے نہ صرف بنگلہ دیش بلکہ پوری ڈی ایٹ برادری کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

    سہیل محمود سیکرٹری جنرل ڈی-ایٹ

    اپنے تہنیتی پیغام میں ڈی ایٹ سیکریٹریٹ نے کہا کہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کا اس اہم عالمی منصب پر انتخاب بنگلہ دیش کی سفارتی کامیابی کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی تعاون، عالمی مکالمے اور بین الاقوامی اصولوں کے فروغ کے لیے ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف بھی ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن وسیع سفارتی تجربے، غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں اور کثیرالجہتی نظام پر پختہ یقین رکھنے والی شخصیت ہیں۔ توقع ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نہایت وقار، تدبر اور کامیابی کے ساتھ انجام دیں گے۔

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ موجودہ عالمی حالات میں اقوام متحدہ کے کردار، عالمی امن، سلامتی، پائیدار ترقی اور مؤثر بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ ایسے وقت میں ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کا انتخاب عالمی برادری کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہونے کی حیثیت سے ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کے فروغ، عالمی امن و سلامتی کے تحفظ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور مؤثر کثیرالجہتی تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    بیان کے آخر میں ڈی ایٹ سیکریٹریٹ نے ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ انتخاب بنگلہ دیش کے لیے ایک تاریخی اعزاز اور ڈی ایٹ خاندان کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous ArticleBerriez pelaa verkossa – turvallisuusopas suomalaiselle pelaajalle
    Next Article test123123
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    ترکیہ میں سیاسی بھونچال، ترکیہ کی مین اپوزیشن جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی(CHP) دو دھڑوں میں تقسیم، ایردوان کا خاموش مگر ماسٹر اسٹروک جس نے CHPکو بھسم کرکے رکھدیا

    25مئی , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Cricket Road Bonus – co warto wiedzieć

    Wingaga – platební metody a rychlé výběry

    Wingaga promo kód: bezpečnostní průvodce pro české hráče

    Cricket Road Slot – weryfikacja konta w kasynie

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Cricket Road Bonus – co warto wiedzieć

    5جون , 2026

    Wingaga – platební metody a rychlé výběry

    5جون , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.