Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»ترکیہ»شوشا گلوبل میڈیا فورم میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت، ذمہ دار صحافت اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز زیرِ بحث

    شوشا گلوبل میڈیا فورم میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت، ذمہ دار صحافت اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز زیرِ بحث

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید15جولائی , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    شوشا گلوبل میڈیا فورم
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آذربائیجان کے تاریخی شہر شوشا میں 13 اور 14 جولائی کو منعقد ہونے والے چوتھے شوشا گلوبل میڈیا فورم میں دنیا بھر کے ممتاز میڈیا رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین نے بدلتے ہوئے عالمی اطلاعاتی ماحول، مصنوعی ذہانت، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور امن کے فروغ میں میڈیا کی ذمہ داری پر تفصیلی غور و خوض کیا۔

    صدر الہام علیئیف

    “امن کے فروغ میں میڈیا کا کردار: سچائی کی بحالی اور اعتماد کی تعمیرِ نو” کے عنوان سے منعقدہ اس دو روزہ عالمی فورم میں 50 سے زائد ممالک کے تقریباً 160 ممتاز میڈیا ایگزیکٹوز، اعلیٰ سرکاری حکام، ماہرینِ تعلیم، محققین اور ابلاغیات کے شعبے سے وابستہ سینئر شخصیات شریک ہوئیں۔

    فورم کے مختلف اجلاسوں میں اس امر کا جائزہ لیا گیا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی اطلاعاتی فضا، مصنوعی ذہانت (AI) اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کس طرح میڈیا کے مستقبل کو متاثر کر رہی ہیں، جبکہ غلط معلومات (Misinformation) اور منظم گمراہ کن مہمات (Disinformation) سے نمٹنے، عوامی اعتماد کی بحالی اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    فورم کی نمایاں سرگرمی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کے ساتھ تین گھنٹے پر مشتمل اعلیٰ سطحی خصوصی نشست تھی، جس میں انہوں نے آذربائیجان کی خارجہ پالیسی، جنوبی قفقاز کی بدلتی ہوئی صورتحال، علاقائی استحکام اور اہم بین الاقوامی معاملات پر اپنے ملک کے نقطۂ نظر اور مستقبل کے وژن کی جامع وضاحت کی۔ شرکاء نے اس نشست کو فورم کا سب سے اہم اور معلوماتی مرحلہ قرار دیا۔

    صدر الہام علیئیف -ڈی ایٹ سیکرٹری جنرل سہیل محمود

    بعد ازاں  ڈی-8 تنظیم  کے سیکرٹری جنرل سفیر سہیل محمود  کی صدر الہام علیئیف سے مختصر ملاقات کے دوران انہیں آذربائیجان کی جانب سے ڈی-8 تنظیم کے مقاصد کے فروغ اور مختلف اقدامات میں مؤثر تعاون پر دلی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدر علیئیف کی قیادت میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے اس امر پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا کہ 2025 میں ڈی-8 کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کے بعد سے باکو نے تنظیم کی سرگرمیوں اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔

    شوشا گلوبل میڈیا فورم

    شوشا گلوبل میڈیا فورم نے ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ عصرِ حاضر میں میڈیا محض اطلاعات کی ترسیل کا ذریعہ نہیں بلکہ امن، سچائی، بین الاقوامی اعتماد اور تعمیری مکالمے کے فروغ کا ایک مؤثر عالمی ستون بن چکا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح
    Next Article صدر ایردوان کے وفادار فوجیوں نے کس طرح باغی فوجیوں کو چکمہ دے کر طیارے کو استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارکر ترکیہ میں بغاوت کو ناکام بنا یا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی 8 ممالک میں صنعتی تعاون کے فروغ پر زور، ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کی تجویز

    28اگست , 2026

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    26اگست , 2026

    ڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ

    23اگست , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ترک ڈراموں کا عالمی راج، 2025 میں ٹاپ 10 میں 19 بار جگہ

    ڈی 8 ممالک میں صنعتی تعاون کے فروغ پر زور، ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کی تجویز

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    ڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ترک ڈراموں کا عالمی راج، 2025 میں ٹاپ 10 میں 19 بار جگہ

    29اگست , 2026

    ڈی 8 ممالک میں صنعتی تعاون کے فروغ پر زور، ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کی تجویز

    28اگست , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.